تازہ ترین
ریاست کی موجودہ صورتحال کیلئے کانگریس، این سی اور پی ڈی پی ذمہ دار: مودی
خبراردو:
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی اور موجودہ صورتحال کے لئے کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں کے لئے اقتدار ، اپنے کنبوں کی ضرورتیں اور وراثت کو بچانا ضروری ہے اور دیش کی سیکورٹی اور عزت ان کے لئے معنی نہیں رکھتی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں مودی حکومت کے خاتمے کے لئے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، این سی اور پی ڈی پی کے لیڈران بالاکوٹ ائیر سٹرائیک پر ایسے بیانات دے رہیں جن پر پاکستان میں تالیاں بجتی ہیں۔ وزیر اعظم مودی اکھنور میں انتخاب ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے نیشنل کانفرنس امیدوار محمد اکبر لون کے حالیہ بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ایسے لوگوں سے ہاتھ ملایا ہے جو دیش کے خلاف اناپ شناپ بول رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ڈھائی دہائی قبل سری نگر کے تاریخی لال چوک میں ترنگا لہرایا تھا۔ انہوں نے کانگریس، این سی اور پی ڈی پی پر جموں کے ساتھ امتیاز برتنے کا الزام بھی عائد کیا۔ وزیر اعظم مودی نے وادی کشمیر میں علاحدگی پسند و مذہبی جماعتوں پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کرنے پر کہا کہ یہ اقدام ریاست کے مفاد میں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے کانگریس، این سی اور پی ڈی پی کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے اپنی چالیس منٹ طویل تقریر کے دوران ریاست کی موجودہ صورتحال کے لئے کانگریس، این سی اور پی ڈی پی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ’آج کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی ساجھے داری نے ایک چکر پورا کردیا ہے۔ جموں وکشمیر کی صورتحال جو آج ہے اس کے لئے یہ تینوں ذمہ دار ہیں۔ ان کی ساجھے داری کا نتیجہ ہے کہ اتنے برسوں تک کشمیری پنڈتوں کو اتنا کچھ برداشت کرنا پڑا۔ آتنک واد کا جو زہر جموں وکشمیر میں گھلا ہے اس کے بڑے ذمہ دار بھی یہی تین جماعتیں ہیں‘۔ انہوں نے کہا ’ان کے لئے اقتدار ضروری ہے ، کنبے کی ضرورتیں ضروری ہیں ، وراثت کو بچانا ضروری ہے مگر دیش کی سیکورٹی اور دیش کی عزت ان کے لئے ترجیح نہیں ہے۔ ان کے لئے یہ معنی نہیں رکھتا۔ کانگریسیوں کے رویے نے آتنک کے پناہ گزینوں کا حوصلہ بڑھایا ہے۔ جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر سمیت پورے ملک کو دہائیوں سے بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اپنے کو کھونا پڑا ہے۔ ان کے پاس بڑے اور کڑے فیصلے لینے کی ہمت ہی نہیں ہے۔ یہ مرے پڑے لوگ ہیں‘۔ وزیر اعظم مودی نے نیشنل کانفرنس امیدوار اکبر لون کے حالیہ بیان پر کہا ’دو تین دن پہلے جو ہوا وہ انتہائی شرمناک ہے۔انہوں نے ریلی کے شرکاء سے مخاطب ہوکر کہا ’جموں وکشمیر کے مفاد میں جو فیصلے لئے جارہے ہیں وہ آپ کو صحیح لگتے ہیں کہ نہیں لگتے ہیں؟ اگر جموں کے لوگوں کو چوکیدار پر بھروسہ ہے تو لکھ کر رکھیں کہ مہا ملاوٹی لوگوں کی مہا گرائوٹ طے ہے‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں مودی حکومت کے خاتمے کے لئے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’آج دہشت گرد اور ان کے سرپرست دعائیں مانگ رہے ہیں ۔ اگر آپ پاکستان کا ٹی وی دیکھیں گے تو پتہ چل جائے گا۔ سوشل میڈیا پر بھرپور آرہا ہے۔ وہ دعائیں مانگ رہے ہیں کہ کچھ بھی ہوجائے چوکیدار سے جیسے تیسے چھٹکارا ملنا چاہیے۔
اور یہ مہاملاوٹی دلی میں آکر کے بیٹھ جائیں‘۔ وزیر اعظم مودی نے ڈھائی دہائی قبل لال چوک میں ترنگا لہرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ’میں جموں وکشمیر کے ہر ایک شہری کو یہ بھروسہ دلانے آیا ہوں کہ یہ کتنی بھی طاقت لگادیں یہ چوکیدار ان کے راستے پر مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔ وہ دن آپ کو بھی یاد ہوگا جب ڈھائی دہائی پہلے لال چوک پر ترنگا لہراتے ہوئے جو میں نے کہا تھا آج بھی وہی جذبہ اور عزم لے کر چل رہا ہوں۔ اقتدار میں رہتے ہوئے نہ میں نے اپنے رخ کو بدلا ہے اور آگے بھی ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا ’آتنک کے ساتھی چاہیے سرحد پار ہو یا پھر دیش کے اندر ایک بات کان کھول کر سن لیں۔ بھارت کے مفادات ، اس کی سیکورٹی کے خلاف اٹھایا گیا ایک بھی قدم بھاری پڑے گا‘۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سرحدوں پر پاکستانی گولہ باری زیادہ عرصے تک جاری نہیں رہے گی۔ پاکستان کی یہ حرکتیں لمبے وقت تک جاری نہیں رہیں گی۔ وہ ہماری فوج کے سامنے زیادہ دن ٹھک نہیں پائیں گے۔ ایک طرف ہماری فوج صحیح جواب دے رہی ہے تو دوسری طرف سرکار آپ کی سیکورٹی اور آپ کی ضرورتوں کا بھی انتظام کررہی ہے۔ سرحد پر قریب بیس ہزار بنکر بنائے گئے ہیں‘۔
یو این آئی
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
