تازہ ترین
راجوری کے جنگلی علاقے میں گھمسان کی لڑائی 5 فوجی از جان، آفیسر زخمی، اضافی دستے راجوری روانہ
جموں،5 مئی(یو این آ ئی) جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے کنڈی بلٹ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان جاری تصادم میں 5 فوجی جوان از جان جبکہ ایک زخمی آفیسر کی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے جنگل میں موجود ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ احتیاطی طورپر راجوری میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو منقطع کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے گھنے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائی میں پانچ فوجی ہلاک جبکہ ایک آفیسر شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پیرا کمانڈو ز نے راجوری کے جنگلی علاقے کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راجوری کے بھاٹا دوریاں میں فوجی گاڑی پر حملہ کرنے میں ملوث جنگجووں کی تلاش کے لئے تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا: ‘راجوری کے کنڈی جنگل میں جنگجوﺅں کے چھپنے کے متعلق مخصوص اطلاع ملنے پر تین مئی کو مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا اور پانچ مئی کی صبح قریب ساڑھے سات بجے ایک غار میں چھپے جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا’۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ علاقہ پتھریلی اور کھڑی چٹانوں کے ساتھ گھنے پودوں سے بھرا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘جنگجوﺅں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک آئی ای ڈی دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں ایک آفیسر سمیت پانچ فوجی جوان زخمی ہوگئے’۔
بیان کے مطابق زخمی جوانوں کو کمانڈ ہسپتال اودھم پورمنتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں پانچ فوجی اہلکاروں کو مردہ قرار دیا جبکہ ایک آفیسر کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جائے موقع کی طرف فوج کی اضافی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے تین جنگجو پھنسے ہوئے ہیں جو راجوری کے بھاٹا دوریاں میں فوجی گاڑی پر حملہ کرنے میں ملوث ہیں۔
دفاعی ترجمان نے تصادم کے دوران از جان ہوئے فوجی اہلکاروں کی شناخت لائنس نائیک روچن سنگھ راوت ولد راجندر سنگھ ساکن اتر ا کھنڈ، پیرا کمانڈو سدھانت چتری ولد کھرکا بہادر ساکن پول بازار دار جلنگ ، نائیک اروند کمار ولد یوجول سنگھ ساکن پالمپور کانگرا، حولدار نیلم سنگھ ولد گردیو سنگھ ساکن اکھنور جموں ، پیرا اہلکار پرموت نیگی ولد دویدندر نیگی ساکن شلائی سرمپورہ ہماچل پردیش کے بطور کی ہے۔
دریں اثنا راجوری کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گھمسان کے بیچ موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو منقطع کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ راجوری کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید تصادم جاری ہے جس کے پیش نظر انٹرنیٹ خدما ت کو بند کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ احتیاطی طورپر موبائیل انٹرنیٹ کو بند کیا گیا ہے۔
راجوری کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز او رملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم کے بیچ سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری ، پونچھ میں ایل او سی پر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں جبکہ اہم شاہراﺅں پر خصوصی ناکے لگائے گئے جہاں پرہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
جموں و کشمیر
جموں جی آر پی نے 12 سال بعد مفرور کو گرفتار کر لیا
جموں، گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) جموں نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 12 سال کے بعد ایک مفرور کو گرفتار کر لیا ہے۔
سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق، مفرور کی شناخت پنکج کمار ولد روی داس مندر ہری پورہ، آر ایس پورہ جموں، حال مقیم ایسٹ حسین پورہ شریف پورہ، رانی بازار امرتسر کے طور پر ہوئی ہے، جو ریلوے کورٹ جموں سے جی آر پی مانوال میں درج ایک کیس کی سماعت کے دوران 12 سال سے مفرور تھا۔
انہیں ریلوے کورٹ جموں میں پیش کیا گیا اور ڈسٹرکٹ جیل امپھالا جموں میں بھیج دیا گیا۔
ملزم چھین جھپٹی اور چوری کے ایک اور کیس میں بھی ملوث پایا گیا جبکہ پنجاب کے بڑے شہروں اور جموں و کشمیر میں ایک این ڈی پی ایس کیس بھی اس کے خلاف درج ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم 2022ء سے 2025ء تک سب جیل پٹھان کوٹ میں بند رہا۔
ترجمان کے مطابق یہ جی آر پی جموں کی جانب سے دو سال میں گرفتار کیا گیا 17واں مفرور ہے۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی کے اختیارات کو نوکرشاہی سے ملے چیلنج پر کانگریس ایم ایل اے کے سوالات
سری نگر، کانگریس ایم ایل اے نظام الدین بھٹ نے منگل کے روز سینئر بیوروکریٹس کی جانب سے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی کارروائی اور اختیارات کو چیلنج کرنے کے مجاز ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ افسران منتخب حکومت سے آزاد ہو کر کام نہیں کر سکتے۔
اسمبلی کارروائی کے دوران قانون کا نقطہ اٹھاتے ہوئے بھٹ نے کہا کہ سینئر بیوروکریٹس کی جانب سے اسپیکر کو بھیجے گئے خطوط ایوان کی “عزت، وقار اور اختیارات” کو چیلنج کرنے کے مترادف ہیں۔
بھٹ نے پوچھا کہ اگر ایک عام قانون ساز حکومت سے مشورہ کیے بغیر حکومت کی حیثیت سے کام نہیں کر سکتا، تو افسران اس ایوان کے وقار اور اتھارٹی کو کیسے چیلنج کر سکتے ہیں؟
ان کے یہ تبصرے جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اٹل ڈلو اور سکریٹری قانون اچل سیٹھی کی جانب سے اسمبلی اسپیکر کو الگ الگ لکھے گئے خطوط کے بعد سامنے آئے، جن میں دلیل دی گئی تھی کہ ریاست کے درجے کی بحالی کی قرارداد کو زیر غور نہ لایا جائے کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔ جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کے روز بی جے پی ایم ایل اے کے ہنگامے اور واک آؤٹ کے درمیان ریاست کے درجے کی بحالی کی قرارداد منظور کی تھی۔
یہ خطوط وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے قرارداد پیش کرنے کے چند دن بعد بھیجے گئے تھے۔
بھٹ نے بیوروکریسی کے اعتراضات کی آئینی اور قانونی بنیاد پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ آئین یا جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ میں کہاں اسمبلی کو اپنے قانون سازی اور طریقہ کار کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ تو آئین، نہ ری آرگنائزیشن ایکٹ، نہ یہ خود قانون ساز ادارہ، اور نہ ہی کوئی روایت یا نظیر اس نفی کرتی ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر کے سابقہ سیاسی اور انتظامی ڈھانچے کے تحت بنائے گئے بعض قواعد و ضوابط اور نظیروں پر مسلسل انحصار پر بھی سوال اٹھایا، اور دلیل دی کہ سابقہ تین سطحی نظام کے خاتمے کے بعد ادارہ جاتی ڈھانچہ بدل چکا ہے۔
بھٹ نے کہا کہ وزراء منتخب نمائندے ہیں جو عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اور انہیں بیوروکریٹک مداخلت کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے نہیں روکا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک کام کا تعلق ہے، وزراء فعال ہیں۔ وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، ان کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے اور وہ جوابدہ ہیں۔ لیکن ان کے ہاتھ باندھے جا رہے ہیں۔ ان سے کہا جا رہا ہے کہ کچھ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے بیوروکریٹک مداخلت کو “مکمل طور پر غیر آئینی” قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس خط کو باقاعدہ طور پر ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے اور اس پر بحث کرائی جائے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز اسمبلی میں کہا تھا کہ انہیں اپنی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پر اسپیکر کو رائے دینے والے افسران کے بارے میں باخبر نہیں کیا گیا تھا۔
عمر نے کہا کہ اسپیکر صاحب، میں وزیر قانون اور چیف منسٹر بھی ہوں لیکن مجھے اس بات کا کوئی علم نہیں کہ میری بیوروکریسی نے میری قرارداد پر آپ کو کوئی رائے بھیجی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس کی ہدایت پر بھیجی گئی تھی۔
بھٹ کی یہ مداخلت ریاست کے درجے کی قرارداد پر اسمبلی میں جاری وسیع تر تصادم کے درمیان سامنے آئی، جس میں اپوزیشن اس کے مندرجات پر سوال اٹھا رہی ہے اور حکومت اس مسئلے پر بحث کرنے کے ایوان کے اختیار کا دفاع کر رہی ہے۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
دنیا
عالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
نیویارک، ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے خبردار کیا ہے کہ عالمی قوانین کے زوال اور دو طرفہ معاہدوں پر بڑھتے زور سے دنیا زیادہ مسابقتی اور ممکنہ طور پر ’’ہابسیائی‘‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بدلتے عالمی حالات میں اپنی شراکت داریوں کو متنوع بنا کر اور اسٹریٹجک مفادات کا تحفظ کرکے آگے بڑھے گا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ بین الاقوامی نظام بنیادی تبدیلی سے گزر رہا ہے اور ممالک اب اپنے قومی مفادات کی واضح ترجیحات کے مطابق نئے معاہدے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ایک طویل عرصے سے کمزور ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے دو طرفہ تجارتی معاہدوں پر بڑھتا زور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے سابقہ مفروضوں کو چیلنج کر رہا ہے۔
جے شنکر نے کہا کہ بڑی طاقتوں کے تنازعات کا خمیازہ بعض اوقات ان ممالک کو بھی بھگتنا پڑتا ہے جن کا ان مسائل کو پیدا کرنے میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق موجودہ عالمی نظام زیادہ مسابقتی اور مشکل ضرور ہوگا، تاہم ممالک کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ استحکام برقرار رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان امریکہ، یورپ، جاپان، چین، روس، خلیجی ممالک، آسیان اور عالمی جنوب کے ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے اسے ’’پورٹ فولیو مینجمنٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شراکت داریوں میں تنوع عالمی غیر یقینی کے مقابلے میں زیادہ استحکام فراہم کر سکتا ہے۔
ہندوستان۔چین تعلقات میں بہتری
جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے تعلقات چند سال پہلے کے مقابلے میں ’’بہتر‘‘ ہیں اور سرحدی کشیدگی میں کمی کے ساتھ تعلقات معمول کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’سرحد کی صورت حال تعلقات کی صورت حال کا تعین کرتی ہے۔ آپ سرحد پر کشیدگی برقرار رکھتے ہوئے یہ نہیں کہہ سکتے کہ تعلقات معمول کے مطابق ہونے چاہئیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور اس سے تیسرے فریق کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
جاپان کے ساتھ تعاون میں توسیع
جے شنکر نے ہندوستان۔جاپان تعلقات میں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی کمپنیاں سپلائی چین میں تنوع کے لیے ہندوستان میں سرمایہ کاری بڑھا رہی ہیں، خصوصاً سیمی کنڈکٹرز اور جدید مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دفاعی تعاون میں بھی توسیع ہوئی ہے جبکہ طلبہ اور عوامی روابط میں اضافے کے ساتھ ہندوستان میں جاپانی زبان کی تعلیم کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔
یو این آئی ۔ ع ا۔
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان5 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
