کھیل
جمہوری عمل میں ہر ووٹ کی قیمت ہوتی ہے:نیرج چوپڑا
نئی دہلی،کھلاڑی اپنی لگن، ثابت قدمی اور ٹیم ورک کے ذریعے ملک کی خدمت کرتے ہیں ملک کی جرسی کو اندرون یا بیرون ملک پہننا باعث اعزاز بھی ہے اور یہ ایک ذمہ داری بھی ہے لیکن بطور کھلاڑی اور ہندوستانی نوجوان ، جو دنیا کی سب سے متحرک جمہوریت کا حصہ ہیں، ان کے لیے ایک اور اعزاز کی بات ہے جس کی ہم خواہش رکھتے ہیں وہ ہے ووٹنگ۔کھلاڑیوں کے طور پر، ہم ٹریک اور فیلڈ کے چمپئن ہیں، تاہم بطور نوجوان ہم تبدیلی کے علمبردار ہیں جمہوریت کے کھیل میں ہر ایک ووٹ کی قیمت ہوتی ہے اور ہر ایک آواز کی اپنی اہمیت ہوتی ہے ان خیالات کا اظہارہندوستانی ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹ، مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں موجودہ اولمپک اور عالمی چمپئن نیرج چوپڑا نے یہاں جاری ایک مضمون میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں، جو شہریوں کو اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کا اہم استحقاق فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، یہ حق غیر فعال نہیں ہے؛یہ خاص طور پر نوجوانوں پر انتخابی عمل میں فعال طور پر شامل ہونے کا ایک فرض ہے۔
تاریخی طور پر، نوجوانوں نے سماجی تبدیلی کی قیادت کی ہے، اور انتخابات میں ان کی شمولیت ازحد اہمیت کی حامل ہے۔ جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے ووٹر رجسٹریشن سے لے کر نچلی سطح پر انتخابی مہم تک ہر مرحلے میں نوجوانوں کی فعال شرکت درکار ہوتی ہے۔
پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے افراد اپنے ساتھ نئے نظریات لے کر آتے ہیں اور شفافیت اور شمولیت جیسے آئیڈیلس کی حمایت کرتے ہیں۔ نوجوان ووٹر چونکہ توانائی اور تکنیکی آگہی سے مالامال ہوتا ہے، لہٰذا یہ چیزیں اس کے اندر پورے انتخابی منظرنامے میں فعالیت پیدا کرنے کی باعث ثابت ہوتی ہیں۔ اس سے شہریوں کی ضروریات کے سلسلے میں درکار رسائی اور معقول ردعمل پروان چڑھتا ہے۔ نوجوان افراد منتخبہ عہدیداران کو جواب دہ بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنی آواز کی سماعت کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں اور ایسے مسائل کو ابھار کر سامنے لاتے ہیں جو عوامی مسائل ہوتے ہیں، جس کے ذریعہ جمہوریت کی سالمیت اور قوت کا تحفظ ہوتا ہے۔
مسٹر چوپڑہ نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے الفاظ میں آپ کے مستقبل کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ آپ آج کیا کرتے ہیں۔ اب جبکہ ایک مرتبہ جمہوریت کا پہیہ پھر گھوما ہے، اور بھارت میں عنقریب 2024 کے انتخابات منعقد ہوں گے، اس بات کی تفہیم لازمی ہے کہ نوجوان افراد ملک کے مقدر کو سنوارنے میں جو محوری کردار ادا کر سکتے ہیں اسے اجاگر کرنا ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی عمل میں نوجوانوں کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے انتخابی کمیشن کے ذریعہ ’میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے‘ مہم چلائے جانے کے پہلو کو اجاگر کیا ہے جس کا مقصد پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں کو بیدار کرنا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے نوجوانوں کی ان کی قوت اور جوش و جذبے کے لیے ستائش کی ہے۔ان سے گذارش کی ہے کہ وہ ووٹنگ کے عمل میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں کیونکہ یہ براہِ راست طور پر ملک کے مستقبل کو متاثر کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں سے ریکارڈ تعداد میں اس عمل میں شریک ہونے کی درخواست کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ملک کے مقدر کو سنوارنے کے معاملے میں ان کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔ انھوں نے مختلف النوع شعبوں میں اپنے اثر و رسوخ کے حامل افراد کو تلقین کی ہے کہ وہ اس مہم میں شرکت کریں اور سماجی تبدیلی لانے کے سلسلے میں ان کے اثر انگیز کردار کو تسلیم کرتے ہوئے نوجوان ووٹروں کو ترغیب فراہم کریں۔ انتخابی جوش و جذبے کے درمیان انہوں نے نوجوانوں سے گذارش کی ہے کہ وہ نہ صرف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں بلکہ جاری مباحثوں اور مکالموں سے بھی واقف رہیں۔
نیرج چوپڑہ نے کہا کہ ہندوستان کا انتخابی کمیشن انتخابات میں عام طور پر نوجوانوں کی مثبت شرکت کو پروان چڑھانے کے مقصد سے ”میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے مہم“ چلا رہا ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس مہم کا ترانہ جاری کیا ہے جو نوجوان ووٹروں کو اپنے جمہوری حق کو استعمال میں لانے کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کے لیے ملک کی عہد بندگی کا مظہر ہے۔ یہ ترانہ ووٹروں کی بیداری سے متعلق پہل قدمی کا ایک حصہ ہے اور اس میں انتخابی عمل میں فزوں تر نوجوان شراکت داری کے لیے وزیر اعظم مودی کی جانب سے دیے گئے نعرے کی روح کارفرما ہے۔ پورے ملک میں نوجوان اس ترانے کو ایک واضح نعرے کے طور پر اختیار کر رہے ہیں اور اپنے نوجوان دوستوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے عہد بند کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ پہل قدمی اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی) کے ذریعہ چلائی جانے والی جامع ملک گیر بیداری سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کر رہی ہے اور ایک مزید مبنی بر نمائندگی جمہوریت کے لیے ووٹ ڈالنے کے عمل کی قدرو قیمت پر زور دے کر اسے نمایاں کر رہی ہے۔ جہاں ایک جانب اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ذریعہ عملی طور پر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، وہیں مائی گو پلیٹ فارم پر آن لائن مسابقتی مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ان میں بلاگ تحریر کرنا، پوڈ کاسٹ، مباحثے اور مزید دیگر چیزیں شامل ہیں جن کا مقصد مواد بہم پہنچانے کے معاملے میں خلاقیت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ورک شاپ، مذاکرات، فلیش ماب، اور ووٹروں کے ذریعہ عہدبندگی کی مہمات، طلبا کو انتخابی عمل کے سلسلے میں مربوط کر رہی ہیں اور جانکاریاں فراہم کر رہی ہیں۔ این ایس ایس کے رضاکاران اور اداروں کے کلبوں کے ذریعہ اس مہم میں سرگرمی سے شرکت کی جا رہی ہے۔
مسٹرچوپڑہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے مختلف النوع پلیٹ فارموں کے بااثر اور رسوخ دار افراد، جن میں انسٹاگرام، یوٹیوب اور تفریحی صنعتیں بھی شامل ہیں، سرگرمی کے ساتھ اس مہم کی حمایت کر رہے ہیں، پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں کو ترغیب فراہم کرر ہے ہیں۔ ملک کے گوشے گوشے سے اس سلسلے میں مقتدر نام سامنے آئے ہیں جنہوں نے کھیل کود، تفریح، کاروبار اور صنعت کے شعبوں میں اپنا ایک امتیازی مقام حاصل کیا ہے، یہ تمام افراد اس پیغام کو دور دور تک شہرت دینے کے لیے یکجا ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میرے ساتھی کھلاڑی مثلاً جسپریت بمراہ، روی چندرن آشون، محمد سراج، اونی لیکھرا، سیکھوم میرابائی چانو، اور انل کپور، پرسنجیت چٹرجی، روینہ ٹنڈن، رانا دگوبتی، کیلاش کھیر، شریا گھوشال جیسی فلمی شخصیات اور رتیش اگروال، بی وی آر موہن ریڈی جیسے صنعتی قائدین اور متعدد پدم ایوارڈ یافتگان نے اس مہم میں شرکت کی ہے اور اسے ووٹروں کی بیداری کے لیے قومی تحریک کی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
نیر ج چوپڑہ نے کہا کہ یہ عوامی تحریک نوجوانوں کی اجتماعی قوت کو نمایاں کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ملک کے جمہوری پیش منظر کو سنوارنے کے معاملے میں ان کی سرگرم شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ آیئے ہم سب اس ذمہ داری کو اٹھانے کے لیے متحد ہوں اور اپنی اجتماعی آوازوں کی قوت کا جشن منائیں۔ آیئے ہم اس چنوتی کا ڈٹ سامنا کریں، آیئے ہم سب مل کر اپنی آواز اٹھائیں اور دیگر افراد کو بھی ایسا کرنے کے لیے قوت بخشیں۔
یو این آئی۔ایف اے۔م الف
کھیل
میسی کی شکست کے باوجود اسکالونی کو ٹیم پر فخر
نیویارک، ارجنٹینا کے مینیجر لیونل اسکالونی نے اعتراف کیا کہ اسپین ورلڈ کپ جیتنے کا حقدار تھا، لیکن ہار کے باوجود انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
دفاعی چیمپئن نے اپنے پچھلے چاروں ناک آؤٹ میچوں میں سے ہر ایک کو جیتنے کے لیے آخری لمحات میں گول کیے تھے، لیکن نیو جرسی اسٹیڈیم میں ایک اور ڈرامائی کھیل سے بچنے میں ناکام رہے۔
میچ کے بعد اسکالونی نے کہا، “مجھے دکھ ہو رہا ہے۔ کوئی اس بارے میں بہت کچھ کہہ سکتا ہے کہ ہم یہاں تک کیسے پہنچے، لیکن یہ اس کے لائق نہیں ہے۔ میں بس ان کھلاڑیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو ایک بار پھر ہمیں فائنل میں لے گئے۔ وہ (اسپین) بہتر تھے، یہ سچ ہے، لیکن میرے کھلاڑیوں نے جو کچھ حاصل کیا، اس کی زبردست یادیں میرے پاس رہیں گی۔ ہم جیت میں عظیم ہیں اور ہار میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔ آج رات، ہم دکھاتے ہیں کہ ہم ہارنا جانتے ہیں۔
ہم ہار گئے اور ہم نے اسے قبول کر لیا۔”
یواین آئی۔الف الف
کھیل
طویل علالت کے بعد شہپور زادران انتقال کر گئے
نئی دہلی، افغانستان کے سابق فاسٹ گیندباز شہپور زادران 39ویں سالگرہ سے ایک روز قبل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے دہلی کے ایک اسپتال میں نایاب بیماری ہیموفیگوسائٹک لمفوہسٹیوسائٹوسس (ایچ ایل ایچ) کے باعث زیر علاج تھے۔
ان کے انتقال کی تصدیق ان کے چھوٹے بھائی غمئی زادران نے کی، جو جنوری میں علاج کے لیے دہلی منتقل کیے جانے کے بعد سے مسلسل ان کے ساتھ تھے۔ شہپور زادران ایچ ایل ایچ کی شدید نوعیت میں مبتلا تھے، جو ایک نایاب بیماری ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام درست طریقے سے کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
2000 اور 2010 کی دہائی میں افغانستان کرکٹ کے عروج کے دوران شہپور زادران نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ چھ فٹ دو انچ قد کے شہپور زادران اپنے طویل رن اپ اور لہراتے بالوں کے ساتھ گیندبازی کے لیے مشہور تھے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ملک میں کرکٹ کی بنیاد مضبوط کرنے میں ان کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے 2009 سے 2020 کے درمیان 44 ایک روزہ اور 36 ٹی20 بین الاقوامی میچ کھیلے اور مجموعی طور پر 80 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں۔
2015 کے ایک روزہ ورلڈ کپ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں اور افغانستان کے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2010 سے 2016 کے درمیان چار ٹی20 ورلڈ کپ کھیلے، جن میں نو میچوں میں نو وکٹیں حاصل کیں۔
شہپور زادران کی علالت کے دوران راشد خان، سابق کپتان اصغر افغان اور دیگر کئی نمایاں کرکٹرز مسلسل ان کے رابطے میں رہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شہپور زادران نے اپنے پورے کریئر میں عزت، حوصلے اور فخر کے ساتھ افغانستان کرکٹ کی خدمت کی اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بورڈ نے کہا کہ وہ نوجوان افغان کرکٹرز اور دنیا بھر کے شائقین کے لیے ایک تحریک تھے، جبکہ ان کی جرات، عزم اور کھیل سے محبت نے نئی نسل کو بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا۔
بیان میں شہپور زادران کے اہل خانہ، دوستوں، سابق ساتھیوں اور افغانستان کرکٹ برادری سے بھی گہرے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
شہپور زادران افغانستان کے صوبہ لوگر میں پیدا ہوئے، تاہم جنگ کے باعث ان کا خاندان پشاور منتقل ہوگیا، جہاں انہوں نے نیاز اسٹیڈیم اور جمخانہ میں کرکٹ سیکھی۔ ابتدا میں وہ پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے اور شعیب اختر ان کے آئیڈیل تھے، لیکن بعد میں سابق کرکٹر اقبال سکندر کی ترغیب پر افغانستان واپس آ گئے۔
انہوں نے اگست 2009 میں نیدرلینڈز کے خلاف ایک روزہ میچ سے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے ون ڈے کریئر کی بہترین بولنگ رہی۔ فروری 2010 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا، جبکہ اس فارمیٹ میں ان کی بہترین بولنگ 2018 میں دہرادون میں بنگلہ دیش کے خلاف 40 رنز دے کر 3 وکٹیں تھی۔
یو این آئی۔ م س
کھیل
میسی ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ اسکورر بنے
ڈلاس، کلب اور قومی ٹیم کے لیے 750 سے زائد سینئر گول کر چکے ارجنٹینا کے لیونل میسی فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
میسی فیفا ورلڈ کپ میں 28 میچوں میں 17 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوز (24 میچوں میں 16 گول) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ارجنٹینا کے لئے آسٹریا کے خلاف پہلا ہاف تاریخی ثابت ہوا۔ ابتدا میں گھبراہٹ کے باعث لیونل میسی نے ایک پنالٹی مس کی اور ایک اور موقع گنوا دیا، لیکن ارجنٹینا کے کپتان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے میروسلاو کلوزکا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گولوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ میسی کے اس یادگار گول کی بدولت موجودہ چیمپئن ارجنٹینا کو ہاف ٹائم تک 1-0 کی برتری دلائی۔
میسی نے الجیریا کے خلاف ارجنٹینا کی گزشتہ ہفتے 3-0 سے جیت میں ہیٹ ٹرک بھی اسکور کی تھی۔
میسی فٹ بال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ ان میں سے سات گول قطر میں ہوئے 2022 فیفا ورلڈ کپ میں کئے تھے، جسے ارجنٹینا نے جیتا تھا۔
انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 201 میچوں میں 121 گول کیے ہیں، جس سے وہ ارجنٹینا کے لئے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں بھی میسی دوسرے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف ان کے حریف کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔
میسی سے پہلے، گیبریل بٹسٹوٹا (12 میچوں میں 10 گول) فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی تھے۔ ڈیاگو میراڈونا (21 میچز) اور یوراگوئے 1930 کے گولڈن بوٹ کے فاتح گیلرمو سٹیبیل (چار میچز) نے آٹھ آٹھ گول کئے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھی لیونل میسی کا گول کرنے کا ریکارڈ شاندار رہا ہے، انہوں نے 72 میچوں میں 36 گول کئے ہیں۔
لیونل میسی کا پہلا فیفا ورلڈ کپ گول
لیونل میسی نے 2006 میں جرمنی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران ہیمبرگ کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں سربیا اور مونٹی نیگرو کے خلاف ارجنٹینا کے گروپ سی کے دوسرے میچ میں اپنا پہلا ورلڈ کپ گول کیا تھا۔ اپنی ٹیم کو گروپ کے پہلے میچ میں آئیوری کوسٹ کے خلاف 2-1 سے جیتتے ہوئے بنچ سے دیکھنے کے بعد، لیونل میسی نے اگلے میچ میں سربیا اور مونٹی نیگرو کے خلاف 75ویں منٹ میں متبادل کے طور پر میدان پر اتر کر اپنا ورلڈ کپ ڈیبیو کیا۔ اس وقت ارجنٹینا پہلے سے ہی 3-0 سے آگے تھا اور اپنے ڈیبیو کے صرف تین منٹ بعد ہی، لیونل میسی نے ہرنان کریسپو کی مدد سے ارجنٹینا کے لئے میچ کا چوتھا گول کیا۔ 88ویں منٹ میں کارلوس تیویز کے پاس پر میسی نے گول کیا اور مخالف ٹیم کے گول کیپر کو نیئر پوسٹ پر چھکاتے ہوئے 6-0 کی بڑی جیت پکی کی۔
جاری یواین آئی۔الف الف
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
