تازہ ترین
گولگام دمحال ہانجی پورہ میں فورسز اور جنگجوءوں کے درمیان مسلح تصادم آرائی
جنوبی کشمیر کے دمحال ہانجی پورہ کے لون محلہ میں پولیس،فوج اور فورسزنے علاقے میں جنگجوءوں کے موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کو دوران شب محاصرے لیا،جس دوران اور جنگجوءوں اور فوج وفورسزکے درمیان سنیچر کوطلوع آفتاب سے گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے جودن کے 2بجے تک جا ری رہا ۔
اس دوران اس تصادم آرائی میں 4مقامی حزب جنگجو جاں بحق ہوئے،جبکہ جنگجوءوں کی فائرنگ میں ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہونے کے علاوہ 3رہائشی مکان تباہ ہو ئے ۔ جھڑپ شروع ہونے کے بعد ہی کھور بٹہ پورہ کے مقام پتھراءو اور ٹیر گیس شلنگ کا سلسلہ شام دیر گئے تک جاری رہا ہے ۔ پولیس نے جائے وارادت سے4جنگجوکی نعشیں برآمد کرنے کے علاوہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کر لیا ہے ۔ پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد جنگجوءوں کی نعشوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔ پولیس نے بتایامارے گئے جنگجو علاقے کے گزشتہ دنوں کی شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے ۔
کشمیر نیوز سروس ( کے ا ین ایس)کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں فوج اور فورسزنے جمعہ کی رات ایک مصدقہ اطلاع ملی کہ علاقے کے لون محلہ باغ بل دمحال ہانجی پورہ میں 3سے4جنگجوءوں ایک مکان میں چھپے ہیں ۔ اس دوران فورسز نے اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعدفوج کے34آر آر،سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے گاءوں سے معمولی دورچار کنبوں والی بستی لون محلہ کو دوران شب سخت محاصرے میں لے کرتمام راستوں کو سیل کیا اور کئی سیکورٹی کور کئے ،تاکہ یہاں موجود جنگجوکسی طرح فرار نہ ہو سکے ۔ پولیس ذراءع نے بتایا اس دوران سنیچر کے علی الصبح سویرے تلاشی کارروائی شروع کی ،اس دوران جب فورسز کی تلاشی پارٹی غلام محمد لون پارٹی مکان کے صحن میں داخل ہو کر افراد خانہ کو باہر نکالا تو انہیں پتہ چلا کہ مکان کے اندر4 جنگجوموجود ہیں ۔
پولیس نے بتایا فورسز نے جنگجوءوں کو سرنڈر کرنے کے کی پیشکش کی ہے جس کو انہوں ٹھکرا کر فورسز پرشدیدفائرنگ شروع کی اور فرار ہونےکی کوشش کی ۔ ذراءع نے بتایاکہ فورسزنے بھی جوابی فائرنگ کر کے مکان کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے راستوں پر مزید نفری کو تعینات کیا ۔ اس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ کافی مدت تک جاری رہا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا گولیوں کا تبادلہ اس قدر شدید تھا کہ پورا علاقہ گولیوں کے گھن گرج سے لرز اٹھا ہے ۔ اس دوران اس تصادم آرائی میں ابتدائی طور3جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں ،جن کی نعشیں مکان کے صحن میں پڑی تھیں ۔
پولیس ذراءع نے مزید بتایاکہ چوتھا جنگجو مکان میں چھپا بیٹھا تھا، جووقفے وقفے سے فورسز پر فائرنگ کرتا رہا ۔ اس دوران جب جنگجو مکان سے باہر نہیں آیا،تو فورسز نے دن کے ایک بجے کے قریب مکان کو آگ لگا دی ،جس کے ساتھ ہی پھر ایک بار پھر طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ شروع ہوا ۔ اس دوران دن کے2بجے یہ جھڑپ اختتام پذیر ہوئی جس میں چوتھے جنگجو کو بھی مار گرایا گیا ہے ۔ اس طرح سے یہ تصادم 4مقامی جنگجوءوں کی ہلاکت کے بعد ختم ہوئی ۔ جھڑپ میں ولی محمد لون ،غلام محی الدین لون ولد عبدال وحب اور غلام احمد لون ولد عبدا لخالق لون کے دو اور تین منزلہ مکانات مکمل طور تباہ ہوئے ۔
اس طرح سے تین مکانات میں رہائش پزیر 6کنبے مکمل طور کھلے آسمان تلے آ گے ۔ بتایا یاجاتا ہے تینوں مکانوں میں تمام مال وا سباب ختم ہوا ۔ تصادم ختم ہونے کے فوراً بعد پولیس نے جائے ورادات سے چار مقامی جنگجوءوں کی لاشیں برآمد کر لی ۔ ذراءع نے جاں بحق جنگجوءوں کی شناخت صدام اشرف ملک ولد محمد اشرف ساکن آرونی بجبہارہ، اعجاز احمد نائیکوعرف موسٰی ولد محمد اقبال نائیکو ساکن چمر نور باد ،شاہد صدیق ملک عرف ازان بھائی ولد محمد صادق ملک ساکن کھلاحمد آباد نور آباد کولگام،وقار احمد ساکن چیول گام کولگام کے طور کی ہے ۔
ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ شاہد احمد میکنیکل انجینئرنگ کا طالب علم تھا اور گزشتہ سال سے سرگرم تھا،جبکہ باقی مارے گئے دیگر جنگجو بھی ایک سال سے سرگرم تھے ۔ اس دوران پولیس نے جائے واردات سے چاروں جنگجوءوں کی نعشوں کو اپنے تحویل میں لے کر ان کا طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا ۔
پولیس نے جائے جھڑپ سے ایک اے کے47راءفل ،ایک پستول ،ایک ایس ایل آر اور انساس راءفل برآمد کر لی ہے ۔ علاقے میں پہلے سے جاری لاک ڈاءون کے نتیجے میں مکمل بند تھا ،تاہم جنگجوءوں کی ہلاکت کے بعد بند میں مزید سختی دیکھی گئی ہے ۔
پولیس نے جھڑپ کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے، جنگجو حالیہ شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے،جنہوں نے علاقے میں کئی عام شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا ۔ خیال رہے کولگام جنگجوئیت کے لحاظ سے 18اورسال2019 میں زبردست گرم رہا، جہاں 11ماہ کی خاموشی کے بعد یہ جھڑپ ہوئی ہے ۔
پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
