تازہ ترین
سال 2022 سیکورٹی محاذ پر پُر امن سال رہا، امسال ایک سو کے قریب مقامی نوجوانوں نے ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کی : پولیس سربراہ
جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ سال 2022 سیکورٹی محاذ پر گذشتہ چار برسوں کے مقابلے میں پر امن سال رہا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے دوران ایک سو نوجوانوں نے جنگجوﺅں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی جن میں سے 17 کو گرفتار کیا گیا 18 ابھی بھی سرگرم ہیں جبکہ 65 مارے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے غلط راستہ اختیار کیا ہو اتھا جن کو واپس قومی دھارے میں لایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2022میں 56 غیر ملکیوں سمیت 186جنگجو مارے گئے۔
موصوف ڈی جی پی نے ان باتوں۔ کا اظہار ہفتے کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے چار سالوں کے برعکس امسال یعنی 2022میں حالات پر امن رہے۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2022 میں سیکورٹی فورسز نے نئی حکمت عملی کے تحت جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کئے جس دوران 56غیر ملکیوں سمیت 186ملی ٹینٹ مارے گئے۔
اُن کے مطابق مہلوک ملی ٹینٹوں میں زیادہ تر جیش اور لشکر طیبہ نامی ممنوعہ ملی ٹینٹ تنظیموں کے ساتھ وابستہ تھے۔
انہوں نے کہاکہ سال2022 میں ایک سو کے قریب نوجوانوں نے ملی ٹینٹ تنظیموں میں شمولیت اختیارکی جن میں سے 17کو زندہ گرفتار کیا گیا 18کو چھوڑ کر باقی سبھی ملی ٹینٹوں کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ بچے ہوئے 18سرگرم جنگجووں کو بھی بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
موصوف ڈی جی پی نے بتایا کہ امسال کافی کم تعداد میں مقامی نوجوانوں نے ملی ٹینٹ تنظیموں کو جوائن کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ متعدد مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ بننے سے سیکورٹی فورسز نے روکا۔
دلباغ سنگھ نے کہاکہ سال 2023میں جموں وکشمیر میں ملی ٹینٹوں کی تعدادصفر تک پہنچ جائے گی اور اس کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں نے پہلے ہی تیاریاں شروع کی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سال 2023میں ہمارا فوکس ملی ٹینسی کے ایکو سسٹم کو تباہ کرنے پرمرکوز ہوگا ۔
ملی ٹینٹ ماڈیولز کو تباہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربرا ہ نے کہاکہ سال2022 میں 146جنگجو ماڈیولز کو طشت از بام کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ سال 2022میں سیکورٹی فورسز نے 188 اے کے رائفلیں 275 پستول ، 354 گرینیڈ، 61 دیسی ساخت کے گرینیڈس ، 61 آئی ای ڈیز اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔
پولیس چیف نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی حدود میں ہتھیار پھینکنے کے منصوبوں کو بھی ناکام بنایا گیا ہے اور بڑی مقدار میں منشیات کی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ رواں سال اُدھم پور میں سیکورٹی فورسز پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملے کئے گئے جس دوران کئی سلامتی عملے کے اہلکار اور عام شہری از جان ہوئے۔
اُن کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں امسال سیکورٹی فورسز کو کم سے کم جانی نقصان ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ سال2022 میں 14پولیس،17سیکورٹی فورسز کے اہلکار مارے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ امسال تخریبی سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لائے گئے 55گاڑیوں، 28مکانوں کو ضبط اور اٹیچ کیا گیا۔
پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کے مطابق روارں برس 649افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ منشیات کے خلاف چلائی جارہی مہم کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور سال 2022 میں 1693کیس درج کئے گئے اور 212کلو گرام ہیروئن، 383کلو چرس، 12کلو برون شوگر کو برآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ امسال 29 ہزار 834 مختلف جرائم کے کیس درج کئے گئے ۔
یو اے پی اے مقدمات کے بارے میں پولیس چیف نے کہاکہ 1350کیس زیر تحقیقات ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایس آئی یو ہر ضلع میں فاریسٹ ٹریک بنیادوں پر ملی ٹینسی کیسوں کو نپٹا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی یو ایس آئی اے کے تحت کام کر رہی ہیں۔
کشمیر فائٹ بلاگ کے بارے میں پولیس سربراہ نے کہاکہ یہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ماوتھ پیس ہے ۔
انہوں نے کہاکہ صحافیوں اور دوسرے افراد کے خلاف دھمکیاں دینے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے اور کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی کو پاکستان کے ایجنڈے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے: سنیل شرما
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے کے چند گھنٹے بعد اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کو کہا کہ بی جے پی اسمبلی کو ان کے بقول پاکستان کے ایجنڈے کے لیے پلیٹ فارم نہیں بننے دے گی۔
سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی حمایت کرتی ہے، لیکن اسمبلی سے منظور قرارداد میں دفعہ 370، دفعہ 35 اے اور 1953 سے قبل کی آئینی پوزیشن کے حوالوں کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کو بی جے پی ارکان کے احتجاج کے درمیان ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کی۔
ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شرما نے کہا کہ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے تک محدود رہتی تو بی جے پی اس کا خیرمقدم کرتی۔
انہوں نے کہاکہ ’’بی جے پی محض مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتی۔ ہم ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں ہیں۔ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کے نام پر پیش کی جاتی تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے۔‘‘
شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور اپوزیشن کے لیے حکومت کی ہر تجویز کی مخالفت کرنا ضروری نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس ایوان سے غریب عوام کو بہت سی توقعات ہیں۔ اسمبلی کا یہ پانچواں دن ہے اور کئی ایسے مسائل ہیں جن پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ یہ ضروری نہیں کہ اپوزیشن ہر معاملے کی مخالفت کرے۔‘‘
تاہم، انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت پر ان کے بقول ایسے مسائل دوبارہ اٹھانے کی کوشش کا
الزام لگایا جو پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اچن میں 361 کروڑ روپے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ ٹینڈر کے مرحلے میں
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ سری نگر کے اچن میں مجوزہ 800 ٹن یومیہ (ٹی پی ڈی) مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (آئی ایس ڈبلیو ایم) پروجیکٹ، جس کی تخمینی لاگت 361 کروڑ روپے ہے، فی الحال ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ کا قلمدان بھی سنبھالتے ہیں، نے جاری خزاں اجلاس کے دوران وقفۂ سوالات میں رکن اسمبلی مبارک گل کے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔
وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ ابھی تک کسی ایجنسی یا ٹھیکیدار کو یہ پروجیکٹ الاٹ نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ یہ فی الحال ٹینڈر کے عمل سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ پروجیکٹ میں روزانہ 800 ٹن کچرے کو پروسیس کرنے کی صلاحیت ہوگی اور اس کی مدت 25 سال مقرر کی گئی ہے، جس میں تعمیراتی کام کے لیے 24 ماہ شامل ہیں۔
مجوزہ مربوط پروجیکٹ میں کمپوسٹنگ سہولیات، بایو-سی بی جی پلانٹ، میٹریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف)، ریفیوز ڈیریوڈ فیول (آر ڈی ایف) سہولت، سائنسی سینیٹری لینڈ فل، ٹرانسفر اسٹیشنز، لیچیٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر اور دیگر ماحولیاتی بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔
دریں اثنا، ایوان کو بتایا گیا کہ نئے مربوط پروجیکٹ کے شروع ہونے تک سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کی جانب سے اچن میں میونسپل کچرے کے سائنسی انتظام، ماحولیات کے تحفظ اور پرانے جمع شدہ کچرے کی صفائی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یواین آئی۔ طا۔
جموں و کشمیر
کپواڑہ میں اسکارپیو کھائی میں جا گری، پانچ افراد ہلاک، سات زخمی
سری نگر، شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈھر علاقے میں پیر کو ایک اسکارپیو گاڑی سڑک سے پھسل کر دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں نو ماہ کے شیر خوار بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ حادثہ لائن آف کنٹرول کے قریب اس وقت پیش آیا جب اسکارپیو گاڑی ٹیٹوال سے سمیری کی جانب جارہی تھی۔ راستے میں گاڑی سڑک سے پھسل گئی اور نیچے جا کر کشن گنگا دریا میں جا گری۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد ادریس (30)، حمزہ (نو ماہ)، سعیدہ بیگم (28)، شبیر احمد (50)، سمیری کے تمام رہائشی، اور ٹیٹوال کے رہائشی راجہ ارشد (30) کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے میں ڈرائیور سمیت چھ دیگر مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) ٹنگڈھر منتقل کیا گیا، جہاں سے پانچ زخمیوں کو مزید بہتر علاج کے لیے اعلیٰ طبی مرکز منتقل کرنے کی سفارش کی گئی۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 281 اور 125(a) کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ حادثے میں لوگوں کی جان جانے سے ’’شدید رنجیدہ‘‘ ہیں اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ضلعی انتظامیہ کو انہیں بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے کرناہ-ٹنگڈھر علاقے میں پیش آنے والا ایک المناک واقعہ قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کی روح کے سکون اور غم زدہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا ہونے کے لیے دعا کی۔
عمر عبداللہ نے ضلعی انتظامیہ اور طبی حکام کو زخمیوں کو بہترین ممکنہ علاج اور تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے حکام سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو بھی کہا۔
جیل میں قید رکن پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنما انجینئر رشید نے بھی اس المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے حکام سے اپیل کی کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو ہر ضروری مدد فراہم کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حادثے کے بعد کسی بھی متاثرہ خاندان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یواین آئی۔ ط ا
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
ہندوستان7 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
جموں و کشمیر6 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان5 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا7 days agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
