تازہ ترین
جنوبی کشمیر : جنگجومخالف کارروائیوں میں شدت
لور منڈا قاضی گنڈ میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں 3جنگجوجاں بحق ہوئے ہیں۔اس دوران جنوبی کشمیر میں گزشتہ تین روز کے دوران 6جنگجوایک مدد گار سمیت7مارے گئے،جبکہ طرفین کی فائرنگ میں ایک فوجی میجر بھی زخمی ہوا۔محاصروں گولہ باری اور طرفین کی فائرنگ کے نتیجے میں ماہ رمضان کے باجود سخت ذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق قاضی گنڈ کے لور منڈا علاقے میں سوموار کے صبح فورسز اور جنگجوؤں کے دمیان ایک تصادم آرائی میں 3جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا سوموار کے صبح 9RRسی آر ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مٹن پورہ منڈوا علاقے میں جنگجوؤں کے موجود گی کے حوالے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعداتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو پورے گاؤں کو محاصرے میں لیا،اور گاؤں کی طرف جانے والی تمام راستوں کو سیل کیا گیا۔مقامی ذرائع نے بتایا فورسز نے بستی کو سخت محاصرے میں لینے کے بعدنماز فجر کے بعد گھر گھر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا،اس دوران جب فورسز کی تلاشی پارٹی اس گھر کے نذدیک پہنچ گئی جہاں جنگجوؤں چھپے بیٹھے تھے۔اس دوران جنگجوؤں نے تلاشی پارٹی پر شدید فائرنگ شروع کی ہے جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا،جو کئی گھنٹوں تک جا ری رہا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا اس دوران اس جھڑپ میں 3جنگجوؤں جاں بحق ہوئے ہیں،جن کی شناخت کرنے کا عمل جاری تھا،جبکہ فورسز کو یہاں اور ایک جنگجوؤں کے چھپے ہونے کا شبہ تھا جس کے نتیجے میں یہاں شام دیر گئے تک تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔اس دوران فوج کے چنار کارپس نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ لور منڈا جھڑپ میں 3جنگجومارے گئے ہیں جبکہ تلاشی کارروائیاں جاری ہے۔ ادھرپولیس نے گزشتہ رات کی تصادم آرائی جس میں 4جنگجوؤں کے مارے جانے خبر کی پولیس نے پیر کے روز اس بات کی وضاحت کی کہ ضلع کولگام کے گدر نامی گاوں میں جنگجوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہوئی جھڑپ کے مقام سے صرف ایک جنگجو کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔یاد رہے کہ پولیس نے گذشتہ رات دیر گئے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ مسلح تصادم کے دوران 4 جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کی طرف سے ایک ٹویٹ میں آج بتایا گیا کہ ضلع کولگام میں انکاونٹر کے مقام سے ابھی تک محض ایک جنگجو کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔علاقے میں فورسز کی تلاشی کارروائی جاری تھی۔تاہم پولیس نے جاں بحق جنگجو کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ پولیس نے گذشتہ شام بتایا تھا کہ کولگام دمحال ہانجی پورہ، روڑ پر واقع اچھ تھل اور پران ہل کے نزدیک نالہ ویشو کے کنارے قائم گدر نامی گاوں میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔جس کے بعد وہاں جھڑپ شروع ہوئی جس میں پہلے 2اوربعد میں مزید 2جنگجو مارے گئے ہیں۔
اس دوران سوموار پولیس نے بتایا یہاں صرف ایک جنگجوؤں مارا گیا ہے۔اور ایک افسر گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوا۔خیال رہے جنوبی کشمیر میں ماہ رمضان کے پہلے ہی دن سے سوموار بعد دو پہر تک 6جنگجوؤں اور انکا ایک معاون سمیت 7افرادمارے گئے ہیں۔25اپریل کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے گوری پورہ میں 3جنگجوؤں اور انکا ایک ہمدرد ایک تصادم آرائی میں جاں بحق ہوا ہے۔اسی طرح 26اپریل کی شام کولگام میں تصادم آرائی میں پولیس بیان کے مطابق ایک جنگجوؤں مارا گیا ہے جبکہ تیسرے روز یعنی سوموار کے صبح لور منڈا میں ایک تصادم آرائی میں 3جنگجوؤں مارے گئے ہیں۔
کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں سے اطلاع دی ہے یہاں گزشتہ تین روز سے جنگجوؤں مخالف کارروائیوں میں مزید شدت لائی گئی ہے جس دوران یہاں ہر روز کسی نہ کسی گاؤں دیہات میں تلاشی کارروائیاں انجام دی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا اگر چہ عام حالات میں یہ لوگوں کے لئے کوئی خاص مسئلہ نہیں تاہم ماہ رمضان کے دوران جھڑپئیں،محاصروں اورتلاشی کارروائیوں اور گولہ باری کے نتیجے میں عام لوگ پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
