تازہ ترین
بھارت کی معیشت میں ریکارڈ توڑ گراؤٹ
دو دہائیوں میں پہلی مرتبہ ’جی ڈی پی‘ شرح 23.9 لڑھک گئی
آٹو موبائیل و آئی ٹی سیکٹر وں کو بھاری خسارہ،بے روزگاری میں تشویشناک اضافہ
خبراردو:-
سرینگر:بھارت کی معیشت میں ریکارڈ توڑ گراؤٹ ہوئی ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق جون میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں ملک کی معیشت میں تشویش ناک مندی درج کی گئی جبکہ ’جی ڈی پی‘ کی شرح منفی23.9تک لڑھک گئی۔اس دوران ملک کو حالیہ مہینوں میں بدترین بے روزگاری کا سامنا رہا ہے۔
کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق سرکاری سطح پر جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جون میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں ملک کی معیشت میں تشویش ناک مندی دیکھنے میں آئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انڈیا کی معیشت میں اس تین ماہ کے عرصے میں 23.9 فیصد کمی واقع ہوئی جو کہ سنہ 1996 میں جب سے ہر سہ ماہی کے بعد معاشی نمو کے اعداد و شمار سرکاری طور پر جاری کیے جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، یہ اب تک کے بدترین اعداد و شمار ہیں۔کورونا وائرس کی وباء کے بعد عائد کی گئی پابندیوں اور لاک ڈاؤن سے معاشی سرگرمیاں اس سہ ماہی کے دوران بری طرح متاثر ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا کو’ریسیشن‘ یا معاشی بحران کا سامنا ہے کیونکہ ان کے اندازوں کے مطابق اگلی سہ ماہی میں بھی شرح نمو میں کوئی بہتری ہوتی نظر نہیں آتی۔کسی بھی معیشت کو اس وقت ’ریسیشن‘ یا معاشی بحران کی حالت میں قرار دیا جاتا ہے جب مسلسل دو سہ ماہیوں تک اس کی معاشی نمو منفی ریکارڈ کی جائے۔آخری مرتبہ انڈیا کی معیشت سنہ 1980 میں ریسیشن میں گئی تھی اور آزادی کے بعد سے اب تک چار مرتبہ ایسا ہو چکا ہے۔
انڈیا میں اب تک کورونا وائرس کے36 لاکھ مریض سامنے آ چکے اور گزشتہ اتوار کو24 گھنٹوں میں 78ہزار761 نئے مریض ریکارڈ کے گئے۔ یہ دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں کسی بھی ملک میں ریکارڈ کیے گئے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔لیکن ملک میں معمول کی سرگرمیوں کو معطل نہیں کیا گیا کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہا اگر دوبارہ لاک ڈاؤن کیا گیا تو معیشت بالکل تباہ ہو جائے گی۔
پہلے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی مجموعی پیداوار پر اثرات بہت نمایاں ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث یہ کوئی حیران کن اعداد و شمار نہیں ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق انڈیا کی معیشت کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے سے قبل ہی مندی کا شکار تھی۔ گزشتہ سال ملک میں بے روزگاری کی شرح 45 سالوں میں سب سے زیادہ سطح پر تھی اور معاشی نمو کی شرح گر کر 4.7 فیصد پر آ گئی تھی جو سات سالوں میں سب سے کم تھی۔
ملک میں پیداوار گر رہی تھی اور بینکوں پر قرضوں کا بوجھ بہت بڑھ گیا تھا۔ملک میں اس معاشی صورت حال کے دوران کورونا کی وبا پھوٹ پڑی جس سے معیشت کی حالت اور بری ہو گئی۔ مارچ میں ملک میں بے شمار فیکٹریوں اور کاروبار کو بند کرنا پڑا جس سے معاشی سرگرمیاں تقریباً مفقود ہر کر رہ گئیں۔
ایک آزاد تھنک ٹینک سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے مطابق ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بارہ کروڑ دس لاکھ افراد بے روزگار ہوئے۔اس تھنک ٹینک کا کہنا ہے بے روز گار ہونے والے افراد کی اکثریت اب کام پر واپس آچکی ہے جس کی بڑی وجہ جون سے پابندی میں نرمی کرنے کا فیصلہ ہے۔ملک میں پابندیوں کی وجہ سے جہاں فیکٹریاں، کاروبار اور عوامی سروسز کا سلسلہ بند رہا وہیں زراعت کا پیہہ چلتا رہا اور کئی فصلوں میں پیداوار معمول سے بہتر رہی۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
کھیل1 week agoڈوگرا اور مظفر نے جموں و کشمیر کی اننگز کو سنبھالا
