کھیل
ریلائنس فاؤنڈیشن کے کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی، 20 گولڈ سمیت 43 تمغے جیتے
دہرادون، اس بار ریلائنس فاؤنڈیشن کے کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 تمغے جیتے ہیں ان میں سونے کے 20، چاندی کے 16 اور کانسہ کے 7 تمغے شامل ہیں ریلائنس فاؤنڈیشن کے ایتھلیٹس نے کل ملاکر 21 تمغے جیت کر ایتھلیٹکس میں اپنی شناخت بنائی۔ انیمیش کجور 100 میٹر، 200 میٹر اور 4×100 میٹر ریلے میں تین گولڈ میڈل جیت کر اسٹار کھلاڑی کے طور پر ابھرے۔
جیوتی یاراجی نے 100 میٹر ہرڈل ریس اور 200 میٹر مقابلوں میں دو طلائی تمغے جیت کر طلائی جیتنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ قومی ریکارڈ ہولڈر تیجس شرسے نے مردوں کی 110 میٹر ہرڈل میں سونے کا تمغہ جیت کر تمغوں کی تعداد میں اضافہ کیا۔ جیوتی اور تیجس دونوں نے پچھلے تین قومی کھیلوں میں مسلسل گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ ساون نے بھی 5000 میٹر اور 10000 میٹر میں گولڈ میڈل جیتا، کرن مہاترے نے 10000 میٹر میں سلور میڈل جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرن نے 2025 میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
ریلائنس فاؤنڈیشن ہائی پرفارمنس سنٹر، اڈیشہ کے ہیڈ کوچ مارٹن اوونس نے کہا، “یہ ریلائنس فاؤنڈیشن کے کھلاڑیوں کے لیے ایک بہت کامیاب نیشنل گیمز رہا۔ ہم نے اکیلے ایتھلیٹکس میں سات ذاتی بہترین ریکارڈ کیے اور کئی نئے میٹ ریکارڈ بنائے۔ ہمارے ایتھلیٹکس دستے نے 12 طلائی تمغے جیتے، ہمیں امید ہے کہ اس سے انہیں آنے والے سیزن میں اعتماد ملے گا۔
مومیتا منڈل نے لمبی چھلانگ میں طلائی اور 100 میٹر ہرڈل ریس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ساتھیان گناسیکرن نے ٹیبل ٹینس مینز ڈبلز میں طلائی، مردوں کے سنگلز میں چاندی اور مردوں کے ٹیم ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ گنمت سیکھون نے اسکیٹ میں طلائی تمغہ جیتا، انہوں نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 124 کے اسکور کے ساتھ قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ تجربہ کار شوٹر گرپریت سنگھ نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں چاندی اور 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ نیرج کمار نے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا، جبکہ پلک گلیا نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ آشی چوکسی نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ایونٹ کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں عالمی ریکارڈ توڑا۔
بیڈمنٹن ٹیلنٹ اننتی ہڈا نے ہریانہ کی خواتین کی ٹیم چیمپئن شپ جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور انوپما اپادھیائے نے پچھلے ایڈیشن میں سونے کے تمغے کے بعد خواتین کے سنگلز میں چاندی کا تمغہ جیتا ۔ تیر اندازی میں گولڈی مشرا نے مردوں کے ریکرو ٹیم ایونٹ میں طلائی اور مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتا، جب کہ جوئیل سرکار نے مردوں کے ریکرو انفرادی مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر اپنی مہم کا خاتمہ کیا۔ پیرس اولمپکس کے بعد واپسی کرتے ہوئے، لولینا بورگوہین نے بھی باکسنگ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی 75 کلوگرام کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1500
کھیل
سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
آئیچی-ناگویا (جاپان)، ہندوستان کی سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ کی جوڑی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔
آج یہاں ہوئے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 484.6 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمل جیت اور سروچی نے شروعات سے ہی اچھی برتری بنا لی تھی، لیکن جنوبی کوریا مسلسل ہندوستانی نشانہ بازوں پر دباؤ بنائے ہوئے تھا۔ تاہم ہندوستانی جوڑی نے دباؤ میں کوئی غلطی نہیں کی اور جنوبی کوریا کو 6.6 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی کوریا 478 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران 415.8 اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
جموں و کشمیر6 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
دنیا5 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان5 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
ہندوستان5 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
