تازہ ترین
برہان وانی کے قریبی ساتھی سمیت3مقامی عسکریت پسند جاں بحق، اہلکار اور شہری زخمی: مکمل رپورٹ
خبراردو: اننت ناگ لوک سبھانشست کیلئے ہورہے انتخابات کے تیسرے مرحلے سے 2روزقبل پہاڑی ضلع شوپیان کے آڑکھارامام صاحب نامی گاﺅں میں جمعہ کی صبح ہوئی ایک خونین معرکہ آرائی کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ3مقامی جنگجوجاں بحق ہوگئے ،جن میں برہان وانی گروپ کاآخری ممبرلطیف ٹائیگربھی شامل ہے.
امام صاحب شوپیان کے ایک مضافاتی گاﺅں آڑکھارمیں کچھ جنگجوﺅں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدفوج کی34آرآر،سی آرپی ایف کے انسدادملی ٹنسی اسکارڈاورریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گرﺅپ سے وابستہ اہلکاروں نے جمعہ کواذان فجرسے قبل اس پورے علاقے کومحاصرے میں لیکرجنگجومخالف آپریشن شروع کردیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ انہوں نے اذان فجرسے قبل ہی گھروں کے باہرہلچل سنی۔انہوں نے کہاکہ نمازفجرکیلئے جب لوگ نزدیکی مسجدنمازاداکرنے کیلئے نکلے توانہوں نے گھروں کے باہرفوجی اورفورسزاہلکارچوکنادیکھے ۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ جنگجوﺅں کی موجودگی سے متعلق پختہ اطلاع ملتے ہی فوج ،فورسزاورایس اﺅجی اہلکاروں نے آڑکھارامام صاحب شوپیان نامی گاﺅں کوعلی الصبح سیل کردیا،اوریہاں موجودجنگجوﺅں کے فرارہونے کے سبھی راستوں پرسیکورٹی دستے تعینات کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق محاصرے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعدیہاں باضابطہ طورپراعلان کیاگیاکہ سیکورٹی دستوں نے اس پورے علاقے کوچاروں اطراف سے محاصرے میں لے لیاہے ،اسلئے لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ یہ اعلان بھی کیاگیاکہ گاﺅں میں موجودجنگجوخودکوسیکورٹی فورسزکے حوالے کرکے سرنڈرکریں ۔
انہوں نے کہاکہ صبح کے وقت جب فوج ،فورسز،ایس اﺅجی اورپولیس کے مشترکہ دستوں نے گھرگھرتلاشی کارروائی شروع کی توایک مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوﺅں نے سیکورٹی اہلکاروں پراندھادھندفائرنگ شروع کردی ،جس دوران فوج کاایک سپاہی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔زخمی فوجی اہلکارکوجائے جھڑپ سے نکال کراسپتال روانہ کرنے کے بعدفوج،فورسزاورایس اﺅجی اہلکاروں نے مکان میں موجودجنگجوﺅں کیخلاف جوابی کارروائی عمل میں لائی ،جسکے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کاتبادلہ شروع ہوگیا۔مقامی لوگوں نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جنگجوﺅں اورفوج وفورسزکے درمیان جھڑپ شروع ہونے کے بعدیہاں شدیدنوعیت کی فائرنگ ہوئی جوکافی وقت تک جاری رہی ،جسکے بعدبقول لوگوں کے یہاں سماعت شکن دھماکے بھی ہوئے ،جن سے پوراعلاقہ دہل اُٹھا۔
اُدھرپولیس ذرائع نے بتایاکہ کچھ گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس جھڑپ کے دوران تین جنگجومارے گئے ،جن کی نعشیں اورہتھیاروغیرہ جائے جھڑپ سے برآمدکیاگیا۔پولیس نے بتایاکہ جھڑپ کے دوران ایک مکان تباہ ہوگیاجبکہ دیگردورہائشی مکانات کوبھی نقصان پہنچا۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایاکہ مارے گئے تینوں جنگجوﺅں کی نعشوں کوشناخت اوردیگرلوازمات کیلئے پولیس تھانہ زینہ پورہ شوپیان منتقل کیاگیا،جہاں اُنکی شناخت سال2014سے حزب المجاہدین سے وابستہ لطیف احمدڈارعرف لطیف ٹائیگرساکنہ ڈوگری پورہ پلوامہ ،طارق مولوی ساکنہ مولوچھترگام شوپیان اورشارق احمدنینگرﺅساکنہ چھوٹی گام شوپیان کے بطورہوئی۔
بتایاجاتاہے کہ لطیف ٹائیگربرہان وانی گروپ کاآخری ممبرتھاجوگزشتہ 5برسوں سے ملی ٹنسی کے محاذپرسرگرم عمل تھا۔پولیس بیان کے مطابق شناخت کی کارروائی اوردوسرے لوازمات مکمل ہونے کے بعدامام صاحب شوپیان میں مارے گئے حزب المجاہدین سے وابستہ تینوں مقامی جنگجوﺅں لطیف ٹائیگر، طارق مولوی اورشارق احمدکی نعشیں لواحقین کے سپردکی گئیں ۔
اُدھرآڑکھارامام صاحب شوپیان میں جھڑپ کے دوران لطیف ٹائیگرسمیت تین مقامی جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی خبرپھیلتے ہی جائے جھڑپ کے نزدیک مشتعل نوجوانوں اورپولیس وفورسزکے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں ،جس دوران نوجوانوں کی سنگباری کے جواب میں سیکورٹی اہلکاروں نے آنسوگیس کے گولے داغے ،پیلٹ فائرنگ کی ،ہوائی فائرنگ کی اورکچھ راست گولیاں بھی چلائیں ۔پولیس وفورسزکی اس کارروائی کے دوران مقامی لوگوں کے بقول کم سے کم20نوجوان پیلٹ فائراوردیگرآہینی ریزے لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ ایک بیس سالہ نوجوان مدثراحمدمیرولدعبدالرشیدساکنہ ووئین شوپیان کی ٹانگ میں گولی لگی ۔سبھی زخمیوں کوضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیاگیا،جہاں سے مدثراحمدسمیت تین زخمی نوجوانوں کومزیدعلاج ومعالجہ کیلئے سری نگرمنتقل کیاگیا۔
اس دوران شوپیان میں انٹرنیٹ سروس اوریل سروس کواحتیاطی طورپرمعطل رکھاگیا۔بتایاجاتاہے کہ جنگجومخالف آپریشن کے پیش نظرممکنہ افواہوں اوراحتجاجی مظاہروں کے پیش نظرصبح سویرے موبائل انٹرنیٹ سروس اورسری نگرسے قاضی گنڈتک چلنے والی ریل سروس معطل کی گئی ۔
دریں اثناءپولیس تھانہ زینہ پورہ شوپیان سے جب امام صاحب میں جاں بحق ہوئے تین مقامی جنگجوﺅںلطیف ٹائیگر، طارق مولوی اورشارق احمدکی نعشوں کوآبائی گاﺅں ڈوگری پورہ پلوامہ،مولوچھترگام شوپیان اورچھوٹی گام شوپیان پہنچایاگیاتوتینوں مقامات پربڑی تعدادمیں لوگ نزدیکی دیہات سے آکرجمع ہوئے ،خراب موسمی صورتحال کے باوجودلوگوں کی بڑی تعدادنے تینوں مقامی جنگجونوجوانوں کی تجہیزوتکفین میں شرکت کی ،اورالگ الگ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدلطیف ٹائیگر، طارق مولوی اورشارق احمدکی نعشوں کوآبائی
ہندوستان
ترکیہ کے صدر کو ہندوستان کی خود مختاری سے جڑے معاملے میں بولنے کا کوئی حق نہیں: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، ہندوستان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے جموں و کشمیر کے بارے میں دیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہندوستان کی خود مختاری سے جڑا معاملہ ہے اور اس پر کسی بیرونی فریق کو بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان اس ناپسندیدہ تبصرے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا، “ترکیہ کے صدر کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران جموں و کشمیر کے بارے میں ناپسندیدہ تبصرے کو ہندستان مسترد کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کی سالمیت نیز خود مختاری سے جڑا معاملہ ہے اور کسی بیرونی فریق کو اس پر بولنے کا حق نہیں ہے۔”
رپورٹوں کے مطابق مسٹر اردگان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کشمیر کے مسئلے سمیت تمام تنازعات کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے دائرے میں بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں رکنیت کے بارے میں تمام اراکین مل کر فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی رکنیت کا موضوع آتا ہے تو اراکین کو اجتماعی طور پر اس بارے میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
ان سے میڈیا میں آئی ان رپورٹوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا جن میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان ترکیہ کو ایس سی او کا مکمل رکن بنانے کے حق میں نہیں ہے۔
یواین آئی ایف اے
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کے احتجاج کے بعد عمر نے ارکان اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کے بل واپس لیے
سری نگر، بی جے پی کے احتجاج کے بعد منگل کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزراء، وزرائے مملکت اور قانون ساز ادارے کے ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی تجویز والے 2 بل واپس لے لیے۔
اتفاق سے جموں و کشمیر اسمبلی کی ایک ایوانی کمیٹی نے، جس کی سربراہی بی جے پی کے رکن اسمبلی سرجیت سنگھ سلاتھیہ کر رہے تھے، مجوزہ اضافے کی منظوری دی تھی۔
بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے ایوان میں کہا کہ حکومت کو یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین اور معاہدے پر کام کرنے والے ملازمین کو راحت فراہم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
بل پیش کیے جانے کے بعد بی جے پی ارکان کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایوانی کمیٹی میں کوئی اختلافی نوٹ نہیں تھا، جس نے تنخواہوں اور الاؤنس میں مجوزہ اضافے کی سفارش کی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے ارکان ایک طرف تنخواہوں اور الاؤنس کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو درپیش مسائل کا حوالہ دے کر اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’میں کبھی اس کے حق میں نہیں تھا۔ اپنے ارکان اسمبلی سے پوچھ لیجیے۔ اگر ایک بھی رکن اس کی مخالفت کرتا ہے تو یہ کبھی منظور نہیں ہوگا۔ میں بل واپس لیتا ہوں۔‘‘
اس کے بعد ایوان نے اکثریت سے قانون سازی واپس لینے کے حق میں ووٹ دیا۔
وزیر اعلیٰ نے قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے انچارج وزیر کی حیثیت سے یہ بل واپس لیے۔
تاہم، ایوان نے سابق ارکان قانون ساز ادارے سے متعلق ایک بل منظور کرلیا۔ حکمراں اور اپوزیشن دونوں جانب کے ارکان نے کہا کہ چونکہ یہ بل سابق ارکان سے متعلق ہے، اس لیے اسے واپس نہیں لیا جانا چاہیے۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے بلدیاتی نظم و نسق، کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی گزارنے میں آسانی، ٹیکس نظام، ٹیکسوں کو معقول بنانے اور جرائم کو غیر فوجداری بنانے سے متعلق وزیر اعلیٰ کی جانب سے پیش کیے گئے 4 بل منظور کر لیے۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بل 24 ستمبر اور 28 ستمبر کو پیش کیے تھے اور متعلقہ تاریخوں پر ارکان میں تقسیم کیے گئے تھے۔ بعد ازاں اسمبلی کے جاری خزاں اجلاس کے دوران انہیں غور و خوض اور منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے پیش کیے گئے بلوں میں جموں و کشمیر میونسپل (ترمیمی) بل بھی شامل ہے، جسے انہوں نے مکان اور شہری ترقی کے انچارج وزیر کی حیثیت سے پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ نے قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے انچارج وزیر کی حیثیت سے جموں و کشمیر کاروبار کرنے میں آسانی بل، 2026 پیش کیا۔
اس بل کا مقصد اجازت پر مبنی نظام کی جگہ ضابطوں پر مبنی نظم و نسق قائم کرنے کے لیے قانون کو یکجا اور اس میں ترمیم کرنا اور شہریوں اور کاروباری اداروں کو اعتماد کے ساتھ منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور کام کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی گزارنے میں آسانی کو اس طرح فروغ دینا ہے کہ روزگار پیدا ہو، سرمایہ کاری راغب ہو اور طویل مدتی اقتصادی ترقی برقرار رہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر خزانہ کے طور پر اپنی حیثیت میں جموں و کشمیر اشیا و خدمات ٹیکس (ترمیمی) بل، 2026 بھی پیش کیا، جس میں جموں و کشمیر اشیا و خدمات ٹیکس ایکٹ، 2017 میں ترمیم کی تجویز ہے۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے پیش کیا گیا ایک اور قانون سازی کا مسودہ جموں و کشمیر جرائم کو غیر فوجداری بنانے اور معقول بنانے سے متعلق بل، 2026 تھا۔ اس بل کا مقصد بعض قوانین میں ترمیم کرکے جرائم کو غیر فوجداری بنانا اور انہیں معقول بنانا ہے تاکہ زندگی گزارنے میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ بعض قوانین کو منسوخ کرنے اور اس سے متعلق یا ضمنی معاملات کو نمٹانے کی بھی تجویز ہے۔
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: سی آئی ایس ایف کیمپ میں فائرنگ، 4 اہلکاروں کی مبینہ موت
جموں، جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے بسوہلی علاقے میں منگل کی شام آپسی فائرنگ کے ایک واقعے میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ اور سب انسپکٹر سمیت سی آئی ایس ایف کے 4 اہلکاروں کی مبینہ طور پر موت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’’ابتدائی اطلاعات کے مطابق سی آئی ایس ایف اہلکاروں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی، جس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔‘‘ بسوہلی کے مَشکا علاقے میں سیوا پروجیکٹ کے قریب واقع سی آئی ایس ایف کیمپ میں آج شام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اہلکار پروجیکٹ کی حفاظت کے لیے تعینات تھے۔
اسسٹنٹ کمانڈنٹ، سب انسپکٹر اور 2 جوانوں سمیت سی آئی ایس ایف کے 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے اور انہیں پڑوسی ریاست ہماچل پردیش کے این ایچ پی سی اسپتال لے جایا گیا، لیکن انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
مرنے والے اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ کمانڈنٹ انکِت کمار پانڈے، سب انسپکٹر لکشمن سنگھ، کانسٹیبل رفیق احمد اور کانسٹیبل سندیپ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کٹھوعہ ضلع کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہیتا شرما نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان7 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا7 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
