تازہ ترین
جموں میں مسلمانوں پر حملے گہری سازش :جماعت اسلامی
خبراردو:
جماعت اسلامی نے جموں مسلمانوں پر حملوں کو گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں جموی مسلمانوں کو ڈرانے اور خوفزدہ کرنے اور اُن کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کی خاطر وہاں کی فرقہ پرست قوتوں نے جس طرح کا ماحول کھڑا کرکے چن چن کر مسلمان بستیوں اور مساجد کو اپنا نشانہ بنایا اور اس لاقانونیت اور صریح غنڈہ گردی کو رُکوانے کے بجائے وہاں کی پولیس نے تماشائی کا جو رول ادا کیا وہ ہر صورت میں قابل مذمت ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہاں کے سنگھاسن اقتدار پر براجمان لوگ کھل کر مسلم دشمنی کامظاہرہ کررہے ہیں۔
پولیس کی نظروں کے سامنے درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کرکے خاک میں تبدیل کیا گیا اور مسلمانوں کی بستیوں اور مساجد کو پتھر بازی کا نشانہ بنایا گیا لیکن پولیس بلوائیوں کو رکوانے کے بجائے انہیں فساد برپا کرنے کی کھلی چھوٹ دیتے نظر آتی ہے۔ کئی مقامات پر اپنی جائیداد کی حفاظت کی خاطر جمع مسلمانوں کی بھیڑ کو بھگانے کی خاطر پولیس کو اُن پر آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سینکڑوں بلوائیوں پر مشتمل پرتشدد بھیڑ کو رکوانے کی خاطردوچار پولیس والے ہی نظر آئے اور وہ بھی ہاتھ جوڑ جوڑ کر ان بلوائیوں کو واپس جانے پر رضامند کرنے کی کوششیں کرتے نظر آرہے تھے۔
سوشل میڈیا پر یہ ساری تصویریں اور ویڈیوز موجود ہیں جو جموں پولیس کے گھناؤنے رول پر واضح ثبوت پیش کررہے ہیں۔ یہاں کی چند اقتدار پرست سیاسی پارٹیوں نے جس طرح جموں بند کال کی حمایت کی اُس سے وہ کھلے طور بے نقاب ہوگئیں اور یہاں کے عوام پر واضح ہوگیا کہ ان مفاد پرست سیاستدانوں نے جموں وکشمیر میں بسنے والی اکثریتی آبادی کے تحفظ یا مفادات سے کوئی لین دین نہیں ہے، وہ صرف کسی بھی طریقے سے اقتدار کی کرسی پر براجمان ہونا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر‘ جموں میں مسلم کش دھنگوں میں وہاں کی پولیس کے گھناؤنے اور جانبدارانہ رول کی کڑی مذمت کرنے کے علاوہ اُن سیاستدانوں کے رول پر بھی اظہار افسوس کرتی ہے جنہوں نے اس مسلم کش بند کی حمایت کرکے اپنے آپ کو مزیدبے نقاب کیا۔ نیز کشمیر چیمبر آف کامرس کو اپنے گروہی مفادات سے بالاتر ہوکر حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے تاکہ جموں کے فرقہ پرست قوتوں کی طرف سے باربار کشمیر مخالف کارروائیوں کا مؤثر توڑ کیا جاسکے۔
ایک طرف جموں کے کاروباری لوگ اربوں کھربوں روپے کا مال کشمیریوں کو فروخت کرکے اپنے سرمایہ میں اضافہ کررہے ہیں اور اپنا معیار زندگی بلند کررہے ہیں لیکن دوسری طرف جب بھی ان کو موقعہ ملتا ہے تو کشمیری مسلمانوں کے سینوں میں چھرا گھونپنے میں کوئی پس وپیش نہیں کرتے ہیں۔ ان حالات میں یہاں کی حقیقی عوامی قیادت کے ساتھ ساتھ سیول سوسائٹی اور دانشور طبقے کو بھی ایک منظم اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے یک جٹ ہوکر آگے آنا چاہیے تاکہ جموں اور یہاں پر موجود فرقہ پرست قوتوں کی ہر گھناؤنی چال کو بروقت ناکام و نامراد بنایا جاسکے۔اس کے علاوہ شمالی ہند کے مختلف علاقوں میں علی الخصوص تعلیمی اداروں میں کشمیری مسلمان طلبا اور تجار پر جس طرح منظم حملے کرائے گئے اس کے پس پردہ بھارت کی فرقہ پرست قوتیں کار فرما ہیں۔کئی مقامات پر کشمیری طلبا کو گھسیٹنے اور ان پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا جو انتہائی افسوسناک اور قابل صد مذمت کارروائی ہے۔
جماعت اسلامی جموں وکشمیر‘ مقامی پولیس کو ان واقعات سے سبق حاصل کرنے کی تلقین کرتی ہے جو اپنے لوگوں پر تشدد ڈھانے کے لیے ہر وقت مستعد رہتے ہیں اور اُن پر ہورہے ظلم کے خلاف انہیں آواز بلند کرنے کا کوئی جمہوری اور پرامن موقعہ فراہم کرنے کے لیے بھی آمادہ نہیں ہے۔ ان کو جموں میں کام کرنے والی ہم منصب پولیس کے رول سے سبق لینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کم از کم اپنے لوگوں سے جن کی وہ اولاد ہیں اور جن میں اُن کو رہنا بسنا ہے، منصفانہ سلوک کریں۔جماعت اسلامی جملہ انسانی حقوق کے تحفظ کی علمبردار تنظیم ہے کیوں کہ وہ اُس دین کی داعی جماعت ہے جس نے بھٹکے ہوئے انسان کو دوبارہ انسانیت کی راہ دکھائی اور عدل و انصاف کا بول بالا کیا۔ اس لیے جماعت اسلامی جموں وکشمیر‘ ہندوپاک کی حکومتوں پر زور دیتی ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں سے مل کر دیرینہ انسانی مسئلے کا ایک ایسا حل تلاش کریں جو یہاں کے عوام کی خواہشات کا آئینہ دار ہو اور عدل و انصاف کے تمام تقاضوں کے عین مطابق ہو۔ اس مسئلے کے حل کے تلاش سے ہی اس خطے میں دائمی امن قائم ہوسکتا ہے۔ دریں اثنا ملی کاز کے پیش نظر جماعت اسلامی جموں وکشمیر‘ کشمیری تاجروں، سرکاری ملازمین اور ٹرانسپورٹروں کی طرف سے دئے گئے پرامن احتجاجی پروگرام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
