کھیل
جوش، ولولے اور حوصلے کے ساتھ پیرس پیرالمپکس گیمز کا افتتاح
پیرس، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں رنگ برنگی روشنیوں اور آتش بازی کے درمیان کناڈا کے پیانسٹ چلی گونزالیز نے 140 رقاصوں کے ساتھ 17ویں پیرالمپکس گیمز 2024 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔
فرانسیسی انقلاب کے گواہ چینپس-ایلیسیز اور پلیس ڈے لا کونکورڈ میں بدھ کی رات منعقدہ افتتاحی تقریب میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں اور بین الاقوامی پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسنس کے اوپر لڑاکا طیارے اڑے۔ سمیت انتل اور بھاگیہ شری جادھو کی قیادت میں ہندوستانی دستہ سمیت مختلف ممالک کے پیرا ایتھلیٹس کو اپنے اپنے قومی پرچموں کے ساتھ رنگ برنگے لباس میں پریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہاں موجود تماشائیوں کی بڑی تعداد نے تالیاں بجا کر پریڈ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران معذور کھلاڑیوں میں رکاوٹوں کو عبور کرنے کا حوصلہ نظر آیا۔
28 اگست سے 8 ستمبر تک ہونے والے پیرا اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب پہلی بار اسٹیڈیم کے باہر منعقد کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں ہندوستانی جیولن تھرور سمیت انٹل اور شاٹ پٹ کھلاڑی بھاگیہ شری جادھو مشترکہ پرچم بردار بنے۔ اس میں شیف ڈی مشن ایس پی سانگوان، 52 کھلاڑیوں سمیت 106 رکنی ہندوستانی دستے نے حصہ لیا۔ اس بار ہندوستان تین نئے کھیلوں کے ساتھ کل 12 مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے۔ بارہ روز تک جاری رہنے والے گیمز میں چار ہزار سے زائد معذور کھلاڑی 22بائیس ایونٹس میں حصہ لیں گے۔
ہندوستانی پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر دیویندر جھاجھریا نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کے 29 اگست کو مقابلے ہوں گے وہ افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ شوٹنگ ٹیم ممالک کی پریڈ میں شرکت نہیں کرے گی۔ پریڈ میں ہندوستان کے 52 کھلاڑی اور 54 آفیشلزسمیت کل 106 ممبران نے حصہ لیا۔
ہندوستان نے پیرس پیرا اولمپکس میں ریکارڈ 84 رکنی دستہ بھیجا ہے۔ اس طرح ہندوستانی دستے میں کل 179 ارکان شامل ہیں۔ ان 95 آفیشلز میں 77 ٹیم آفیشلز، نو ٹیم میڈیکل آفیسرز اور نو دیگر ٹیم آفیشلزشامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں ہمارے ایتھلیٹس کی تیاری اور محنت کو دیکھتے ہوئے میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس بار ہم 25 سے زائد تمغے جیتیں گے۔
پیرس پیرالمپکس میں ہندوستان کی مہم 29 اگست کو پیرا بیڈمنٹن سے شروع ہوگی۔ کرشنا ناگر مردوں کے سنگلز مقابلے میں لگاتار دوسرا طلائی تمغہ جیتنا چاہیں گے۔ ٹوکیو پیرا 2020 گیمز میں شوٹنگ میں دو گولڈ میڈل جیتنے والی اونی لیکھرا اور منیش نروال بھی اپنے اپنے چیلنجز پیش کریں گے۔ اسی دن پیرا آرچری، پیرا سائیکلنگ، پیرا تائیکوانڈو، پیرا سوئمنگ اور پیرا ٹیبل ٹینس مقابلوں میں بھی ہندوستانی کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ہندوستانی جیولن تھرو کھلاڑی سمت انتل پر سب کی نظریں ہوں گی۔ انہوں نے ٹوکیو پیرالمپکس میں 68.55 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے 2021 میں ٹوکیو پیرالمپکس میں پانچ طلائی سمیت ریکارڈ 19 تمغے جیتے تھے اور مجموعی درجہ بندی میں وہ 24 ویں نمبر پر تھا۔ تین سال کے بعد، ہندوستان کا مقصد طلائی تمغوں کی تعداد کو دوہرے ہندسے تک لے جانا اور مجموعی طور پر 25 سے زیادہ تمغے جیتنا ہے۔ ہندوستان اس بار 12 کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے، جب کہ ٹوکیو میں 54 رکنی اسکواڈ نے نو کھیلوں میں حصہ لیا تھا۔
پیرالمپکس گیمز پہلی بار 1960 میں اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوئے اور اس میں 23 ممالک کے 400 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس کے بعد سے یہ کھیل ہر چار سال بعد منعقد کیے جاتے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
کھیل
سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
آئیچی-ناگویا (جاپان)، ہندوستان کی سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ کی جوڑی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔
آج یہاں ہوئے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 484.6 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمل جیت اور سروچی نے شروعات سے ہی اچھی برتری بنا لی تھی، لیکن جنوبی کوریا مسلسل ہندوستانی نشانہ بازوں پر دباؤ بنائے ہوئے تھا۔ تاہم ہندوستانی جوڑی نے دباؤ میں کوئی غلطی نہیں کی اور جنوبی کوریا کو 6.6 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی کوریا 478 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران 415.8 اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoواپس آنے کی خواہش ہے، لیکن بنگلہ دیش حکومت رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے: شیخ حسینہ
-
دنیا7 days agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
جموں و کشمیر6 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
