جموں و کشمیر
دہشت گردی فنڈنگ کیس :جنوبی کشمیر میں پانچ مقامات پر تلاشی کے دورن ڈیجیٹل اور مجرمانہ مواد برآمد :ایس آئی اے
سری نگر،سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے دہشت گردی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں بدھ کے روز جنوبی کشمیر میں پانچ مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران ڈیجیٹل اور مجرمانہ مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے دہشت گردی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں اننت ناگ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر زیر نمبر 311/23زیر دفعات 13,17,18,20,38,40یو اے پی اے اور 120B,121A,121آئی پی سی کے تحت درج اس کیس کو 23نومبر 2023کو ایس آئی اے کے سپرد کیا گیا تھا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ظفر حسین بٹ عرف خورشید ، عرف خورشید کشمیری ولد ثنا اللہ ساکن لیور پہلگام ،سریگفوارہ اننت ناگ جو کہ حزب المجاہدین کے ڈپٹی چیف غلام نبی خان عرف عامر خان کا قریبی ساتھی رہا ہے دونوں بد نام زمانہ دہشت گرد ہیں اور انہیں اشتہاری مجرم بھی قرار دیا گیا ہے۔
مذکورہ دہشت گردوں کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کی گئی اور یہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو کئی کیسوں میں انتہائی مطلوب ہیں جس میں جموں وکشمیر ایفکٹیز ریلیف ٹرسٹ کیس قابل ذکر ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق خورشید کشمیری سنجے شرما کے قتل کیس جس میں جموں وکشمیر کے مختلف مقامات پر ہتھیار اور دیگر اسلحہ وگولہ بارود پہنچانے کا عمل شامل ہیں میں بھی انتہائی مطلوب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حزب المجاہدین کے سپریمواور یونائٹیڈ جہاد کونسل کے چیف محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین اور حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کے ہینڈلرز کی فعال ملی بھگت سے ہندوستان میں ممنوع دہشت گرد تنظیموں نے دہشت گرد ی کی مالی معاونت کا ایک تفصیلی منصوبہ تیار کیا ہے ، اور ان کالعدم تنظیموں کے سرگرم، گرفتار اور مہلوک دہشت گردوں کے گھر والوں اور ان کے ساتھیوں کی مالی معاونت کی خاطر منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور فی رکن 15ہزار روپیہ مقرر کئے تاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کو زندہ جاوید رکھا جاسکے۔
ان کے مطابق ظفر حسین بٹ عرف خورشید کشمیری اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پورے کشمیر میں فنڈز جمع ، وصول اور تقسیم کرنے کی خاطر اپنی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی فنڈز کو حزب المجاہدین سے وابستہ سرگرم اور گرفتار دہشت گردوں کے گھر والوں اور رشتہ داروں تک پہنچارہے ہیں تاکہ جموں وکشمیر اور ہندوستان کے دیگر مقامات پر فرقہ ورانہ ہم آہنگی بگاڑنے ، عدم اطمینان پھیلانے اور ہندوستان کے خلاف جنگ چھیڑ کر ملک کی خود مختیاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کیاجاسکے۔
بیان کے مطابق ظفر حسین بٹ ’وی او آئی پی ‘پر مبنی انکرپٹڈ میسجنگ اپیلی کیشنز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی نقل وحرکت اور منصوبہ بندی کی خاطر ان سے لگاتار بات چیت کر رہا ہے جبکہ منصوبے پر عملدرآمد کی خاطر دہشت گردی کے فنڈز سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرستیں بھی وقتاً فوقتاً شیئر کیا کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بدھ کے روز جنوبی کشمیر میں پانچ مقامات پر لی گئی تلاشی کے دوران ڈیجیٹل مواد جس میں موبائیل فون، پین ڈرائیو، سم کارڈس، ڈیٹاکارڈس، بینک کاغذات اور پاسپورٹس وغیر ہ شامل ہیں کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 19نومبر 2023کو خورشید کشمیری کے قریبی ساتھی ماجد عزیز لاوے ولد عبدالعزیز لاوے ساکن لدر متو کو پانچ لکھ روپیہ ٹیرر فنڈ سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔
یو این آئی – ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی کو پاکستان کے ایجنڈے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے: سنیل شرما
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے کے چند گھنٹے بعد اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کو کہا کہ بی جے پی اسمبلی کو ان کے بقول پاکستان کے ایجنڈے کے لیے پلیٹ فارم نہیں بننے دے گی۔
سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی حمایت کرتی ہے، لیکن اسمبلی سے منظور قرارداد میں دفعہ 370، دفعہ 35 اے اور 1953 سے قبل کی آئینی پوزیشن کے حوالوں کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کو بی جے پی ارکان کے احتجاج کے درمیان ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کی۔
ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شرما نے کہا کہ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے تک محدود رہتی تو بی جے پی اس کا خیرمقدم کرتی۔
انہوں نے کہاکہ ’’بی جے پی محض مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتی۔ ہم ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں ہیں۔ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کے نام پر پیش کی جاتی تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے۔‘‘
شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور اپوزیشن کے لیے حکومت کی ہر تجویز کی مخالفت کرنا ضروری نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس ایوان سے غریب عوام کو بہت سی توقعات ہیں۔ اسمبلی کا یہ پانچواں دن ہے اور کئی ایسے مسائل ہیں جن پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ یہ ضروری نہیں کہ اپوزیشن ہر معاملے کی مخالفت کرے۔‘‘
تاہم، انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت پر ان کے بقول ایسے مسائل دوبارہ اٹھانے کی کوشش کا
الزام لگایا جو پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اچن میں 361 کروڑ روپے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ ٹینڈر کے مرحلے میں
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ سری نگر کے اچن میں مجوزہ 800 ٹن یومیہ (ٹی پی ڈی) مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (آئی ایس ڈبلیو ایم) پروجیکٹ، جس کی تخمینی لاگت 361 کروڑ روپے ہے، فی الحال ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ کا قلمدان بھی سنبھالتے ہیں، نے جاری خزاں اجلاس کے دوران وقفۂ سوالات میں رکن اسمبلی مبارک گل کے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔
وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ ابھی تک کسی ایجنسی یا ٹھیکیدار کو یہ پروجیکٹ الاٹ نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ یہ فی الحال ٹینڈر کے عمل سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ پروجیکٹ میں روزانہ 800 ٹن کچرے کو پروسیس کرنے کی صلاحیت ہوگی اور اس کی مدت 25 سال مقرر کی گئی ہے، جس میں تعمیراتی کام کے لیے 24 ماہ شامل ہیں۔
مجوزہ مربوط پروجیکٹ میں کمپوسٹنگ سہولیات، بایو-سی بی جی پلانٹ، میٹریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف)، ریفیوز ڈیریوڈ فیول (آر ڈی ایف) سہولت، سائنسی سینیٹری لینڈ فل، ٹرانسفر اسٹیشنز، لیچیٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر اور دیگر ماحولیاتی بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔
دریں اثنا، ایوان کو بتایا گیا کہ نئے مربوط پروجیکٹ کے شروع ہونے تک سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کی جانب سے اچن میں میونسپل کچرے کے سائنسی انتظام، ماحولیات کے تحفظ اور پرانے جمع شدہ کچرے کی صفائی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یواین آئی۔ طا۔
جموں و کشمیر
کپواڑہ میں اسکارپیو کھائی میں جا گری، پانچ افراد ہلاک، سات زخمی
سری نگر، شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈھر علاقے میں پیر کو ایک اسکارپیو گاڑی سڑک سے پھسل کر دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں نو ماہ کے شیر خوار بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ حادثہ لائن آف کنٹرول کے قریب اس وقت پیش آیا جب اسکارپیو گاڑی ٹیٹوال سے سمیری کی جانب جارہی تھی۔ راستے میں گاڑی سڑک سے پھسل گئی اور نیچے جا کر کشن گنگا دریا میں جا گری۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد ادریس (30)، حمزہ (نو ماہ)، سعیدہ بیگم (28)، شبیر احمد (50)، سمیری کے تمام رہائشی، اور ٹیٹوال کے رہائشی راجہ ارشد (30) کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے میں ڈرائیور سمیت چھ دیگر مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) ٹنگڈھر منتقل کیا گیا، جہاں سے پانچ زخمیوں کو مزید بہتر علاج کے لیے اعلیٰ طبی مرکز منتقل کرنے کی سفارش کی گئی۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 281 اور 125(a) کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ حادثے میں لوگوں کی جان جانے سے ’’شدید رنجیدہ‘‘ ہیں اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ضلعی انتظامیہ کو انہیں بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے کرناہ-ٹنگڈھر علاقے میں پیش آنے والا ایک المناک واقعہ قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کی روح کے سکون اور غم زدہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا ہونے کے لیے دعا کی۔
عمر عبداللہ نے ضلعی انتظامیہ اور طبی حکام کو زخمیوں کو بہترین ممکنہ علاج اور تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے حکام سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو بھی کہا۔
جیل میں قید رکن پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنما انجینئر رشید نے بھی اس المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے حکام سے اپیل کی کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو ہر ضروری مدد فراہم کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حادثے کے بعد کسی بھی متاثرہ خاندان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یواین آئی۔ ط ا
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
جموں و کشمیر7 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان5 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا7 days agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
