تازہ ترین
تازہ برف باری سے شاہراہ پر 2ہزار گاڑیاں اور 20ہزار مسافر درماندہ
خبراردو:
تازہ برف باری اور بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ مختلف مقامات پر ڈھہ جانے کی بعد گاڑیوں کے آمدورفت کے لیے پھر سے 25ویں مرتبہ بند کردی گئی جس دوران قاضی گنڈ،جواہرٹنل کے آرپار،بانہال اوردیگرمقامات پرلگ بھگ 2ہزارچھوٹی مسافرگاڑیاں ،ٹرکیں ،تیل ٹینکراورفورسزکی گاڑیاوں میں 20ہزار سے زائد مسافر درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں۔ادھر سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ تازہ برف باری اوربارشیں ہونے کے بعدرام بن ،رام سو،انوکھی فال ،بیٹری چشمہ اوردیگرکچھ مقامات پرپسیاں ،مٹی کے تودے اورپتھرگرآنے کے بعدسڑک کوجگہ جگہ نقصان پہنچاہے جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ناممکن بن گئی۔ادھر سرینگر انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر گہری دھند اور کم روشنی کی وجہ سے کم از کم 8پروازوں کوملتوی کرنا پڑا۔
قاضی گنڈ،جواہرٹنل کے آرپار،بانہال اوردیگرمقامات پرلگ بھگ 2ہزارچھوٹی مسافرگاڑیاں ،ٹرکیں ،تیل ٹینکراورفورسزکی گاڑیاں بدھ کی شام سے سرراہ پڑی ہوئی ہیں ،اوران گاڑیوں میں لگ بھگ20ہزارعام شہری ،مقامی وغیرمقامی ڈرائیور،کنڈیکٹراورفورسزاہلکاردرماندہ پڑے ہوئے ہیں ۔ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ بدھ کی صبح چونکہ یک طرفہ ٹریفک کے تحت گاڑیوں کوسرینگرسے جموں روانہ ہونے کی اجازت دی گئی توکشمیروادی کے مختلف علاقوں سے 2200چھوٹی مسافربردارونجی گاڑیاں،700مال بردارٹرک وتیل ٹینکراورمختلف فورسزایجنسیوں کی 300چھوٹی بڑی گاڑیاں جموں کیلئے روانہ ہوگئیں جبکہ پہلے ہی لاتعدادمسافرومال بردار گاڑیاں شاہراہ پردرماندہ پڑی ہوئی تھیں ۔ آئی جی پی ٹریفک آلوک کمارنے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ لگ بھگ 3ہزارگاڑیوں نے بدھ کی شا م جواہرٹنل عبورکرلی ۔جواہرٹنل پرتعینات ٹریفک افسروں اوراس ٹنل کی دیکھ ریکھ کرنے والی ایجنسی کے ذرائع ے بتایاکہ مخالف سمت سے آنے والی درماندہ پڑی گاڑیوں کے آنے کی وجہ سے ٹنل کے آرپار ٹریفک جام کی بدترین صورتحال پیداہوئی۔انہوں نے بتایاکہ بدھ کی صبح سے سہ پہر تک لگ بھگ ایسی1500گاڑیوں کوٹنل کے اسپارآنے کی اجازت دی گئی ،جن میں ایک ہزارکے لگ بھگ وہ مال برداربڑی گاڑیاں بھی شامل ہیں جوبانہال کے نزدیک درماندہ پری ہوئی تھیں۔انہوں نے بتایاکہ اس دوران سری نگرسے آنے والی اتنی ہی تعدادمیں چھوٹی بڑی گاڑیوں نے ٹنل کوعبورکیا۔
سری نگرسے بدھ کی صبح روانہ ہونے والی گاڑیوں میں سوارمسافروں نے بتایاکہ اُنھیں قاضی گنڈسے بانہال پہنچنے میں لگ بھگ12گھنٹے لگے ۔انہوں نے کہاکہ جواہرٹنل کے آرپاربدترین ٹریفک جام کی وجہ سے چھوٹی مسافرگاڑیاں بدھ کوشام کے تقریباً8بجے بانہال پہنچیں ۔اُدھرٹریفک پولیس کے ذرائع نے یہ حیرت انگیزانکشاف کیاکہ جب بدھ کی صبح گاڑیوں کوسری نگراوروادی کے دوسرے مقامات سے جموں کی جانب سفرکرنے کی اجازت دی گئی تواُسوقت رام بن اوردیگرمقامات پردرماندہ پری لگ بھگ4000چھوٹی بڑی گاڑیاں جواہرٹنل کی جانب اپناسفرشروع کرچکی تھیں اورجب دونوں اطراف سے آنے والی ہزاروں گاڑیوں کاجواہرٹنل کے آرپارسامناہواتوبدترین قسم کے ٹریفک جام کی صورتحال پیداہونایقینی تھا،اورایساہی ہوگیا۔اُدھر معلوم ہواکہ بدھ کی شام لگ بھگ 8بجے اوراسکے بعدکشمیرسے بانہال پہنچیں 2ہزارسے زیادہ چھوٹی مسافربرداراورنجی گاڑیوں میں سے کچھ سوکوجمعرات کوعلی الصبح یہاں سے جموں کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ،اورلگ بھگ200ایسی چھوٹی گاڑیاں جمعرات کی دوپہرجموں پہنچنے میں کامیاب رہیں تاہم بتایاجاتاہے کہ اب بھی سری نگرجموں شاہراہ پرجگہ جگہ لگ بھگ 2ہزارچھوٹی بڑی نجی ،کاروباری اورفورسزکی گاڑیا ں سرراہ پڑی ہوئی ہیں اوران میں لگ بھگ 20ہزارعام شہری اورفورسزاہلکارانتہائی کسمپرسی کی حالت میں درماندہ پڑے ہوئے ہیں ۔
ادھر بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات جواہرٹنل کے آرپارتازہ برف باری اوربارشیں ہونے کے بعدسری نگرجموں شاہراہ کوپھررواں موسم سرماکے دوران25ویں مرتبہ ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا۔سرکاری ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ تازہ برف باری اوربارشیں ہونے کے بعدرام بن ،رام سو،انوکھی فال ،بیٹری چشمہ اوردیگرکچھ مقامات پرپسیاں ،مٹی کے تودے اورپتھرگرآنے کے بعدسڑک کوجگہ جگہ نقصان پہنچاجبکہ جواہرٹنل سے بانہال تک شاہراہ پرکافی پھسلن پائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ بیکن حکام نے پسیوں ،مٹی کے تودوں اورپتھروں کوراستے سے ہٹانے کیلئے مشینیں اورمزدورلگادئیے ہیں تاکہ کم سے کم ایسی درماندہ پڑی گاڑیوں کوجموں کی جانب روانہ کیاجاسکے جوسری نگرسے روانہ ہونے کے بعدبانہال اوردیگرمقامات پردرماندہ پڑی ہیں ۔اُدھرمعلوم ہواکہ قاضی گنڈ،جواہرٹنل کے آرپار،بانہال اوررام بن ضلع کی حدودمیں مختلف مقامات پرسینکڑوں مسافراورمال بردارگاڑیاں اورٹینکرپھنسے پڑے ہیں ۔حکام نے بتایاکہ خراب موسمی صورتحال شاہراہ پرجاری بحالی کے کام میں اڑچن کاباعث بن رہی ہے ۔اس دوران خراب موسمی صورتحال ،گہری دھنداورکم روشنی ہونے کے نتیجے میں جمعرات کوسری نگرکاباقی ملک سے فضائی رابطہ کٹ گیا۔
سری نگرہوائی اڈے کے حکام نے بتایاکہ جمعرات کوصبح سے ہی ہوائی اڈے کے گردونواح میں گہری اور روشنی بھی کم رہی ،جسکے نتیجے میں اس ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی کم سے کم 8پروازوں کوملتوی کیاگیاجن میں ائرایشیاء کی فلائٹ15-716،انڈیگوکی فلائٹس زیرنمبر6E-2554،6E-576،6E-653،گوائرکی فلائٹ128/129 SXR-DEL،ویستارایوکے کی فلائٹ611 SXR-IXJاورسپائس جٹ کی فلائٹSG 161 SXR-IXJبھی شامل ہے۔حکام نے مزیدبتایاکہ اس دوران نئی دہلی ،جموں ،ممبئی یاکسی دوسرے شہرسے کوئی بھی جہازسری نگرکیلئے اُڑان نہیں بھرسکاکیونکہ سری نگرہوائی اڈے کے گردونواح میں اُفق پرروشنی کافی کم ہے ۔ائرپورٹ ذرائع نے بتایاکہ خراب موسمی صورتحال کے چلتے روشنی میں کوئی بہتری نہ آنے کے بعدجمعرات کوسری نگرہوائی اڈے کوپروازوں کی آواجاہی کیلئے بندکیاگیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
