تازہ ترین
رمضان المبارک :سعودی عرب حکومت کا بڑا فیصلہ ، آج سے کرفیو میں دی جائیگی جزوی نرمی
سعودی عرب میں آج یعنی اتوار کے روز 26 اپریل کو رمضان کے پیش نظر کرفیو کو جزوی طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ خادم حرمین شریفین نے پورے سعودی عرب پر سے جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا حکم دے دیاہے۔ مکہ مکرمہ میں 24 گھنٹے کرفیو رہے گا۔
جان لیوا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سعودی شاہ سلمان نے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔ عالمی وبا کے پیش نظر کورونا وائرس کے متعدد کیس سعودی عرب میں بھی سامنے آئے ہیں۔ سعودی عرب میں آج یعنی اتوار کے روز 26 اپریل کو رمضان کے پیش نظر کرفیو کو جزوی طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
خادم حرمین شریفین نے پورے سعودی عرب پر سے جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا حکم دے دیاہے۔ مکہ مکرمہ میں 24 گھنٹے کرفیو رہے گا۔ جانکاری کے مطابق سعودی حکام نے ملک میں جاری کرفیو کو جزوی طور پر ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین نے حکم دیا ہے کہ سعودی عرب میں کرفیو کو جزوی طور پر ہٹا دیا جائے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شاہ کے حکم کا اطلاق مکہ پر نہیں ہوگا۔ مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’وہ علاقے جنہیں مستقل طور پر سیل کر کے وہاں کے مکینوں کو آئسولیٹ کیا گیا ہے ان پر پابندی حسب سابق برقرار رہے گی۔’ ’وہ علاقے یا شہرجہاں کرفیو اور لاک ڈاون 24 گھنٹے کا ہے وہاں بھی کرفیو میں نرمی کا وقفہ صبح 9 سے شام 5 تک ہو گا تاہم یہ افراد اپنے علاقے کی حدود میں رہتے ہوئے ہی ضروریات زندگی پوری کریں گے۔ لاک ڈاون والے علاقوں میں رہنے والوں کے لیے گاڑی استعمال کرتے وقت یہ لازمی ہوگا کہ گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ صرف ایک شخص ہی ہو۔’
وہیں سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان میں کرفیو میں وقفے کے اوقات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے جاری حکم نامے کا اطلاق 26 اپریل بروز اتوار سے ہوگا جو کہ 13 مئی تک جاری رہے گا۔ جس کے مطابق سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں کرفیو کو جزوی طور پر اٹھا لیا جائے گا۔
کرفیو اٹھائے جانے کے بعد تمام شہروں کے رہائشیوں کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔ خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نئے شاہی فرمان میں مزید اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی بھی اجازت دی گئی ہے جس پر عملدرآمد 29 اپریل سے 13 مئی تک ہو گا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہی فرمان کے بعد سے تھوک اور ریٹیل کی دکانیں، شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز کھل سکیں گے تاہم مذکورہ تمام مراکز میں سرگرمیوں کی اجازت سماجی دوری کی شرط کے تحت ہیں جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تجارتی مراکز میں ایسی اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی جہاں سماجی دوری پر عملدرآمد ممکن نہ ہو مثلا حجام کی دکانیں، بیوٹی پالرز، سپورٹس کلب، ہیلتھ کلب، سینما گھر، تفریحی مراکز، ریستوران اور قہوہ خانوں پر پاپبندی بر قرار رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ملحقہ علاقہ جات میں مکمل طور پر کرفیو نافذ رہے گا۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں یکم رمضان سے کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا اور دوپہر 12 سے روزانہ 10 گھنٹے شاپنگ مالز کھلیں گے جبکہ کرفیو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا، تاہم لوگوں کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایک شخص کو دن میں 4 گھنٹے سے زائد باہر رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کرفیو اور لاک ڈاون کا سلسلہ کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے جاری ہے، اس ضمن میں یہ ہر ایک فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے پابندیوں کا خیال رکھے جو سب کے مفاد میں ہے۔‘ خاص طور پر سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھنا لازمی ہے۔
یاد رہے سعودی عرب کے 9 شہروں میں 24 گھنٹے کا لاک ڈاون اور کرفیو نافذ کیا گیا ہے جبکہ مکہ ، مدینہ، جدہ اور دیگر شہروں کے متعدد علاقوں کو مکمل طور پر آئسولیٹ کرتے ہوئے وہاں کے شہریوں کو گھروں سے نکلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
