تازہ ترین
سوپور جھڑپ :2مقامی جنگجونوجوان جاں بحق ،مکمل رپورٹ
خبراردو:
قصبہ سوپورکے ایک مضافاتی گاؤں گنڈبراٹھ کلان میں بدھ کی شام شروع ہوئی خونین معرکہ آرائی جمعرات کوعلی الصبح لشکرطیبہ سے وابستہ 2مقامی جنگجونوجوانوں کے جاں بحق ہونے کیساتھ ہی اختتام پذیرہوئی ۔ڈی آئی جی شمالی کشمیراتل کمارنے کہاکہ بدھ کوشام دیرگئے فائرنگ کاتبادلہ ہونے کے بعدرات بھرکیلئے جنگجومخالف آپریشن روک دیاگیاتاہم پورے علاقے کوچاروں اطراف سے سیل رکھاگیاتاکہ محصورجنگجویہاں سے فرارنہ ہونے پائیں ۔انہوں نے کہاکہ جمعرات کوعلی الصبح فیصلہ کن کارروائی کے دوران لشکرسے وابستہ2جنگجومارے گئے ۔اُدھرجنگجومخالف آپریشن مکمل ہونے کے بعدیہاں سے واپس لوٹ رہے سیکورٹی اہلکاروں پرمقامی مشتعل نوجوانوں نے سنگباری کی ،جسکے جواب سیکورٹی اہلکاروں نے آنسوگیس کے گولے داغے ۔اس دوران شمالی قصبہ سوپوراوراسکے نواحی علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ ممکنہ افواہوں اورمظاہروں کے پیش نظرحکام کی ہدایت پراس پورے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رکھی گئی ۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی فوج کی 22آرآر،سی آرپی ایف ،ریاستی پولیس اوراسکے اسپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکاروں نے بدھ کی دوپہرتقریباً2بجے قصبہ سوپورکے ایک مضافاتی علاقہ گنڈمحلہ براٹھ کلان کومحاصرے میں لیکر جنگجومخالف آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایاکہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرقصبہ سوپوراورنواحی علاقوں میں بدھ کی سہ پہرسے ہی موبائل انٹرنیٹ سروس کومنقطع کردیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ محاصرے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعدسیکورٹی اہلکاروں نے تلاشی کارروائی عمل میں لائی کیونکہ اسبات کی اطلاع تھی کہ علاقہ میں 2یا3جنگجوچھپے بیٹھے ہیں ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ تلاشی کارروائی کے دوران بدھ کی شام تاریکی کاسایہ پڑنے کیساتھ ہی محاصرے میں پھنسے جنگجوؤں نے فرارہونے کی کوشش کے تحت سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کردی ،جسکے جواب میں فورسزاہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ بعددوپہرمحاصرے کی کارروائی عمل میں لائے جانے کے بعدجب سیکورٹی اہلکارگھرگھرتلاشی لے رہے تھے تونمازمغرب کے بعدیہاں گولیاں چلنے کی آوازسنائی دی جبکہ اسکے بعدکچھ دھماکے بھی ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ شام کاسایہ پڑنے کیساتھ ہی فوجی اورفورسزاہلکاروں نے جنریٹرچالوکئے اورخصوصی لائٹس کوروشن کیاگیا۔ڈی آئی جی شمالی کشمیراتل کمارنے بتایاکہ بدھ کی شام گولیوں کاتبادلہ ہونے سے اسبات کی تصدیق ہوئی کپ جنگجومحاصرے میں پھنس چکے ہیں ،اسلئے فوری طوراضافی کمک طلب کرکے جنگجوؤں کے فرارہونے کی کسی بھی کوشش کوناکام بنانے کیلئے پورے علاقے کوسختی کیساتھ سیل رکھاگیا۔انہوں نے کہاکہ رات بھرکیلئے آپریشن کوروک دیاگیاتاہم پورے علاقے کومحاصرے میں رکھاگیاتاکہ محصورجنگجوفرارہونے نہ پائیں ۔ڈی آئی جی شمالی کشمیرکامزیدکہناتھاکہ جمعرات کوعلی الصبح محصورجنگجوؤں کیخلاف دوبارہ کاروائی عمل میں لائی گئی ،اوراس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کاتبادلہ ہوا،جوکچھ وقت تک جاری رہا۔
سینئرپولیس آفیسراتل کمارنے بتایاکہ سیکورٹی اہلکاروں کی فیصلہ کن کارروائی کے نتیجے میں 2جنگجومارے گئے ۔پولیس ترجمان نے مزیدجانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ دونوں جنگجوؤں کی نعشوں اور2 اے کے 47رائفلوں کوجائے جھڑپ سے برآمدکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ مارے گئے دونوں جنگجوؤں کی نعشوں کوسوپورپہنچایاگیاجہاں انکی شناخت عمل میں لائی گئی ۔پولیس ترجمان نے بتایاکہ گنڈبراٹھ کلان سوپورمیں جھڑپ کے دوران مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت اوئیس احمدبٹ ساکنہ گنڈبراٹھ سوپوراورطاہراحمدڈارساکنہ سعدپورہ سوپورکے بطورہوئی اوریہ دونوں مقامی جنگجولشکرطیبہ سے وابستہ تھے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ جنگجوؤں اورفورسزکے درمیان ہوئی طویل معرکہ آرائی کے دوران گولیوں اوردھماکوں کی زدمیں آکرکم سے کم دورہائشی مکانات کوجزوی نقصان پہنچا۔ پولیس ترجمان نے بتایاکہ شناخت کاعمل مکمل ہونے کے بعددونوں جنگجوؤں کی نعشیں لواحقین کے سپردکی گئیں ۔ترجمان نے بتایاکہ سوپوراوراسکے مضافاتی علاقوں میں بدھ کی سہ پہرموبائل انٹرنیٹ سروس کواس بناء پرمعطل رکھاگیاتاکہ ممکنہ افواہوں اورمظاہروں پرروک لگائی جاسکے ۔اُدھردومقامی جنگجوؤں کے جاں بحق ہوجانے کیساتھ ہی جب آپریشن مکمل کرکے فوجی ،فورسزاورایس اؤجی اہلکارگنڈبراٹھ کلان سے واپس جارہے تھے تویہاں مشتعل نوجوانوں نے سیکورٹی اہلکاروں پرسنگباری شروع کردی ،جسکے جواب میں پولیس وفورسزاہلکاروں نے آنسوگیس کے گولے داغے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ طرفین کے درمیان سنگباری اورٹیر گیس شلنگ کاسلسلہ کچھ وقت تک جاری رہا۔
اس دوران جمعرات کی سہ پہرجب جاں بحق ہوئے جنگجونوجوانوں اوئیس احمدبٹ ساکنہ گنڈبراٹھ سوپوراورطاہراحمدڈارساکنہ سعدپورہ سوپورکی نعشوں کوسوپورسے آبائی علاقوں میں پہنچایاگیاتویہاں بڑی تعدادمیں لوگ جمع ہوئے ۔اس دوران دونوں دیہات میں نوجوان اسلام اورآزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔اوئیس اورطاہرکی نمازجنازوں میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ،جسکے بعددونوں کی نعشوں کوجلوس کی صورت میں نزدیکی مزارشہداء پہنچایاگیاجہاں دونوں جنگجونوجوانوں کی نعشیں اشکبارآنکھوں کی موجودگی میں اورنعروں کے بیچ سپردلحدکی گئیں۔
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان نے امریکہ کے پی ای آر ایم پروگرام پر روک پر تشویش کا اظہار کیا، کہا – یہ دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف
نئی دہلی، ہندوستان نے امریکی محکمہ محنت کے مستقل لیبر سرٹیفیکیشن پروگرام (پی ای آر ایم) سے جڑے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف بتایا ہے۔
امریکہ کی جانب سے جمعرات کی رات اس قدم کے اعلان کے بعد وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس قدم سے متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کے گرین کارڈ کے عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم پی ای آر ایم درخواستوں پر روک سے موجودہ ایچ-1بی ویزا یا ویزا ہولڈرز اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی حیثیت پر خود بخود کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ہندوستان نے کہا کہ پی ای آر ایم پروگرام، ایچ-1بی ویزا پروگرام سے مختلف ہے۔ متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کی مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل پر اس کا کچھ اثر ہو سکتا ہے، لیکن اس سے موجودہ ایچ-1بی ویزا کی میعاد اپنے آپ ختم نہیں ہوتی۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیلنٹ کے امریکہ جانے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے ہندوستانیوں کو مواقع ملتے ہیں، جبکہ امریکی کمپنیوں کو ہنر مند ملازمین، نئی ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت طرازی، پیداواری صلاحیت اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور شیئر ہولڈرز کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ہندوستان نے کہا کہ امریکہ کا یہ قدم دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں کرتا۔ ہندوستان نے امریکی نائب صدر کے اس معاملے پر کیے گئے تبصروں پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ ہندوستان کے مطابق ایسے تبصرے غیر مناسب ہیں اور امریکہ کی معیشت نیز جدت طرازی میں ہندوستانی پیشہ ور افراد کی خدمات کو نظر انداز کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی پیشہ ور افراد امریکہ کی معیشت اور جدت طرازی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ بھی ایسے تارکینِ وطن کی خدمات سے بنی ہے جنہوں نے اپنے کام، کاروبار اور نئے خیالات سے ملک کی ترقی میں مدد کی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ دردناک تاریخی اور نوآبادیاتی دور کی یاد دلانے والے الفاظ کا استعمال انتہائی قابلِ اعتراض ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے سے جڑی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
یواین آئی ایف اے
جموں و کشمیر
مشتبہ افراد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں: جموں و کشمیر پولیس کی عوام سے اپیل
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے پونچھ ضلع کے بفلیاز میں پولیس-عوام شراکت داری گروپ (پی سی پی جی) کے اجلاس کے دوران شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص یا دہشت گردانہ سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔
یہ اجلاس ایڈیشنل ایس پی پونچھ ڈاکٹر اجے شرما کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں، سابق فوجیوں، مذہبی نمائندوں اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان تال میل کو مضبوط بنانا اور منشیات، دہشت گردی کے خلاف کارروائی، خواتین و بچوں کی حفاظت، سائبر جرائم اور عوامی مسائل سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی پونچھ ڈاکٹر اجے شرما نے عوام کی فعال شرکت کو سراہا اور کہا کہ امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کی جانب سے بروقت اور قابل اعتماد معلومات فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔
منشیات کی لعنت کے حوالے سے انہوں نے زور دیا کہ اس کاروبار میں ملوث اصل سپلائرز اور منشیات فروخت کرنے والوں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی نشے کی لت سے چھٹکارا دلانے، بحالی اور کونسلنگ کے اقدامات کو بھی فروغ دیا جائے، تاکہ اصلاح کے خواہش مند افراد کو مدد فراہم کی جاسکے۔
دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے موضوع پر ایڈیشنل ایس پی نے خبردار کیا کہ ملک دشمن عناصر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے منشیات، ہتھیاروں، دہشت گردی، مذہب اور دیگر جذباتی معاملات کا استحصال کرسکتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص، نقل و حرکت، آمد و رفت یا دہشت گردانہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ، حمایت یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم نہ کی جائے۔
انہوں نے ماضی میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، بشمول آپریشن سرپ وناش، میں مقامی باشندوں کے اہم کردار کو بھی تسلیم کیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں درپیش سلامتی کے چیلنجوں کے پیش نظر نگرانی مزید سخت کرنے، مؤثر معلومات جمع کرنے اور انہیں بروقت متعلقہ حکام تک پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے عوام سے غیر قانونی کان کنی، درختوں کی غیر مجاز کٹائی، تجاوزات اور جنگلاتی یا پہاڑی زمین کو غیر قانونی طور پر صاف کرنے کے واقعات کی اطلاع دینے کی اپیل کی۔
مویشیوں کی اسمگلنگ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
مقامی تنازعات کے حوالے سے انہوں نے باشندوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایف آئی آر اور جوابی ایف آئی آر درج کرانے کے ذریعے معمولی معاملات کو بلاوجہ طول دینے سے گریز کریں اور جہاں ممکن ہو، چھوٹے تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کریں۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر کا عمر پر ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام، جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ’بدقسمت‘ قرار
