جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے سوپور میں اے کے-47 رائفل، دستی بم اور گولہ بارود برآمد
سری نگر، فوج نے منگل کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے سوپور سب ڈویژن میں مشترکہ تلاشی مہم کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
علاقے میں اسلحہ اور گولہ بارود کی موجودگی سے متعلق مخصوص خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ہندوستانی فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے سوپور کے منزسیر علاقے میں مشترکہ کارروائی شروع کی۔
تلاشی کے دوران مشترکہ فورسز نے ایک اے کے سیریز کی رائفل، تین میگزین، چار دستی بم، بڑی مقدار میں گولہ بارود اور دیگر جنگی سازوسامان برآمد کیا۔ فوج کی سری نگر میں قائم چنار کور نے ایکس پر جاری پوسٹ میں یہ اطلاع دی۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ تلاشی مہم جاری تھی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
میرواعظ نے 1989 کے جامع مسجد ’آپریشن‘ کو یاد کیا، 37 برس بعد بھی زخم تازہ
سری نگر، کشمیر کے میرواعظ عمر فاروق نے منگل کو 25 اگست 1989 کو جامع مسجد میں ہونے والے ’’آپریشن‘‘ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی یادیں اور اس کے زخم 37 سال گزرنے کے بعد بھی تازہ ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں میرواعظ نے کہا کہ سری نگر کی تاریخی جامع مسجد نے ’’حملوں، محاصروں، بندشوں اور اس کے منبر کو خاموش کرانے کی بار بار کی کوششوں‘‘ کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کارروائی کے دوران مسجد کی حرمت پامال کی گئی، نمازیوں کو حراست میں لیا گیا اور مسجد کے مقدس مقام کی بے حرمتی ہوئی۔
میرواعظ نے کہا، ’’37 سال گزرنے کے باوجود زخم باقی ہیں۔‘‘ انہوں نے جامع مسجد کو کشمیر کا ’’روحانی مرکز‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد کشمیر کی تاریخ کی گواہ اور یہاں کے لوگوں کے ایمان، وقار اور حقوق کی آواز رہی ہے۔
میرواعظ کا یہ بیان وادی کشمیر میں مسلح شورش کے ابتدائی دور میں 25 اگست 1989 کو ہونے والی مذکورہ کارروائی کی برسی کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ سری نگر کے قدیم شہر نوہٹہ میں واقع جامع مسجد کی تعمیر 15ویں صدی کے اوائل میں ہوئی تھی اور یہ صدیوں سے وادی کی اہم مذہبی اور تاریخی شناختوں میں شامل ہے۔
1989 میں کشمیر میں عسکریت پسندی شروع ہونے کے بعد جامع مسجد علیحدگی پسند سیاسی سرگرمیوں کا بھی ایک اہم مرکز بن گئی تھی۔ اسی سال 25 اگست کو نیم فوجی دستے گرفتاریوں کی کارروائی کے لیے مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے تھے۔ اس کارروائی کے بعد مسجد کی بے حرمتی کے الزامات لگے اور وادی میں احتجاج شروع ہوگیا تھا۔
اس وقت میرواعظ عمر فاروق کے والد میرواعظ محمد فاروق جامع مسجد کے خطیب تھے۔ انہیں 21 مئی 1990 کو عسکریت پسندوں نے قتل کردیا تھا۔ اس وقت عمر فاروق کی عمر 17 برس تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنے والد کی جگہ میرواعظ اور جامع مسجد کے خطیب کی ذمہ داری سنبھالی۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: سکیورٹی فورسز نے دو مبینہ دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا، اسلحہ برآمد
سری نگر، جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سکیورٹی فورسز نے ایک مبینہ دہشت گرد سازش کو ناکام بناتے ہوئے مشترکہ کارروائی میں دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے پستول، 12 گولیاں اور ایک دستی بم برآمد کیا۔ ایک الگ کارروائی میں سوپور کے منجسیر علاقے سے بھی اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت لسی ڈبّن کے رہنے والے لطیف احمد اور بون کھا بامنُو کے رہنے والے اعجاز احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے ایک پستول، 12 گولیاں اور ایک دستی بم برآمد ہوا۔
راجپورہ پولیس تھانے میں اسلحہ ایکٹ کی دفعات 7/25 اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعات 13، 18، 23 اور 39 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کی سرگرمیوں، برآمد اسلحے کے ذرائع اور ان کے ممکنہ دیگر روابط کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایک الگ کارروائی میں ہندوستانی فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے سوپور کے منجسیر علاقے میں مصدقہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران ایک اے کے سیریز رائفل، تین میگزین، چار دستی بم، بڑی مقدار میں گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔
فوج کی چنار کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ برآمدگی علاقے میں اسلحہ اور گولہ بارود کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران ہوئی۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق اس کارروائی کا مقصد دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم کرنا، دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنا اور علاقے میں سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
بجلی کے کرایوں میں اضافہ “غیر منصفانہ، بوجھل اور مکمل طور پر ناقابل برداشت:طارق قرہ
سری نگر، بجلی کے کرایوں میں اضافے کے فیصلے پر نیشنل کانفرنس کی قیادت والی جموں و کشمیر حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ نے اس اضافے کو عام لوگوں کے لیے “غیر منصفانہ، بوجھل اور مکمل طور پر ناقابل برداشت” قرار دیا۔ ایک بیان میں قرہ نے کہا کہ ایسے وقت میں جب گھرانے پہلے ہی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور معاشی دباؤ سے جوجھ رہے ہیں، حکومت کو بجلی کے اعلیٰ بلوں کے ذریعے ان کا بوجھ بڑھانے کے بجائے صارفین کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا۔
قرہ نے کہا۔”جموں و کشمیر کے لوگ حکومت سے بجلی کے بلوں میں ریلیف اور کٹوتی کا اعلان کرنے کی توقع کر رہے تھے، نہ کہ فی یونٹ ٹیرف میں اضافے کی۔ ایک عام گھرانے کے لیے، بجلی کے بل پر ہر اضافی روپیہ براہ راست خاندانی بجٹ کو متاثر کرتا ہے۔ یہ فیصلہ ہمارے لوگوں کو درپیش معاشی مشکلات کے لیے غیر حساس ہے،”
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ٹیرف میں اضافے کا جائزہ لے کر اسے واپس لے اور گھریلو صارفین، خاص طور پر معاشی طور پر کمزور طبقوں پر بجلی کا بوجھ کم کرنے کے لیے معنی خیز اقدامات کرے۔ “حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ بجلی کوئی آسائش نہیں ہے؛ یہ ایک ضروری سروس ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ سستی اور قابل اعتماد بجلی کے مستحق ہیں، نہ کہ مسلسل بڑھتے ہوئے بلوں کے۔ کانگریس لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی اور ہر اس اقدام کی مخالفت کرے گی جو ان پر غیر معقول مالی بوجھ ڈالتا ہے،” مسٹر قرہ نے کہا۔ انہوں نے جموں و کشمیر حکومت پر زور دیا کہ وہ وسیع تر عوامی مفاد میں اس فیصلے پر ثانی اور صارفین کو ریلیف بحال کرے، بجائے اس کے کہ ضروری سہولیات کو مزید پہنچ سے باہر بنایا جائے۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے 2024 کے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات اتحاد میں لڑے تھے۔ پیر کے روز پی ڈی پی اور اپنی پارٹی نے بھی بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا اور اسے عوام مخالف قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے اسے “مجبوری” قرار دیا۔
جموں و کشمیر کے بجلی صارفین کو یکم ستمبر سے بجلی کے اعلیٰ بلوں کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (جے ای آر سی) نے بجلی کے ٹیرف میں 6.83 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
-
ہندوستان1 week agoیو جی سی – نیٹ کے تین مضامین کا امتحان دوبارہ کرانے پر جواب دیں مودی: راہل
-
پاکستان7 days agoپاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا
-
دنیا1 week agoپوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
-
ہندوستان1 week agoطلبہ کے مطالبات پر راہل گاندھی نے ہیمنت سورین سے مداخلت کی اپیل کی، مظاہرین سے ملنے کی خواہش ظاہر کی
-
ہندوستان1 week agoمحض 24 گھنٹوں میں ہی سامنے آ گیا کہ کس کے دماغ میں ’نکسل‘ ہے: بی جے پی
-
دنیا1 week agoاردوغان کی ٹرمپ سے ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
-
ہندوستان1 week agoملک میں ‘پیپر لیک نکسل’ کو ختم کرنے کی ضرورت: کانگریس
-
جموں و کشمیر1 week agoرجیجو کے تبصرے کے بعد محبوبہ مفتی نے خود کو کہا ’دماغی نکسل‘
-
ہندوستان1 week agoہریانہ، پنجاب میں 17-18 اگست کو شدید بارش کی پیش گوئی، ہماچل اور جموں و کشمیر میں بہت شدید بارش کا خدشہ
-
جموں و کشمیر1 week agoشری بوڈھا امرناتھ یاترا کا آغاز، منوج سنہا نے پہلے جتھے کو کیا روانہ
-
ہندوستان7 days agoٹرمپ کا ہندوستان کے انتخابی نظام کو ماڈل قرار دے کر۔ دو آخری واشنگٹن
-
دنیا1 week agoامریکہ نے بات چیت میں رکاوٹ ڈالنے پر عمان کو دھمکی دی
