تازہ ترین
80ہزار اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کیٹس درکار ،دستیاب محض9ہزار600
ڈائریکٹرہیلتھ کشمیر،سمیر مٹو نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں تیزی کیساتھ اضافہ کیا گیا ہے جسکی وجہ سے مثبت کیسوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔کشمیر نیوز سروس کیساتھ خصوصی گفتگو کے دوران ڈائریکٹر ہیلتھ سمیر مٹو نے بتایا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ پہلے وادی کشمیر میں ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بہت کم تھی۔
ان کا کہناتھا کہ وادی کشمیر میں ہر روز 800سے لیکر1000ہزار ٹیسٹ کرانے کی صلاحیت کو بڑھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورونا ٹیسٹ کی صلاحیت میں اضافہ کرنے سے ہی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کورنٹائن میں رکھا جا رہا ہے اور سے زیادہ سے زیادہ افراد کا علاج ممکن ہو پارہا ہے،جو اس عالمی وبا کی لپیٹ میں ہیں۔ڈائریکٹر ہیلتھ نے کہا کہ ریڈزونز اور بفر زونز میں بھی ٹیسٹ کرنے کے عمل میں تیزی لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا ہے کہ غلط ہے کہ وادی کشمیر میں ٹیسٹ کی رفتار کم ہے،انہوں نے کہا ’وادی کشمیر میں 2لیبارٹریاں (تجزیہ گاہ) ہی ہیں،جہاں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کی صلاحیت یا سہولت دستیاب ہے۔
انہوں نے سماجی دوری اختیار کرنے اور لوگوں کی جانب سے کورونا وائرس ک روکتھام کیلئے تعاؤن طلب کرنے کی سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے کوروناوائرس سے لڑ نے کیلئے قابل تحسین صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہناتھا کہ مسلسل لاک ڈاؤن سے کورونا وائر س کی زنجیر توڑنے میں کافی حدتک کامیابی ہوئی جبکہ کورونا وائرس کو کافی کنٹرول ہوا۔ان کا کہناتھا کہ3مئی کے بعد اگر لاک ڈاؤن کو ختم ہوتا ہے،تو اس کے بعد بھی لوگوں کو اور زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے جب پوری دنیا مطمئن نہیں ہوتی ہے کہ کورونا وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ ہوا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ جن افراد کو کورنٹائن میں رکھا جاتا ہے کہ اُنکے ٹیسٹ کرانے کے بعد ایکسرے بھی کرائے جاتے ہیں اور جب دونوں منفی آتے ہیں،تو اُنہیں مزید14تک احتیاطی طور کور نٹائن میں رہنے کی ہدایت دی جاتی ہے کیونکہ ایک مشکوک شخص کو کم سے کم28روز تک کورنٹائن میں رہنا ہی پڑے گا جوکہ اس کا رہنما خطوط ہے۔انہوں نے کہا کہ صحتیاب مریضوں کیساتھ ساتھ سبھی لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور احتیاط ہی اس وبا کا سب سے اہم اور کار گر علاج ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا’ہم نے 9ہزار600اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کیٹس حاصل کئے جبکہ ضرورت80ہزار کیٹس ہے‘۔کورونا وائرس کے خلاف فسٹ لائن پر لڑنے والے ہیروزکو سلام پیش کرتے ہوئے کہا’ذاتی جسمانی حفاظتی لباس فراہم کئے جارہے ہیں،تاہم ہر ایک کو اسکی ضرورت نہیں ہے‘۔
ان کا کہناتھا ’کورونا مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹر،نیم طبی عملہ،ٹیسٹ کرانے والے اور جو اس مریض کیساتھ براہ راست رابطے میں ہے،اُسکے لئے ذاتی حفاظتی لباس لازمی ہے،لیکن جو مریض کے رابطے میں نہیں ہے،اُسکے لئے ذاتی حفاظتی لباس لازمی نہیں‘۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان2 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
