تازہ ترین
خاتون فوٹو جرنلسٹ سمیت2صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج
جموں و کشمیر پولیس کی (سائبر کرائم برانچ) نے خاتون فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرہ کے خلاف ’یو اے پی اے ایکٹ‘ (غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیم شدہ ایکٹ)کے تحت سوشل میڈیا پر ملک مخالف مواد شائع کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جبکہ دی ہندو کے نامہ نگار پیر زادہ عاشق کے خلاف پولیس تھانہ اننت ناگ میں شوپیان جھڑپ سے متعلق غیر تصدیق شدہ خبر شائع کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ادھر ایوان صحافت کشمیر (پریس کلب کشمیر) نے خاتون کے صحافی پر مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کی مذمت کی۔
اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون،وجے کمار نے صحافتی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ خبریں شائع کرنے سے قبل حقائق کو چیک کریں۔کے این ایس کے مطابق سرینگر سے تعلق رکھنے والی نوجوان فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرہ کو سائبر پولیس نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر ملک مخالف اور غیر قانونی مواد پوسٹ کرنے کے خلاف یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔سائبر پولیس نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ مسرت زہرہ نوجوانوں کو اپنے فیس بک پوسٹس کے ذریعے ملک مخالف سرگرمیاں انجام دینے کے لیے اکسا رہی تھیں جس کی وجہ سے امن و قانون میں خلل واقع ہونے کا امکان تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیس بک صارف ایسا مواد بھی اپ لوڈ کررہی ہیں جو ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی شبیہہ بگاڑنے کے مترادف ہے۔
اس ضمن میں سائبر پولیس نے ایک ایف آئی آر زیر نمبر10/2020زیر سیکشن(یو اے پی اے ایکٹ)کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا ہے۔مسرت زہرہ سرینگر کے علمگری بازار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون فوٹو جرنلسٹ ہیں جو قومی و بین الاقوامی سطح پر مختلف میڈیا اداروں کے ساتھ فری لانس فوٹو گرافر کے طورپر وابستہ ہیں اور ان کا کام ملکی سطح پر کافی سراہا گیا ہے۔مسرت زہرہ نے کہا کہ انہیں اس بارے میں صبح تک کوئی علم نہیں تھا،تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی پولیس کا پریس ریلیز دیکھا،جس میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تفصیلات درج تھیں۔واضح رہے سائبر پولیس نے اس سلسلے میں جاری پریس ریلیز میں انہیں صرف ایک عام فیس بک صارف کے طور پر ظاہر کیا ہے۔
تاہم اس میں انہیں فوٹو جرنلسٹ نہیں لکھا گیا ہے۔ادھر بیان کے مطابق 19فروری کوانگریزی روزنامہ(دی ہندو) کے نامہ نگارپیر زادہ عاشق کی بائی لائن سے شائع ایک فرضی خبر کی اطلاع ملی،جوکہ شوپیان کے انکوانٹر سے متعلق تھی۔بیان کے مطابق خبر کامتن سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا تھا اور خبر کی تفاصیل مکمل طور غلط ہیں جسکی وجہ سے عام لوگوں کے ذہنوں پر خوف طاری ہوا جبکہ ضلع انتظامیہ سے خبر سے متعلق تصدیق نہیں کی گئی۔اس ضمن میں ایک ایف آئی آر81/2020پولیس تھانہ اننت ناگ میں مذکورہ صحافی کے خلاف درج کی گئی اور پوچھ تاچھ کیلئے صحافی کو طلب کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آر پی سی کے تحت پولیس پاچھ تاچھ کا حق رکھتی ہے جبکہ دونوں معاملات کی تحقیقات جاری ہے۔
اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے صحافی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غلط خبروں کو شائع نہ کریں،جسکی وجہ سے امن وقانون میں خلل پڑ نے کا خطرہ رہنے کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہے۔انہوں نے خبریں شائع کرنے سے قبل انتظامیہ سے تصدیق کرنے کا مشورہ دیا۔اس دوران ایوان صحافت کشمیر (پریس کلب کشمیر) نے بھی ایک بیان جاری کیا،جس میں ترجمان نے بتایا کہ پریس کلب حالیہ دنوں صحافیوں کو ہراساں کرنے کی کارروائیوں اور مقدمہ مات درج کرنے پر مذمت کرتا ہے۔ان کا کہناتھا کہ وادی کشمیر میں صحافت آسان نہیں،یہاں ہر وقت صحافیوں کو طرح طرح کے چیلنجز کا سامنا رہا جبکہ5اگست2019کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھی صحافیوں کو پولیس تھانوں میں طلب کیا جاتا ہے اور اُنہیں اپنی اسٹوریز(نیوز رپورٹ) کے بارے میں تفصیل دینے کیلئے کہا جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسکی ایک مثال خاتون فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرہ کو ’یو اے پی اے ایکٹ پر مقدمہ درج کرنا ہے۔موصوفہ کو 18اپریل کو سائبر پولیس اسٹیشن ائر کار گو طلب کیا گیا،تاہم پریس کلب اور ڈائریکٹر انفار میشن کی مداخلت کے بعد معاملہ ٹل کیا۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
ہندوستان7 days agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoبڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
