ہندوستان
سی اے اے قومی مفاد میں نہیں ہے: کیجریوال
نئی دہلی، عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی بدھ کو مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ملک کے مفاد میں نہیں ہے مسٹر کیجریوال نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا ’’ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی حکومت نے منگل کے روز ملک میں سی اے اے کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا 10 سال تک ملک پر حکومت کرنے کے بعد ان لوگوں کو لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے سی اے اے کے بارے میں بات کرنی پڑ رہی ہے اگر 10 سال کے دوراقتدار میں ان لوگوں نے کوئی اچھا کام کیا ہوتا تو آج سی اے اے کی بجائے وہ لوگ اپنے کام کے بل پر ملک کے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہوتے آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ ملک میں مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہر ایک کے لیے اپنا گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے۔ دوسری طرف ہمارے ملک کے نوجوان روزگار کے لیے گھر گھر جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں۔ ایسے میں مہنگائی اور بے روزگاری کا حل تلاش کرنے کی بجائے مرکزی حکومت سی اے اے کی بات کر رہی ہے تو یہ بہت افسوسناک ہے۔
دہلی کے وزیراعلی نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کہتی ہے کہ اگر پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کی اقلیتیں ہندوستانی شہریت لینا چاہتی ہیں تو انہیں ہندوستانی شہریت دی جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان تینوں ممالک سے بڑی تعداد میں اقلیتوں کو ہندوستان لایا جائے گا۔ انہیں ہندوستان میں آباد کیا جائے گا، انہیں روزگار اور مکان دیا جائے گا۔ یہ کتنی عجیب بات ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ہمارے بچوں کو روزگار نہیں دے رہی ہے اور وہ پاکستان سے اقلیتوں کو لا کر ان کے بچوں کو روزگار دینا چاہتی ہے۔ ہمارے لوگوں کے پاس گھر نہیں ہیں، ہندوستان کے بہت سے لوگ بے گھر ہیں، لیکن بی جے پی کے لوگ پاکستان سے بہت سے لوگوں کو ہندوستان میں بسانا چاہتے ہیں اور انہیں گھر دینا چاہتے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا “پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں تقریباً 2.5 سے 3 کروڑ اقلیتیں ہیں۔ یہ تینوں بہت غریب ممالک ہیں۔ جیسے ہی ہندوستان کے دروازے کھلیں گے، ان تینوں ملکوں سے بہت بڑا ہجوم ہمارے ملک میں آجائے گا۔ اگر ان 2.5-3 کروڑ لوگوں میں سے 1.5 کروڑ لوگ بھی ہندوستان آجائیں تو انہیں روزگار کون فراہم کرے گا اور بی جے پی والے انہیں کہاں بسائیں گے؟ کیا بی جے پی والے انہیں اپنے گھر میں رکھیں گے؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا یہ سارا کھیل ووٹ بینک بنانے کی گندی سیاست ہے۔‘‘
مسٹر کیجریوال نے کہا “ایک طرف بی جے پی کی ہریانہ حکومت ہریانہ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ ہریانہ حکومت اپنے نوجوانوں کو روزگار کے لیے اسرائیل بھیج رہی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل میں جنگ جاری ہے، ایک طرح سے ہمارے بچوں کو جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے۔ ان کے بچوں کے لیے کوئی روزگار نہیں ہے اور بی جے پی والے پاکستانیوں کو ہندوستان لا کر ان کے بچوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات بالکل ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ بی جے پی شاید پوری دنیا کی ایسی واحد پارٹی ہے جو پڑوسی ممالک کے غریبوں کو ہمارے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے دروازے کھول رہی ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ گزشتہ 10برسوں میں ہندوستان کے 11 لاکھ سے زیادہ بڑے امیر صنعت کار اور تاجر ملک چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ یہ لوگ بی جے پی کی غلط پالیسیوں اور مظالم سے تنگ آکر ہندوستان چھوڑ گئے۔ اگر بی جے پی کو لانا ہی ہے تو ان صنعتکاروں کو ہندوستان واپس لانا چاہئے ان کے پاس پیسہ ہے، جب یہ لوگ ہندوستان واپس آئیں گے تو یہاں پیسہ لگائیں گے۔ نئی فیکٹریاں اور کاروبار کھولیں گے۔
اس سے ہمارے بچوں کو روزگار ملے گا۔ یہ کتنی عجیب بات ہے کہ پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے لوگوں کو لا کر ہندوستان میں بسایا جائے گا اور انہیں ہمارے بچوں کے حق کے مطابق روزگار دیا جائے گا۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
ہندوستان پر 100 فیصد امریکی برآمدی ڈیوٹی کے خدشے کے درمیان مودی اور ٹرمپ نے کی ٹیلی فون پر بات چیت
نئی دہلی، روس-ایران پابندیوں کے قانون کے تحت امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر مجوزہ 100 فیصد برآمدی ڈیوٹی کے تعلق سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تبادلۂ خیال کے درمیان وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز بات چیت کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔
اس بات چیت کے بعد مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے کہا، “صدر ٹرمپ کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔ ہم نے تجارت، دفاع، توانائی، اہم ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ ہم اپنی ‘جامع اسٹریٹجک شراکت داری’ کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر متفق ہوئے۔ ہم نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا، جن میں عالمی امن اور سکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششیں بھی شامل ہیں۔”
وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے تئیں اپنے عزم کو دہرایا اور دونوں ممالک کے لوگوں کے فائدے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے قریب رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور شدہ یہ قانون امریکی صدر کو روس سے خام تیل یا قدرتی گیس خریدنے والے سرفہرست پانچ ممالک پر 100 فیصد تک برآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
بیلا کلسٹر کے 729 ووٹوں میں سے 728 کو حذف کرنا ووٹ کی چوری : راہل
نئی دہلی، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بیلا کلسٹر کچی آبادیوں کے ووٹر لسٹ سے 729 میں سے 728 ووٹروں کا نام ہٹانا ووٹ چوری کا واضح ثبوت ہے، اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ ہندوستانی شہریت کے تمام دستاویزات اور ثبوت ہونے کے باوجود یہ لوگ دفاتر اور عہدیداروں کے ارد گرد چکر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نسلوں سے وہاں رہ رہے ہیں، زرعی مزدور کے طور پر کام کرتے ہیں اور ہر الیکشن میں ووٹ دیتے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی شہری سے ووٹ کا حق صرف اس لیے چھین لیا جا سکتا ہے کہ وہ غریب یا بے گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ایک شخص، ایک ووٹ کی ضمانت دیتا ہے اور ایک ووٹ کو بھی حذف کرنا محض ایک فعل نہیں بلکہ ووٹ چوری ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ 728 ووٹوں کے حذف ہونے پر افسوس کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہے اور اسی ڈھٹائی کے ساتھ ملک بھر میں لاکھوں ووٹوں کی چوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ایک ووٹ کو بھی حذف نہیں ہونے دیں گے” اور ذمہ داروں کو نتائج کا سامنا کرنے کی تنبیہ کی۔
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف
ہندوستان
شیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
نئی دہلی، گھریلو شیئر بازاروں میں بدھ کو مسلسل تیسرے دن گراوٹ دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس تقریباً پورے دن سبز نشان میں رہنے کے بعد آخر میں 49 پوائنٹس نیچے بند ہوا سینسیکس 88 پوائنٹس گر کر 72,441.15 پوائنٹس پر کھلا، لیکن کچھ ہی دیر میں سبز نشان میں پہنچ گیا۔ تاہم آخری گھنٹے میں ہوئی فروخت سے یہ 48.78 پوائنٹس (0.07 فیصد) کے نقصان کے ساتھ 72,480.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی-50 انڈیکس میں سینسیکس کے مقابلے میں زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ یہ 95.75 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد نیچے 22,620.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ دونوں انڈیکس کا اس سال 30 مارچ کے بعد کی نچلی سطح ہے۔
وسیع تر بازار میں ملا جلا رخ رہا۔ نفٹی مڈ کیپ-50 انڈیکس 0.01 فیصد پھسل گیا۔ اسمال کیپ-100 انڈیکس 0.27 فیصد کی برتری میں رہا۔ سیکٹر پر مبنی انڈیکسوں میں نفٹی ہیلتھ 2.57 فیصد، نفٹی فارما 1.84 فیصد اور نفٹی میٹل 1.50 فیصد ٹوٹ گیا۔ پائیدار صارف مصنوعات کے گروپ میں 1.35 فیصد اور ایف ایم سی جی میں 0.63 فیصد کی گراوٹ رہی۔
میڈیا گروپ کا انڈیکس 2.74 فیصد، ریئلٹی گروپ کا 1.62 فیصد اور کیمیکل گروپ کا 1.19 فیصد چڑھا۔ بینکنگ، آئی ٹی اور آئل اینڈ گیس گروپ بھی سبز نشان میں رہے۔
سینسیکس میں ایٹرنل کا شیئر سب سے زیادہ سوا دو فیصد ٹوٹا۔ سن فارما اور ٹائٹن میں دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ رہی۔ اڈانی پورٹس، ٹاٹا اسٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک، بجاج فائنینس، انفوسس اور بھارتی ایئرٹیل کے شیئرز ایک سے دو فیصد تک پھسل گئے۔ ٹرینٹ، بجاج فن سروس، این ٹی پی سی، آئی ٹی سی اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی نقصان میں رہے۔
کوٹک مہندرا بینک کا شیئر پونے تین فیصد اوپر رہا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک اور انڈیگو میں بھی دو فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی۔ ایکسس بینک اور الٹرا ٹیک سیمنٹ کے شیئرز ایک سے ڈیڑھ فیصد کی برتری میں رہے۔ ٹیک مہندرا، ہندوستان یونیلیور، بی ای ایل، ٹی سی ایس، ماروتی سوزوکی، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز بھی سبز نشان میں رہے۔
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
-
ہندوستان6 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا7 days agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا6 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
