تازہ ترین
جرمنی: پالتو کتوں کو دن میں دو مرتبہ ٹہلانے لے جانا لازمی ہوگا
خبراردو:-
جرمنی میں ایک قانون پر غور جاری ہے جس کے تحت کتوں کے مالکان کو اُنہیں دن میں دو مرتبہ ہوا خوری کے لیے گھر سے باہر لے جانا لازمی ہو گا۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اس تجویز کا پیش ہونا تھا کہ جرمنی میں کتوں کے حقوق کی بحث چھڑ گئی ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ کیا ریاست یہ فیصلہ کر سکتی ہے کہ ملک کے 94 لاکھ پالتو کتوں کی پرورش کے حوالے سے کیا درست ہے اور کیا نہیں؟
جرمنی کی وزیرِ زراعت جولیا کلویکنر نے رواں ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ماہرین کی رائے کی بنا پر کتوں کے حقوق سے متعلق نیا قانون لا رہی ہیں۔
ان کے بقول وہ نیا قانون متعارف کرانا چاہتی ہیں جس میں کتوں کے مالکان کے لیے یہ امر لازمی قرار دیا جائے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو دن میں دو بار آدھا آدھا گھنٹے کے لیے ہوا خوری کی غرض سے گھر سے باہر لے جائیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پالتو جانور صرف دل بہلانے کے نہیں ہوتے، ان کی بھی ضروریات ہوتی ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پالتو جانوروں کو ورزش کی ضرورت ہوتی ہے اور اُنہیں تنہا چھوڑ دینا مناسب نہیں۔
جرمنی میں ہر پانچواں گھرانہ کتا پالتا ہے۔ ایسے میں ‘اینیمل ویلفئیر ڈاگ ریگیولیشن’ سے آبادی کا ایک بڑا حصہ متاثر ہو گا۔س قانون میں کھیتی باڑی سے متعلق کاموں کی نگرانی پر مامور جانورں کی گرم موسم میں نقل و حرکت پر بھی بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
جرمنی کے سب سے بڑے اخبار نے اپنے اداریے میں اس قانون پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا ہے۔
ادھر وی ڈی ایچ جرمن ڈاگ ایسوسی ایشن کے ترجمان یوڈو کاپرنک کا کہنا ہے کہ اس مجوزہ قانون کا لوگ مذاق اڑا رہے ہیں کیوں کہ وہ پہلے ہی اپنے پالتو جانوروں کو باہر لے جانے پر کئی گھنٹے صرف کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ قانون نیک نیتی پر مشتمل لگتا ہے لیکن یہ غیر حقیقی ہے۔
کتوں کی ٹرینر اینجا اسٹریگل کا کہنا ہے کہ کتوں کو ورزش کے لیے کتنا وقت درکار ہے یہ ان کی صحت، عمر اور نسل پر منحصر ہے۔
انہوں نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایک نوجوان اور صحت مند لیبراڈار کے لیے دو گھنٹے کی واک صحت مند ورزش ہو سکتی ہے لیکن آرتھرائٹس کے شکار پگ کے لیے یہ مناسب نہیں خاص طور سے جب کہ وہ امراض قلب کا بھی شکار ہو۔
جرمنی میں کتوں کی اقسام میں جرمن شیفرڈ اور چھوٹی ٹانگوں والے ڈاکس ہونڈ مقبول ہیں جب کہ بہت سے لوگ لبراڈار، جیک رسل ٹیرئیر اور پگ بھی پالتے ہیں۔
اس قانون کا نفاذ بھی ایک دقت طلب معاملہ ہے۔ وزارتِ زراعت کا کہنا ہے کہ اس کے نفاذ کی ذمے داری ملک کی 16 وفاقی ریاستوں پر ہو گی مگر ابھی اس کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
