جموں و کشمیر
جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے بعد جموں و کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ درج: منوج سنہا
سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ سری نگر میں منعقدہ جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ اجلاس کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اس میں آنے والے مہینوں کے دوران مزید اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے جموں وکشمیر کے ان کنبوں جن کے پاس اپنی زمین نہیں ہے، کو 5 مرلہ زمین فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یونین ٹریٹری میں وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت قریب دو لاکھ بے گھر کنبوں کو گھر فراہم کئے جا رہے ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘سری نگر میں 22 مئی سے 25 مئی تک منعقدہ کامیاب جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس جموں وکشمیر کے شعبہ سیاحت کے لئے انتہائی کار آمد ثابت ہو رہا ہے، اس اجلاس کے مندوبین ایک مثبت پیغام لے کر اپنے اپنے ملکوں کو واپس گئے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘جی ٹونٹی اجلاس کے بعد ہم نے جموں و کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھا ہے اور ان سیاحوں میں تعداد میں آنے والے مہینوں کے دوران مزید اضافہ متوقع ہے’۔
منوج سنہا نے کہا کہ سری نگر بہت تیزی کے ساتھ بین الاقوامی سرگرمیوں کا ایک مرکز بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘سری نگر میں حال ہی میں پہلی بار انڈین سسٹم آف میڈیسنز، انجینئرس ایسو سی ایشن، چارٹرڈ اکائوٹنٹ ایسو سی ایشن اور عدالت عظمیٰ کے 18 جج صاحبان نے مختلف نوعیت کے پروگراموں اور میٹنگوں میں حصہ لیا’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم آواس یوجنا کا اعلان کیا تھا اور جموں وکشمیر اس میں بھی پیچھے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ‘انتظامی کونسل اور محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ جموں وکشمیر کے بے گھر کنبوں کو 5 مرلہ فی کنبہ اراضی فراہم کی جائے گی’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اب تک 2711 کنبوں کو زمین فراہم کی گئی ہے بہت جلد زمین کنبوں کو زمین فراہم کی جائے گی’۔
انہوں نے کہا: ‘اسی طرح جہاں تک ان کنبوں جن کے پاس زمین نہیں ہے، کا تعلق ہے، اب تک ایک لاکھ 99 ہزار 5 سو 50 کنبوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور 21 جون تک ایک لاکھ 44 ہزار کنبوں کو زمین فراہمی منظور بھی کی گئی ہے اور باقی کنبوں کا کام بھی بہت جلد کیا جائے گا’۔
مغربی پاکستان کے مہاجرین کو اس سکیم کے دائرے میں لانے کے بارے میں پوچھے جانے پر منوج سنہا نے کہا: ‘اس اسکیم کو بلا لحاظ ذات یا مذہب عمل میں لایا جا رہا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘جن کے پاس زمین نہیں انہیں زمین فراہم کرنا اور بے گھر کنبوں کو گھر فراہم کرنا اپنے آپ میں ایک انقلابی اقدام ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘جب ایک غریب کو گھر ملے گا تب وہ روزی روٹی کمانے کی فکر کرے گا اور اپنے بچوں کو اسکول بھیجے گا’۔
انہوں نے کہا: ‘زمین اور گھر مستحقین کو ہی اپنے پنچایتی حلقوں میں دئے جا رہے ہیں ایسا نہیں ہے کہ ضلع اننت ناگ کے مستحق کو سانبہ میں گھر دیا جا رہا ہے’۔
شری امر ناتھ جی یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دونوں راستوں پر سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ یاترا بہت ہی پر امن اور ہموار طریقے سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا: ‘یاترا کے دوران صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے 4 ہزار سینٹری ورکروں کو تعینات کیا گیا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ یاترا کے دوران ایک مسئلہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی نقل و حمل کے لئے ٹریفک کا ہوتا ہے جس کو اںے والے ایک دو دنوں میں ٹھیک کیا جائے گا۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ یاترا کے دوران مقامی لوگوں کو کم سے کم تکلیف پہنچے اور ان کا کام کاج متاثر نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ لوگ امن محسوس کر رہے ہیں اور آںے والے مہینوں کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگ ایسا محسوس کریں گے۔
ان کا کہنا تھا: ‘جیسا کہ میں نے کہا کہ آنے والے دو دنوں میں ٹریفک کو سٹریم لائن کیا جائے گا پہلی بار کشمیر آنے والا یاتری بے خبر ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹریفک جام وغیر میں پھنس جاتا ہے’۔
منوج سنہا نے کہا کہ ایک ٹریفک پلان بنایا جا رہا ہے جس پر عمل در آمد کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امر ناتھ یاترا کو کور کرنے کے لئے میڈیا پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔
یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
