تازہ ترین
جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے: منوج سنہا
جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ تین چار برسوں میں تعمیر ترقی کی رفتار میں مثالی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و قانون کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے اور سال گذشتہ ریکارڈ تعداد میں سیاح جموں وکشمیر آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کی صنعتی ترقی کے لئے 70 ہزار کروڑ روپیوں کے سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں جموں وکشمیر بجٹ برائے مالی سال – 20242023 کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘یہ امرت کال کا پہلا بجٹ ہے اور تیسری بار ایسا ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کا بجٹ ایک لاکھ کروڑ روپیوں سے تجاوز کر گیا ہے تاکہ ترقی کو یقینی بنایا جا سکے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ بجٹ امرت کال کے دوران ترقی کے سفر کو تقویت دے گا اور ہم گذشتہ تین برسوں سے نئے جموں وکشمیر کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔
منوج سنہا نے کہا کہ ایک لاکھ18 ہزار 5 سو کروڑ روپیوں کا بجٹ تمام لوگوں کے خوابوں کو پورا کرے گا۔
انہوں نے کہا: ‘میں اس بجٹ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں وزیر داخلہ امیت شاہ جی کا بھی ممنون ہوں’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و قانون کی صورتحال میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ اس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں جیسے کہ ایک کروڑ 88 لاکھ سیاح جموں و کشمیر آئے ہیں یہ سال گذشتہ کے اعداد و شمار ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اب رات دیر گئے تک لوگ شکارا سواری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں لوگ ہوٹلوں اور ریستوران میں شام کا کھانا کھاتے ہیں اور یہاں اب سنیما گھر بھی اچھی طرح سے چلنے لگے ہیں’۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ کشمیر میں شبانہ بس سروس بھی شروع ہوئی ہے میرے خیال میں ایسا تیس برسوں کے بعد ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب یہاں اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں بھی درس وتدریس کا کام اچھی طرح سے چل رہا ہے اور دکان بھی کھلے رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ جموں و کشمیر میں 14.64 فیصد اقتصادی ترقی ہوئی ہے اور ٹیکس ریونیو میں بھی 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، امرت سارو وار، آزادی کا امرت مہاتسو، نشہ مکت ابھیان وغیرہ جیسے اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے میں سر فہرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے روز گاری کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’33 ہزار 4 سو 26 اسامیوں کو بھرتی ایجنسیوں کو دئے گئے ہیں اور 25 ہزار 4 سو 50 سلیکشنز کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قریب 2 لاکھ 2 ہزار 7 سو 49 نوجوانوں کو مختلف سیلف ایمپلائمنٹ اسکیموں کے تحت کور کیا گیا ہے۔
منوج سنہا نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی دوگنا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2018 میں 15 سو سے16 سو کلو میٹر کے مقابلے میں اب 32 سو کلو میٹر سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں۔
دنیا
امریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ گرین لینڈ میں طے پانے والے معاہدے کے بعد وہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے۔
22 ستمبر کو، ریاستہائے متحدہ، ڈنمارک اور گرین لینڈ نے جزیرے پر امریکی فوجی موجودگی کو بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں، جب مسٹر روبیو سے پوچھا گیا کہ کیا ریاستہائے متحدہ کو ان نایاب معدنیات کی کان کنی کا موقع ملا ہے جو جزیرے سے مالا مال ہے، تو انہوں نے کہا، “یقیناً، ہم ان کے ساتھ شراکت میں ایسا کریں گے۔”
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ امریکہ کی ترجیح نہیں ہے، لیکن یہ موقع مقامی حکام کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے بعد پیدا ہوا۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا، “اب جب کہ یہ (معاہدہ) ہمارے پیچھے ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس وہاں اچھی سرمایہ کاری کرنے کا موقع ہے۔”
گرین لینڈ میں اہم معدنی ذخائر ہیں۔ ڈنمارک اور گرین لینڈ کے جیولوجیکل سروے (جی ای یو ایس) کے مطابق، اس جزیرے پر یورپی یونین کی طرف سے “اہم” درجہ بند 34 میں سے 24 کی شناخت کی گئی ہے۔ بہت سے دریافت شدہ وسائل کی صحیح مقدار ابھی تک معلوم نہیں ہے۔
تاہم قدرتی حالات اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے ان خزانوں کی ترقی مشکل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
تہران، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ملک کے حکام نے مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں کے لیے قطر کے ثالثوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے اور ان پر جلد ہی امریکہ کی جانب سے جواب ملنے کی امید ہے۔
ذرائع نے اس سے پہلے دونوں ممالک کے حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکی اور ایرانی نمائندوں نے پیر کو مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر ثالث ممالک کے ساتھ الگ الگ بات چیت کی تھی۔
ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے مسٹر عراقچی کے حوالے سے کہا کہ ’’ہم نے قطر کے ثالثوں کے ساتھ ایران کی شرائط پوری کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکہ کا جواب قطر کے ثالثوں کے ذریعے ایران کو بتایا جائے گا۔ امید ہے کہ یہ جواب کل تک مل جائے گا۔‘‘
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران نے علاقائی بحران کو حل کرنے کے لیے ’’اگر امریکہ کسی معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے تو‘‘ ایک حل پیش کیا ہے۔
ایران نے اس سے پہلے امریکہ کی جانب سے سمندری ناکہ بندی اور تیل کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے کی 7 روزہ تجویز پیش کی تھی۔ تاہم امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔
مسٹر عراقچی نے اس کے باوجود اتوار کی رات کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے بیان کے باوجود ایران ثالثوں کے آخری جواب کا انتظار کر رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
برطانیہ کے فئیر فورڈ فوجی ہوائی اڈے کے واقعے میں ’’غیر ملکی طاقت‘‘ کا ہاتھ: روبیو
واشنگٹن، امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ برطانیہ کے فئیر فورڈ فوجی ہوائی اڈے پر ہفتے کے آخر میں پیش آئے واقعے میں غیر ملکی طاقت کا ہاتھ تھا۔
مسٹر روبیو نے پیر کو فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’برطانیہ میں ہفتے کے آخر میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی سنگین صورتحال ہے۔ اس میں واضح طور پر کسی غیر ملکی طاقت کا ہاتھ ہے… میں برطانیہ کا ان کے تعاون اور مدد کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آئندہ دنوں میں اس بارے میں مزید بہت سی خبریں سامنے آئیں گی۔‘‘
اتوار کو دھماکہ خیز مواد سے متعلق قانون کے تحت جرائم کے شبہ میں ہوائی اڈے کے قریب 5 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی حراست میں لیے گئے افراد کی فہرست کے مطابق، پانچوں برطانوی شہری ہیں۔ ان کی عمریں 23 سے 25 سال کے درمیان ہیں اور سبھی لندن میں رہتے ہیں۔ اگلے دن انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ آر اے ایف فئیر فورڈ یورپ کا واحد امریکی فوجی ہوائی اڈہ ہے جسے باقاعدگی سے تزویراتی بمبار طیاروں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
برطانوی حکام نے مارچ میں امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے ہوائی اڈے کے استعمال کی اجازت دی تھی۔ برطانیہ کے مطابق امریکی طیارے اس ہوائی اڈے کا استعمال صرف دفاعی کارروائیوں کے لیے کر سکتے ہیں۔ امریکی حملے کے خلاف اس سے پہلے بھی ہوائی اڈے کے قریب احتجاج ہو چکے ہیں۔
یو این آئی۔این یو۔
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر7 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
ہندوستان6 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
