تازہ ترین
سید علی گیلانی نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندوں کو بیرون ریاست جیل خانوں میں منتقل کئے جانے کی شدید الفاظ میں کی مذمت
خبر اردو:
حریت چیرمین سید علی گیلانی نے اسٹیٹ ایڈمنسٹرٹیو کونسل (SAC)کی طرف سے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)کے تحت نظربندوں کو بیرون ریاست جیل خانوں میں منتقل کئے جانے کی ممانعت کا حامل قانون کو منسوخ کرنے کی آمرانہ کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ننگی قانونی جارحیت سے یہ اندازہ لگانا آسان ہوگیا ہے کہ بھارت کے ارباب اقتدار کے سامنے کسی آئین وقانون کی کوئی قدروقیمت موجود نہیں ہے۔ ۔
حریت رہنما نے ریاست جموں کشمیر کے حدود کے اندر بھارت کی سینہ زوری اور لاقانونیت کو فروغ دینے کی آمرانہ کارروائیوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قانونی ممانعت کے باوجود آج تک ہزاروں حریت پسند محبوسین کو انتقام گیری کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے والدین،دیگر اہل خانہ اور شیر خوار بچوں سے ہزاروں میل دُور بیرون ریاست کے جیلوں کے اندر جھلسا دینے والی گرمیوں میں عذاب وعتاب کا شکار بنایا گیا ہے۔ اب جبکہ اس قانون کو ہی منسوخ کیا جارہا ہے تو اس سے خود اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ریاستی عوام کو فرضی اور بے بنیاد الزامات کے تحت اپنے گھروں سے ہزاروں میل دُور جیل خانوں میں ٹھونسنے کا راستہ کس قدر ہموار کیا جارہا ہے۔ حریت راہنما نے بھارت کے انصاف اور جمہوریت کے بلند بانگ دعاوی پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی عدلیہ کے سامنے ریاست جموں کشمیر کے عوام کے لیے عدل وانصاف ایک شجر ممنوعہ کی حیثیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ریاستی عوام کو انصاف کے حوالے سے بھارت کی عدلیہ سے اعتبار اُٹھ چکا ہے۔
شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کے اجساد خاکی کو ان کے لواحقین کو سپرد نہ کرنے، کٹھوعہ کی معصوم آصفہ کے قاتلوں کو سرکاری شیلڈ فراہم کرنے، شوپیان کی آسیہ اور نیلوفر کے علاوہ بڈگام کے فاروق احمد ڈار کو فوجی جیپ پر رسیوں سے باندھ کر انسانی ڈھال بنائے جانے کے حوالے سے انصاف کا گلا گھونٹنے کی چند مثالیں پیش کرتے ہوئے حریت راہنما نے بھارت کے سپریم کورٹ کی طرف سے ایک حکمنامہ جاری کرنے کا حوالہ دیا جس میں کِسی بھی قیدی کو اپنے گھر کے قریبی جیل خانہ میں مقید کرنے کی ہدایات موجود ہیں، تاکہ قیدی کے رشتہ داروں کو ملاقات کرنے کی سہولیت سے محروم نہ کیا جائے۔ حریت راہنما نے بھارت کے ہی سپریم کورٹ کے ان واضح ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کے قیدیوں کو قانونی ممانعت کے باوجود انہیں بدترین قسم کی سیاسی انتقام گیری کا نشانہ بناتے ہوئے بیشتر قانونی سہولیات سے محروم کرتے ہوئے اپنے گھروں سے ہزاروں میل دُور جیل خانوں میں ڈالا گیا ہے۔
حریت راہنما نے بھارت کے ارباب اقتدار کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کے اندر قانون کی پاسداری کے بجائے لاقانونیت اور جنگل راج نافذ کرنے کے سامراجی ہتھکنڈوں کا سنگین نوٹس لینے کے لیے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے علاوہ ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور عالمی ریڈکراس سے مطابہ کیا کہ وہ ریاست جموں کشمیر کے جملہ محبوسین کی حالت زار کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے قیدیوں کے حقوق کے حوالے سے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے آگے آئیں۔ حریت راہنما نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے معصوم قیدیوں کو بھارت کے دور دراز جیل خانوں میں پندرہ پندرہ، سولہ سولہ برسوں کے قیدِ سنگین میں ایام اسیری گزارنے کے بعد انہیں فرضی اور بے بنیاد الزامات سے بری کرکے رہا کردیا گیا، جبکہ اس دوران انہیں ضمانتوں پر رہا کرنے سے صاف انکار کردیا گیا ہے جوکہ عدل وانصاف کے تقاضوں کی مٹی پلید کرنے کے مترادف ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
