تازہ ترین
جموں وکشمیر: مرکزی وزیر نے کووڈ-19 کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا، اس طرح سے رکھی جارہی ہے کورونا پر نظر
نئی دہلی: شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں واپس لوٹ رہے لوگوں اور معاملات میں اضافے کے پس منظر میں جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔ یہ جائزہ مشن ڈائریکٹر، قومی صحت مشن، جموں و کشمیر ڈویژن کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسیز اور اضلاع کے سبھی سی ایم او کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ لیا گیا۔
صحت اہل کاروں نے وزیر موصوف نے زمینی سطح کی رپورٹوں سے واقف کرایا اور کہا کہ کووڈ-19 کے معاملے میں اضافہ ایک عارضی صورت حال ہے، جو جلد ہی گزر جائے گی اور اس کی وجہ اس مرکز کے زیر انتظام علاقے میں لوٹنے والوں کی بڑھی تعداد ہے جن کے لئے کووڈ-19 کی جانچ ضروری قرار دے دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کووڈ-19 کے معاملات کی تشخیص ایک مثبت علامت ہے، کیونکہ جن لوگوں کو جانچ میں پوزیٹیو پایا گیا ہے، انھیں کوارنٹائن کیا گیا تھا اور اس طرح سے وائرس کا پھیلاؤ نہیں ہوسکا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں واپس لوٹ رہے لوگوں اور معاملات میں اضافے کے پس منظر میں جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں واپس لوٹ رہے لوگوں اور معاملات میں اضافے کے پس منظر میں جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔
وزیر مملکت نے یہ بھی بتایا کہ جانچ کی صلاحیت بڑھائی گئی ہے اور فی الحال فی 10 لاکھ افراد میں سے 10000 افراد کی جانچ کی جارہی ہے۔ صحت حکام آئی سی ایم آر ایپ کا استعمال کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے جانچ میں لگنے والا وقت کم ہوکر تین دن رہ گیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بتایا گیا کہ جانچ میں مثبت پائے گئے سبھی افراد کی کانٹیکٹ ٹریسنگ بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے، تاکہ ایسے کووڈ-19 کے مریضوں کا پتہ لگایا جاسکے، جو کووڈ-19 پوزیٹیو افراد کے رابطے میں آئے ہوں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس مرکز کے زیر انتظام علاقے کی کوششوں کی ستائش کی اور صحت پیشہ ور افراد کو مشورہ دیا کہ کووڈ کے معاملے میں اضافے کی وجہ سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور لوگوں کو اس بات کی ازسرنو یقین دہانی کرائی جانی چاہئے کہ مرکز کے زیر انتظام یہ علاقہ اچھا کام کررہا اور جتنے بھی پوزیٹیو معاملات سامنے آئے ہیں نہ صرف یہ کہ ان پر نگرانی رکھی جارہی ہے۔ بلکہ کوارنٹائن مراکز میں موثر انداز میں ان کا علاج بھی کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بتایا جانا چاہئے کہ جو ریڈ زون بنائے گئے ہیں وہ لوگوں کے فائدے کے لئے ہیں، کیونکہ اس کا مقصد ان کی حفاظت کرنا اور وائرس کے پھیلاؤ پر قدغن لگانا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ لوگوں کی آمد و رفت میں اضافے کے سبب معاملات میں اضافے کی توقع تھی۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ صلاح دی جانی چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنی جانوں کا خیال رکھیں اور اس کو طرز زندگی میں برتیں تاکہ کورونا وائرس سے کامیابی کے ساتھ لڑا جاسکے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
