تازہ ترین
کرونا وائرس: متعدد ممالک میں معاشی عدم استحکام، خوراک کی کمی اور فاقہ کشی کا اندیشہ
ہنگامی حالات میں امدادی سرگرمیاں کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم نے تمام حکومتوں پر زور دیا ہے کہ کرونا وائرس سے ہونے والے معاشی نقصانات کے ازالے کی منصوبہ بندی کی جائے۔
دنیا کے 192 ممالک میں خدمات انجام دینے والی انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے صدر فرانچسکو روکا کا کہنا ہے کہ وبا سے معاشی عدم استحکام، خوراک کی کمی اور فاقہ کشی جیسے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔
فرانچسکو روکا نے مزید کہا کہ ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر اس حوالے سے منصوبہ بندی کرنی ہوگی قبل اس کے کہ بہت تاخیر ہو جائے۔
ویڈیو نیوز کانفرنس میں انہوں نے دنیا کے اکثر ممالک میں نافذ پابندیوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن سے لاکھوں لوگوں کی آمدنی کے ذرائع ختم ہو گئے ہیں۔ ان ممالک میں مغربی ممالک بھی شامل ہیں جب کہ وہ ملک بھی ہیں جہاں صورت خراب ہے یا وہ تنازعات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی معاشی بحالی کے بڑے پروگرام کے بغیر لوگ اپنی کمیونٹیز تک محدود ہو جائیں گے جب کہ بھوک، خوراک کی کمی اور فاقہ کشی کے باعث نقل مکانی میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔
فرانچسکو روکا اٹلی کے ریڈ کراس کے بھی سربراہ ہیں۔ اپنی اس ویڈیو کانفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی برادری کو بیدار کرنے کی ایک کوشش ہے۔
انہوں نے معاشی صورت حال کے حوالے سے امریکہ کے مارشل پلان کا بھی ذکر کیا کہ اس طرح کا منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ مارشل پلان امریکہ نے 1948 میں منظور کیا تھا جس کے تحت جرمنی میں نازی حکومت کی شکست کے بعد مغربی یورپ کی معاشی مدد کی تھی۔ امریکہ نے 12 ارب ڈالرز مغربی یورپ کے ممالک کو دیے تھے تاکہ وہ اپنی معیشت کو بہتر کر سکیں۔ اندازوں کے مطابق 1948 میں دیے گئے 12 ارب ڈالرز اب 2020 میں 128 ارب ڈالرز کے برابر بنتے ہیں۔
ریڈ کراس کے صدر فرانچسکو روکا کے مطابق ان کے خیال میں اسی طرح کی معاشی مدد کی کوشش لازم ہے جس کے حوالے سے حکومتوں کو سوچنا شروع کر دینا چاہیے۔
انہوں نے کئی ایسے مسائل کی نشان دہی کی جو کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کو درپیش ہیں۔
فرانچسکو روکا کے مطابق لوگ اب لاک ڈاؤن کو خاطر میں نہیں لا رہے۔ خاص طور پر وہ لوگ جن کو خوراک دستیاب نہیں ہے۔
اسی طرح انہوں نے لوگوں کے بے روزگار ہونے کی جانب بھی اشارہ کیا۔ ان کے مطابق بری تعداد میں لوگ ایسے بھی ہیں جن کو صاف پانی اور دیگر ضروریات تک دستیاب نہیں ہیں۔
فرانچسکو روکا کا کہنا تھا کہ صحت کے نظام میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔ کئی ممالک میں ادویات یا دیگر طبی آلات موجود نہیں ہیں جب کہ کئی ممالک پر بین الاقوامی پابندیاں عائد جس سے صورت حال مزید گھمبیر ہو رہی ہے۔
ریڈ کراس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنما جو بھی فیصلہ کریں ان کو معلوم ہونا چاہے کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔ فیصلہ کرنے سے قبل وہ لازمی ماہرین سے مشورہ کریں۔
ان کے مطابق فیصلہ کرتے وقت سیاسی رہنماؤں کو معیشت اور انسانی حقوق میں توازن رکھنا چاہیے تاکہ انسانی زندگی اور صحت کو محفوظ بنائی جا سکے۔
جنگ زدہ ملک شام کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہاں 60 لاکھ سے زائد افراد خوراک کی کمی اور فاقہ کشی کا شکار تھے تاہم اب نئے مسائل کے بعد شام میں 90 لاکھ سے ایک کروڑ افراد کو ان مسائل کا سامنا ہے۔
جنوبی ایشیائی ملک بنگلہ دیش کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میانمار سے 10 لاکھ سے زائد روہینگیا مسلمان مہاجرین کی آمد سے آبادی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے صحت کی سہولیات کے حوالے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ کے 55 میں سے 43 ممالک میں صرف پانچ ہزار ہنگامی امداد کے بستر دستیاب ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ پانچ بیڈ 10 لاکھ لوگوں کے لیے ہیں دوسری جانب یورپ میں چار ہزار بیڈ 10 لاکھ مریضوں کے لیے دستیاب ہیں۔
ان کے مطابق افریقہ میں کرونا وائرس کی ابھی صرف ایک جھلک ہی سامنے آئی ہے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
کھیل1 week agoڈوگرا اور مظفر نے جموں و کشمیر کی اننگز کو سنبھالا
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
