تازہ ترین
جعلی فیس بک پیج پر کارروائی : سوپور میں لوگوں کو ڈرا نے دھمکانے والا شخص گرفتار
سرینگر:پولیس نے شمالی کشمیر کے سوپور میں ایک شہری کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ اْس نے جعلی فیس بک پیج بنایا تھا اوراْس پر وہ’’قوم دشمن سرگرمیاں ‘‘ انجام دے رہا تھا ۔
کے این ایس کے مطابق سوپور پولیس نے سوشل میڈیا پر کئی طرح کے جعلی ایکاونٹ بنانے پر ایک شخص کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔
پولیس ترجمان نے ایک تحریری بیان میں بتایا کہ سوپور پولیس نے سوشل میڈیا پر نظر رکھتے ہوئے ایک شخص کو کئی جعلی ایکاونٹ بنانے پر اےک شخص جس کی شناخت رےئس احمد مےر عرف دانش ولد فےروز احمد مےر ساکن برتھ کلان کی گرفتاری بعمل لائی ۔
مذکورہ شخص اِ ن اےکا ونٹس کو قومی مخالف سرگرمےوں کےلئے استعمال کرتا تھا ، حال ہی مےں مذکورہ شخص نے اےک وےوڈےوعبو حظےفہ کے نام سے آپ لوڈ کےا تھا جس کو اُس نے گوجروالہ پاکستان کا بتاےا تھا مگر حقےقت مےں وہ اےک بمنہ سرےنگر کے اےک ذی عزت شہری کا تھا، جس مےں انہوں نے مذکورہ شہری کو اےک سےاسی تنظےم کے ساتھ وابستگی دےکھائی تھی ۔
مذکورہ شہری نے جعلی وڈےو اپ لوڈ کرنے والے شخص کے خلاف کاروائی کےلئے تھانہ پولےس سوپور کو اس کے بارے مےں اطلاع دی ۔ سوپور پولےس نے اس اطلاع کے موصول ہوتے ہے سائبر پولےس اسٹےشن سرےنگر کے اشتراک سے اس سلسلے مےں اےک کےس درج کرکے اس فےس بُگ اےکاونٹ کے اےڈ من کی جانچ پڑتال شروع کی جہاں سے ملزم نے دھمکی آمےز وڈےو آپ لوڈ کےاتھا ۔ پولےس نے مذکورہ شخص کو گرفتارکرکے تھانہ پولےس سوپور مےں رکھا ہے پچھلے کچھ دنوں نے پولےس نے کئی افراد کے اےکاونٹ کی جانچ پڑتال کی جوکہ سوشل مےڈےا کا غلط استعمال کرکے رےاست مےں ماحول خراب کرنے اور اسکےورٹی فورس کو بدنام کرنے کےلئے سوشل مےڈےا کا استعمال کررہے ہےں ۔
جولوگ رےاست کے خلاف پروپےگنڈا اور جعلی معلومات پھےلانے کےلئے سوشل مےڈےا کا استعمال کرتے ہےں ان لوگوں کو ذہےن مےں رکھنا چاہئے ان کی نشاندہی کی جائےگی اور قانون کے دائےرے کے اندر اندر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ سوپور پولےس اور سائبر پولےس سےل سرےنگر مشترکہ طور پر اےسے200 اےکاونٹوں کی جانچ پڑتال کررہی جوکہ رےاست کے خلاف انفارمےشن پھےلائے رہے تاکہ امن و قانون کی صورت حال مےں کسی نہ کسی طرح رخنہ پڑے ۔ البتہ ان افراد کو جلد از جلد گرفتارکےا جائےگا ۔ عوام الناس کو مطلاع کےاجاتا ہے کہ جوکوئی بھی شخص مےڈےم کا غلط استعمال کرنے مےں ملوث پاےا جائے گا اُس کو کسی بھی صورت مےں بخشا نہےں جائےگا ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
