تازہ ترین
سرکاربنانے کیلئے جوڑتوڑ اور ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت ہورہی تھی:گورنرملک
خبراردو:
ریاستی گورنرستیہ پال ملک نے ریاستی اسمبلی کوتحلیل کئے جانے کے فیصلے کادفاع کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ریاستی آئین کے تحت حاصل اختیارات کی روشنی میں ریاست کے وسیع ترمفادمیں یہ فیصلہ لیا۔
تین سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس،پی ڈی پی اورریاستی کانگریس کے درمیان حکومت سازی کے معاملے پرجامع مشاورت کے بعدپی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی اوربھاجپاکے حمایت یافتہ پیپلزکانفرنس کے چیئرمین سجادغنی لون کی جانب سے حکومت سازی سے متعلق گورنرسیکرٹریٹ کوبھیجے گئے الگ الگ مکتوبات کی اطلاع عام ہونے کے شام کے وقت ریاستی گورنرایس پی ملک نے 6سال کی معیادوالی ریاستی اسمبلی کومعیادمکمل ہونے سے لگ بھگ25ماہ قبل ہی تحلیل کردیا۔انہوں نے نومبر،دسمبر2014کے انتخابات کے بعدمعرض وجودمیں آئی 87رُکنی اسمبلی کوتحلیل کئے جانے کاحکمنامہ صادرکرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے آئین کے متعلقہ التزامات کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔خیال رہے تحلیل شدہ ریاستی اسمبلی کی معیادجنوری2020میں پوری ہونی تھی لیکن گورنرموصوف نے اچانک یہ اسمبلی تحلیل کردی ،جس پرریاست میں سرگرم کم سے کم تین اہم مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس،پی ڈی پی اورریاستی کانگریس کی جانب سے سخت ردعمل ظاہرکیاگیا۔
تاہم جمعرات کونئی دہلی میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ریاست کے گورنرستیہ پال ملک نے اپنے فیصلے کادفاع کرتے ہوئے اس صحیح بتایا۔ریاستی اسمبلی کو تحلیل کئے جانے کے ایک روز بعد جموں کشمیر کے گورنرنے کہا کہ اُنہوں نے یہ فیصلہ ریاستی آئین کے مطابق لیا ہے جوریاستی عوام کے مفاد میں ہے۔انہوں نے یہ انکشاف کیاکہ نئی سرکاربنانے کیلئے ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت ہورہی تھی اوربقول موصوف وہ نہیں چاہتے تھے کہ جوڑ توڑ سے سرکار بنے۔ گورنرستیہ پال ملک نے کہاکہ میں نے ریاستی آئین کے مطابق عمل کرکے اسمبلی تحلیل کی جو ریاستی مفاد میں ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اْن کی خواہش ہے کہ ریاست میں سرنواسمبلی انتخابات منعقد ہوں اور ایک منتخب سرکار بنے۔ستیہ پال ملک کاکہناتھاکہ جوجماعتیں سرکارتشکیل دینے کیلئے سامنے آئیں ،وہ کل تک مجھ سے اسمبلی کوتحلیل کرنے کامطالبہ کرتی رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتاکہ ان تین جماعتوں کی ملی جلی سرکازیادہ وقت تک رہ پاتی ۔
اس سوال کے جواب میں کہ راج بھون میں پی ڈی پی اورپیپلزکانفرنس کا حکومت بنانے سے متعلق دعویٰ یعنی الگ الگ مکتوب لینے کیلئے فیکس مشین کیوں نہیں چل رہی تھی تو،ریاستی گورنرنے کہا کہ کل یعنی بدھ کے روز عید الفطر تھی،اوریاست میں عام تعطیل تھی۔گورنرایس پی ملک نے کہاکہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے ناب صدر عمر عبد اللہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ دفتر(گورنرسیکرٹریٹ) میں اْس وقت کوئی نہیں تھا۔
ہندوستان
وزیراعظم نے تقسیم کے المیے کو یاد کیا، بچ جانے والوں کی ہمت اور لچک کی ستائش کی
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے دن تقسیم کے متاثرین اور بچ جانے والوں کو یاد کیا اور ملک کی تقسیم سے پیدا ہوئے عظیم انسانی دکھوں کو یاد کرتے ہوئے ان لوگوں کی تعریف کی جنہوں نے اس صدمے پر قابو پایا اور اپنی زندگیوں کو ازسرنو شروع کیا۔
تقسیم کے مظالم کے یادگاری دن کے موقع پر مسٹر مودی نے کہا کہ تقسیم نے “کئی زندگیوں کو تباہ کر دیا”، خاندانوں کو بے گھر کر دیا، اپنوں کو جدا کر دیا اور سرحد کے دونوں طرف کے لوگوں کو بے پناہ تکلیف پہنچائی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ “آج ہم #PartitionHorrorsRemembranceDay منا رہے ہیں۔ ہم ان تمام لوگوں کی ہمت کو یاد کرتے ہیں جو تقسیم سے متاثر ہوئے تھے۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ “یہ تاریخ کا ایک ایسا لمحہ تھا جس نے کئی زندگیوں کو تباہ کر دیا… خاندان بے گھر ہوئے، اپنے پیارے کھو دیاگیا اور بے پناہ تکلیفیں برداشت کی گئیں۔”
اس کے ساتھ ہی انہوں نے تباہی کے باوجود تقسیم کے بعد بچ جانے والوں کی اپنی زندگیوں کو ازسرنو شروع کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ “اس پر قابو پاتے ہوئے، لوگوں نے صفر سے اپنی زندگیوں کو دوبارہ شروع کیا، مصیبت کو کامیابی میں بدلا اور ہمارے ملک کی ترقی میں بے پناہ تعاون دیا۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ تقسیم کا سامنا کرنے والوں کے سفر انسانی استحکام کے ثبوت کے طور پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ان کی زندگی کے سفر ہمیں انسانی جذبے کی طاقت کی یاد دلاتے ہیں۔”
وزیراعظم نے اس موقع پر ملک کی باہمی ہم آہنگی، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ “یہ دن ہمارے ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے اور اجتماعی طور پر ایک وکست بھارت کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے ہمارے عزم کو مزید گہرا کرے۔”
تقسیم کے مظالم کا یادگاری دن 14 اگست کو 1947 میں ہندوستان کی تقسیم سے جڑے دکھ، نقل مکانی اور جانی نقصان کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس تقسیم کے نتیجے میں جدید تاریخ کی سب سے بڑی اجتماعی نقل مکانی ہوئی، کیونکہ شدید فرقہ وارانہ تشدد کے درمیان لاکھوں لوگوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نئی کھینچی گئی سرحدوں کو پار کیا۔
مودی حکومت نے 2021 میں اس دن کو منانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کا مقصد تقسیم کے دوران لوگوں کی برداشت کردہ تکلیفوں کو یاد کرنا اور سماجی ہم آہنگی کی حفاظت اور تقسیم اور نفرت کو دوبارہ پنپنے سے روکنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
یو این آئی۔این یو۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
