تازہ ترین
جموں وکشمیر میں مزید17افراد کورونا پازیٹیو ،تعداد92
وادی کشمیر میں سنیچر کو مزید14افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے جن کا تعلق کپوارہ ،بانڈی پورہ ،بارہمولہ اور پلوامہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ صوبہ جموں کے ضلع ادھمپور سے تعلق رکھنے والے مزید3افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ،جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پہلے سے وائرس میں مبتلاء افراد کیساتھ رابطے میں رہے جنکی ٹرول ہسٹری بیرون ممالک ہے ۔ جموں وکشمیر میں اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد92ہوگئی ۔ اس دوران سرینگر کے امراض چھاتی یا سینہ کے اسپتال (سی ڈی اسپتال) میں زیر علاج کورونا وائرس کے7مریضوں کے ٹیسٹ آب منفی آئے ،جو اس مرض میں مبتلاء مریضوں کیساتھ ساتھ اہلیان کشمیر کےلئے باعث راحت ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں وکشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کے ٹیسٹ کرانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ،جس دوران کووڈ ۔ 19مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔
جموں وکشمیر میں سنیچر کو متاثرین کی92ہوگئی ،کیونکہ کشمیر میں 14اورصوبہ جموں میں 3افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جی ایم سی بارہمولہ میں داخل8افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ5افراد صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ اور ایک مریض سی ڈی اسپتال سرینگر میں زیر علاج ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ14نئے کیسز میں سے 6کا تعلق کپوارہ ،4کا تعلق بانڈی پورہ ،3کا تعلق بارہمولہ اور ایک کا تعلق سرینگر سے ہے ۔ ادھرصوبہجموں میں کئی مشتبہ افراد کے کورونا نمونے حاصل کئے گئے تھے ،جن کے نتاءج سنیچر کی صبح آگئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ نار سو ادھمپور سے تعلق رکھنے والے 3افراد کے یہ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے اسکی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نارسو ادھمپور کے تین افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جو پہلے سے پازیٹیو افراد کیساتھ رابطے میں رہے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ اُنکی ٹرول ہسٹری بیرون ملک ہے ۔ جموں وکشمیر میں کل مریضوں کی تعداد73ہوگئی جن میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد54ہے جبکہ 19کا تعلق جموں سے ہے ۔ منصوبہ بندی اور اطلاعات محکموں کے پرنسپل سیکرٹری اور حکومتی روہت کنسل نے کہا تھا کہ قومی سطح پر کووڈ ۔ 19 کے معاملات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی ان کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ روہت کنسل نے کہاتھا کہ حکومت لوگوں کے خدشات سے باخبر ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اَفراد کی نشاندہی میں سرگرم عمل ہے جو متاثر ہ افراد کے رابطے میں آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کئی مثبت اَفراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ متاثرہ اَفراد کے رابطے میں آئے لوگوں کی نشاندہی لازمی ہے اور اس طرح سے وائرس کے مزید پھیلاءو کو روکا جاسکتا ہے ۔ روہت کنسل جو کہ انتظامیہ کے ترجمان بھی ہے ،نے کہا کہ متاثرہ افراد کے رابطے میں آئے 2000لوگوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے ۔ روہت کنسل نے بتایا تھاکہ جموں وکشمیر میں ٹیسٹ کرنے کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے اور یہاں مقامی چار مراکز پر ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ٹیسٹوں کی شرح 77;46;5فی دس لاکھ ہے جو کہ ملک میں کریلا کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ نے ٹیسٹ کے عمل میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس دوران سی ڈی اسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کے 7مریضوں کے ٹیسٹ اب منفی آئے ہیں ۔
اس اچھی خبر کی اطلاع سی ڈی اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے سماجی رابطہ ویب ساءٹ ٹویٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے دی ۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلاء زیر علاج مزید6مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے ۔ ان کا کہناتھا کہ دوران علاج مثبت نتاءج برآمد ہوئے اور زیر علاج مریض روبہ صحت ہورہے ہیں ۔ یاد رہے کہ اسپتال میں گذشتہ روز ایک مریض صحتیاب ہوا تھا ۔ کے این ایس کیساتھ بات کرتے ہوئے وادی کے مشہور معالج ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے کہا کہ درگجن ہسپتال میں داخل کووڈ ۔ 19کے سبھی مریض روبہ صحت ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جموں وکشمیر میں کووڈ ۔ 19کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئے گی ۔
اُنہوں نے کہا کہ سی ڈی ہسپتال میں کووڈ ۔ 19کے کل 19مریض داخل ہے جو آہستہ آہستہ صحتیاب ہو رہے ہیں ۔ ڈاکٹر موصوف نے کہاکہ ہسپتال کا طبی اور نیم طبی عملہ مریضوں کے لئے دن رات کام کر رہا ہے ۔ کورنٹین سہولیات کے تعلق سے اُنہوں نے کہا کہ یہ سہولیات سی ڈی ہسپتال میں بھی قائم کی گئی ہے تاہم لوگوں کو ہرطرح کی احتیاط برتنی چاہیئے ۔
اُنہوں نے کہا کہ بیشتر مریضوں کو مکمل طور صحت یاب ہونے کے بعدہسپتال سے رخصت کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر نوید نذیر نے غیر معمولی کام کرنے پر مائیکروبیالوجی شعبے کے ڈاکٹر وں اور دیگر اہلکاروں کی سراہنا کی ۔ اُنہوں نے باہر سے آئے اُن سبھی افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنی سفری تفصیلات ظاہر کریں تاکہ اُن کو ضروری طبی سہولیت فراہم کی جاسکے ۔
اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی کڑی کو اسی طرح توڑا جاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر موصوف نے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاءو پر قابو پانے میں عام لوگوں کا ایک اہم رول بنتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہسپتال میں لازمی سازو سامان وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
