جموں و کشمیر
راجوری پر اسرار اموات بیماری یا وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئی، تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
جموں جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز کہاکہ راجوری میں پرا سرار اموات بیماری یا وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر انتظامیہ ، پولیس اور مرکزی ٹیم اب وجوہات کا پتہ لگانے میں جڑ گئی ہے اور بہت جلد سب کچھ سامنے آئے گا۔
ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ نے بڈھال راجوری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ راجوری میں جب پر اسرار اموات کا سلسلہ شروع ہوا تو جموں وکشمیر کی سرکار نے زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سب سے پہلے یہ طے کرنا تھا کہ علاقے میں کوئی بیماری یا وائرس تو نہیں پھیلا ہے تاہم ایسا کچھ سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہاکہ بڈھال گاوں کے رہائش پذیر لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ماہرین اور ڈاکٹر اس نتیجے پر پہنچے کہ علاقے میں بیماری یا وائرس سے اموات نہیں ہوئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 17افراد جن میں زیادہ تر بچے اور بچیاں شامل ہیں جاں بحق ہوئے اور صرف تین خاندان کے لوگ ہی پراسرار طورپر اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کہاکہ ابھی تک بھی ڈاکٹر یا ماہرین اموات کی وجوہات کا پتہ نہیں لگا سکے تاہم تین ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور بہت جلد سب کچھ سامنے آجائے گا۔
عمر عبداللہ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ بڈھال گاوں کے لوگوں سے بات کی اور انہیں یقین دلایاکہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اموات کا سلسلہ تھم جائے ایک اور جان ضائع نہ ہو اس کے لئے ضلعی ترقیاتی کمشنر اور دوسرے متعلقین کو واضح ہدایت دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اموات کیسے ہوئی لیکن فی الحال اس معاملے پر ڈاکٹر، ماہرین اور پولیس نے بھی تحقیقات شروع کی ہے۔
وزیرا علیٰ نے کہا :’پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش شروع کی ہے وہ بھی اپنا کام وقت مقررہ کے اندر اندر مکمل کریں گے۔ ‘
ان کے مطابق مرکزی ٹیم بھی بڈھال گاوں میں خیمہ زن ہے ، سبھی لوگوں کے سیمپل لئے گئے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ 17لوگ کیسے جاں بحق ہوئے۔
عمر عبداللہ نے مزید بتایا کہ لوگوں کو یقین دلایا کہ انتظامیہ پولیس کے ساتھ مل کر اس سوال کا جواب کھوجنے کی بھر پور کوشش کرئے گی کہ آخر اموات کیسے ہوئیں۔
انہوں نے کہاکہ بڈھال راجوری واقعے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ، کیونکہ مرکزی ٹیم ہو یا پولیس تحقیقات بڑے پیمانے پر جاری ہے اور بہت جلد اس سوال کا جواب سامنے آئے گا کہ 17افراد کیسے جاں بحق ہوئے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
میر واعظ کا الزام: ایک بار پھر نظر بند کیا گیا، ’معمول کی صورتِ حال‘ کے دعووں پر سوال اٹھائے
سری نگر، کشمیر کے میر واعظ اور حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے جمعہ کو کہا کہ انہیں ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا ہے اور سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جانے سے روک دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں میر واعظ نے بتایا کہ یہ نئی پابندی مقدس ماہ ربیع الاول کے آغاز کی شب عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں حکام کی جانب سے ’معمول کی صورتِ حال‘ کے کیے جانے والے دعووں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں بار بار سری نگر کی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے سے روکنا انتظامیہ کے ان سرکاری دعووں کی ساکھ کو ختم کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اگر حکام خود اپنے معمول کی صورتِ حال کے دعووں پر اتنا اعتماد نہیں کرتے کہ مجھے بار بار جامع مسجد جانے سے روکتے ہیں، تو اس دعوے کی کیا ساکھ رہ جاتی ہے؟‘‘
انتظامیہ کی جانب سے میر واعظ پر عائد پابندیوں کی فوری طور پر کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر، خاص طور پر جمعہ کے دن، ان پر اسی طرح کی پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہیں، جس کے باعث وہ تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے اور لوگوں سے خطاب کرنے سے محروم رہے ہیں۔
اس دوران میر واعظ نے ایک بیان جاری کرکے جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ربیع الاول کے بابرکت ماہ کی مبارکباد دی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعرات کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں یومِ آزادی کی تقاریب سے پہلے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے سینیئر حکام شامل ہوئے۔ ان میں اسپیشل ڈی جی پی (ہم آہنگی)، اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، کشمیر اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، رینج ڈی آئی جی، اضلاع کے ایس ایس پی اور دیگر حکام شامل تھے۔
مسٹر پربھات نے میٹنگ میں 15 اگست کی تقاریب کے لیے سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں تاکہ یہ قومی تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے فورسیز کی موثر تعیناتی، علاقے میں بہتر نگرانی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اہم مقامات، بالخصوص سرینگر کے بخشے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب کے مقام کے اندر اور آس پاس ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ مینجمنٹ کو موثر طریقے سے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو بہتر رکھیں تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اور انہیں تمام ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں۔ سیکورٹی تیاریوں، جوانوں کی تعیناتی، انٹیلی جنس معلومات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
