ہندوستان
بھارت جوڑو یاترا نے ہمیں ہمت دی اور ہمارا حوصلہ بڑھایا: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے دو سال قبل آج کے دن کنیا کماری سے کشمیر کے سری نگر تک شروع ہونے والی ہندوستان جوڑو یاترا کو پارٹی کی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پارٹی کو ہمت ملی اور اس کے حوصلے بلند ہوئے ۔
کانگریس نے کہا “یہ ایک تاریخی لمحہ تھا جس نے ہمیں یقین دلایا کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، جس نے ہمیں ہمت دی، ہمارے حوصلے بلند ہوئے اور کہا – ڈرو نہیں”۔
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا ’’بھار ت جوڑو یاترا ایک تاریخی عوامی تحریک ہے، جو سماج کو متحد کرنے کا مترادف بن گئی ہے۔ مسٹر راہل گاندھی جی اور ہمارے بھارت جوڑو یاتریوں نے کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل طے کیے گئے فاصلے نے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں محبت، باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی بے مثال عوامی بیداری کو بیدار کیا۔ بھارت جوڑو یاترا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر میں ملک کے عوام سے صرف یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ ملک کے معاشی عدم مساوات، مہنگائی، بے روزگاری، سماجی ناانصافی، آئین کی تباہی، اقتدار کی مرکزیت جیسے مسائل پر ہماری جدوجہد جاری ہے۔
انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کی ہماری آئینی اقدار کے تحفظ کے عزم کو مضبوط کرنا ہوگا۔ نفرت اور تقسیم کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ محبت اور انسانیت کی جیت یقینی ہے۔ کانگریس پارٹی نہیں رکے گی، نہیں رکے گی۔ مادر وطن ہندوستان کی آواز ہماری آواز ہے۔
اس سفر کو یاد کرتے ہوئے بھارت جوڑو یاترا شروع کرنے والے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا “بھارت جوڑو یاترا نے مجھے خاموشی کی خوبصورتی سکھائی۔ خوش گوار ہجوم اور نعروں کے درمیان میں نے شور میں خاموش رہنے اور اپنے ساتھ والے شخص پر پوری توجہ مرکوز کرنے کی طاقت کو محسوس کیا۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ اس سفر کے 145 دنوں اور اس کے بعد کے دو برسوں کے دوران میں نے متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ہندوستانیوں کی باتیں سنیں اور ان کی ہر بات سے میرے لیے حکمت پیدا ہوئی، مجھے کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔ اس سفر نے ثابت کیا کہ ہندوستانی فطری طور پر محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ جب میں نے یہ سفر شروع کیا تھا تو میں نے کہا تھا کہ محبت نفرت پر فتح حاصل کرے گی اور امید خوف پر فتح حاصل کرے گی، آج ہمارا مشن اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بھارت ماتا کی آواز، محبت کی آواز ملک کے کونے کونے میں سنی جائے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا “دو سال پہلے اس دن، بھارت جوڑو یاترا شروع کی گئی تھی – ‘تنوع میں اتحاد’ کے رنگ میں، کروڑوں ہندوستانیوں کی حالت زار کی آواز سننے کے لیے، اقتصادی نابرابری کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لیے، ناانصافی کے خلاف نفرت کا مقابلہ کرنے کے لیے، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دینے کے لیے، 140 کروڑ ہندوستانیوں کو جوڑنے کے لیے، نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے کے لیے، ہم وطنوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ یہ دوسرا مرحلہ بھی گزر جائے گا اور صرف ہمارا اتحاد، ہم آہنگی اور خیرسگالی ہمیں مضبوط بنائے گی۔ بھارت جوڑو یاترا راہل گاندھی جی کا ملک کو متحد کرنے کا مشن ہے ، جو آج بھی جاری ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
ڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
نئی دہلی، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام میں زیادہ سے زیادہ انضمام، ڈیجیٹل کاری اور شفافیت پر زور دیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے جمعرات کے روز یہاں ڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کی 279ویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے مالیاتی نظام کو زیادہ سے زیادہ مربوط کرنے نیز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے اعداد و شمار کو حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت بتائی۔ انہوں نے کہا کہ روایت سے ہٹ کر بجٹ کا ‘سالانہ جائزہ’ لینے کے بجائے کسی بھی وقت جائزہ لینے پر توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے ڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کو ملک کی دفاعی تیاریوں کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے اس کے تقریباً تین صدیوں کے تعاون کی ستائش کی۔
وزیرِ دفاع نے ڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے ڈیجیٹل نیز مربوط اکاؤنٹنگ اور ادائیگی کے نظام ‘سکشم’ کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اسے ہندوستانی فوج کے مالیاتی معلومات کے نظام سے جوڑنے سے بجٹ، منظوری اور بلوں سے متعلق معلومات کا ڈیجیٹل تبادلہ ممکن ہوا ہے اور بلوں کا عمل مکمل طور پر بغیر کاغذ ہو گیا ہے۔
انہوں نے سال 26-2025 میں بجٹ کے 100 فیصد اخراجات پر شعبے اور تینوں افواج کی مشترکہ کوششوں کی ستائش کی۔ پنشن سے متعلق شکایتوں کے ازالے کے لیے بات چیت پر مبنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) نظام تیار کرنے کی تجویز دیتے ہوئے انہوں نے شکایتوں اور عدالتی معاملات کے جلد تصفیے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع میں زندگی وقف کرنے والوں کے جائز بقایا جات اور سروس حقوق کے معاملات میں نظام مضبوط، غیر جانبدار، حساس اور ذمہ دار ہونا چاہیے۔
مسٹر سنگھ نے مکمل طور پر خودکار محصولات کی خریداری کے نظام ‘سمپورن’ کو جلد نافذ کرنے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے دفاعی مالیاتی معلومات کے نظاموں کے انضمام، دفاعی اخراجات کی نگرانی اور وزارتِ دفاع میں فنڈز کے سنگل اکاؤنٹ کے نظام سے جڑی تین اہم پہل قدمیوں کا بھی آغاز کیا۔
ان میں ‘سکشم’ کو ہندوستانی فوج کے مالیاتی معلومات کے نظام سے جوڑنا، وزارتِ دفاع میں فنڈز کے سنگل اکاؤنٹ کا نظام اور دفاع کے لیے نیا قومی کمپائلیشن سسٹم شامل ہیں۔ نئے کمپائلیشن سسٹم سے بجٹ اور اخراجات کی مزید دقیق نگرانی نیز وزارتِ مالیات، وزارتِ دفاع اور متعلقہ حکام کے لیے تفصیلی رپورٹنگ میں مدد ملے گی۔
تقریب میں ڈیفنس منسٹرز ایکسیلنس ایوارڈز-2026) بھی دیے گئے۔ یہ ایوارڈز دفاعی مالیاتی انتظام میں سدھار، جدت، اہلیت اور شفافیت کے لیے دیے گئے۔ انہوں نے ڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کی تین مطبوعات کا بھی اجراکیا۔ ان میں دفاعی اخراجات پر جامع اعداد و شمار کے کتابچہ-2026، رکشا لیکھا بھارتی اور مارکیٹ انٹیلی جنس رپورٹ 25-2026 شامل ہیں۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
راہل نے آن لائن فارم-6 میں تبدیلی پر الیکشن کمیشن، ٹی سی ایس سے پوچھے سوالات
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نئے ووٹرز کے لیے آن لائن فارم-6 میں کی گئی تبدیلی پر الیکشن کمیشن اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) سے ضروری سوالات پوچھے ہیں۔
راہل نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا، “آن لائن فارم-6 میں غیر قانونی طریقے سے تبدیلی کی گئی، جیسا کہ الیکشن کمیشن کے اپنے کمشنروں نے درج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں کس نے ٹی سی ایس کو یہ تبدیلی کرنے کا حکم دیا؟ ٹی سی ایس میں کس نے اسے منظوری دی اور کیا ان پر ایسا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا؟”
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے فارم-6 میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) سے متعلق اضافی اعلان کو شامل کیے جانے پر اعتراض درج کرایا تھا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر مہنگا ہوا
نئی دہلی، تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے جمعرات سے کمرشیل ایل پی جی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، حالانکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دہلی میں ریستوران، ہوٹل وغیرہ میں استعمال ہونے والا 19 کلوگرام کا ایل پی جی سلنڈر آج سے 2810 روپے کا ہوگیا ہے۔ ستمبر میں اس کی قیمت 2747.50 روپے تھی۔ اس طرح یہاں 62.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ممبئی میں تجارتی ایل پی جی سلنڈر 63.50 روپے مہنگا ہوکر اب 2764.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ چنئی میں اب یہ 66.50 روپے بڑھ کر 2983 روپے اور کولکاتا میں 70 روپے بڑھ کر 2954 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح دوسرے شہروں میں بھی نقل و حمل کی لاگت وغیرہ کے حساب سے قیمتوں میں تقریباً اسی تناسب سے اضافہ ہوا ہے۔
یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے، جب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کے دام بڑھے ہیں۔ اس سے پہلے ستمبر میں دہلی میں 9.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
گھریلو ایل پ جی سلینڈروں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 942 روپے، کولکاتا میں 968 روپے، ممبئی میں 941.50 روپے اور چنئی میں 957.50 روپے پر برقرار ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
ہندوستان6 days agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoترقی پذیر ممالک کو فیصلہ ساز اداروں میں جگہ دی جانی چاہیے: جے شنکر
-
دنیا7 days agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
دنیا7 days agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
