تازہ ترین
شادی کے دوسرے دن دولہے کی موت، حلوائی اور رشتہ دار سمیت 100 افراد کورونا پازیٹو
دولہے کی موت کورونا انفیکشن سے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیے جانے کے بعد شادی کی تقریب میں شامل بیشتر لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جن میں سے تقریباً 100 لوگ پازیٹو پائے گئے ہیں۔
کورونا انفیکشن کی تباہی نے سبھی کو پریشان کر رکھا ہے۔ نہ ہی عبادات کے لیے حالات سازگار ہیں، اور نہ ہی کسی تقریب کا انعقاد خوشگوار ماحول میں ہو پا رہا ہے۔ مختلف طرح کی پابندیوں کے درمیان شادی بیاہ کی کچھ تقریبات ہو بھی رہی ہیں، تو لوگوں میں ایک خوف کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک ایسی ہی شادی کی تقریب گزشتہ دنوں بہار میں منعقد ہوئی، لیکن شادی کے دو دن بعد ہی دولہے کا انتقال ہو گیا۔ کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے جب تقریب میں شریک ہونے والے 364 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو تقریباً 100 لوگ پازیٹو پائے گئے ہیں جس سے لوگوں میں ایک دہشت کا عالم پیدا ہو گیا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ شادی میں پہنچنے والا حلوائی بھی کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔
معاملہ نرکھپور پالی پنچایت علاقہ کا ہے جہاں وارڈ نمبر 2 باشندہ کے 28 سالہ بیٹا کی شادی 15 جون کو طے تھی۔ لڑکا گڑگاؤں میں انجینئر تھا اور شادی کے مقصد سے 23 مئی کو گاؤں پہنچا۔ اس دوران اس کا تلک 8 جون کو ہوا اور بارات 15 جون کو نوبت پور کے پیپلاواں گاؤں میں پہنچی تھی۔ کچھ ہندی نیوز پورٹل پر شائع خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شادی کے دوران ہی لڑکے کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ کسی طرح علاج کرا کر اس کی شادی کرائی گئی۔ لیکن پھر 17 جون کو اس کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی۔ گھر والے اسے لے کر پالی گنج میں پرائیویٹ اسپتال پہنچے۔ ضروری علاج کے بعد ڈاکٹروں نے اسے پٹنہ ریفر کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹنہ لے جاتے ہوئے راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔
شادی کے محض دو دن بعد ہی دولہے کی موت سے پوری فیملی غم میں ڈوب گئی اور کسی طرح لڑکے کی آخری رسوم ادا کی گئی۔ بعد میں کچھ لوگوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ لڑکے کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔ یہ شبہ ہونے کے بعد 19 جون کو مہلوک دولہے کے قریبی رشتہ داروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔ برآمد رپورٹ میں جب 15 لوگ پازیٹو پائے گئے تو لوگوں میں ڈر اور گھبراہٹ مزید بڑھ گئی اور شادی میں شریک سبھی لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ لیا گیا۔
اس کے لیے ہیلتھ ٹیم نے 24، 25 اور 26 جون کو علاقے میں کورونا ٹیسٹ کیمپ لگایا جس میں کل 364 لوگوں کی جانچ کی گئی۔ ان میں 86 لوگوں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔
مہلوک دولہے کے کچھ ایسے قریبی رشتہ داروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو الگ الگ علاقوں اور ڈویژن میں رہتے ہیں، ان میں سے بھی کئی کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو تقریباً 100 افراد پازیٹو پائے گئے ہیں اور اچانک اتنی بڑی تعداد میں کورونا مریض ملنے سے ایک ہنگامی حالت پیدا ہو گئی ہے۔
اس درمیان پالی گنج کی کئی سماجی تنظیموں نے حکومت سے جانچ تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں پازیٹو پائے گئے لوگوں کو کوارنٹائن رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کچھ مریضوں کو بمیتی پھلواری شریف بھیجا گیا اور بیشتر کو بہٹا بھیج دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹھا کنواں کھگڑی محلہ، پالی گنج بازار کے کچھ علاقوں کو سیل کیا جا رہا ہے تاکہ کورونا کا پھیلاؤ رک سکے۔(قومی آواز)
دنیا
برطانیہ کے وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات کے لیے قومی کمیشن بنانے کا اعلان کیا
ماسکو، برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم نے ملک کے انتخابی نظام میں اصلاحات کے لیے ایک کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برنہم نے منگل کو لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میں انتخابی اصلاحات کے لیے ایک نئے قومی کمیشن کے قیام کا اعلان کر رہا ہوں۔ میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس کام میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ ہم اگلا انتخاب انتخابی نظام میں تبدیلی کے عزم کے ساتھ لڑیں گے، تاکہ ہر شخص کے ووٹ کی اہمیت ہو اور ہر شخص کی آواز سنی جائے۔‘‘
برنہم نے زور دے کر کہا کہ صرف 30 فیصد ووٹروں کی حمایت سے حکومت بننا ملک کے سیاسی نظام کی ناکامی کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام کی سطح کے پیش نظر برطانیہ نہ تو اپنے داخلی مسائل حل کر سکتا ہے اور نہ ہی عالمی سطح پر ایک باوقار کردار ادا کر سکتا ہے۔ برنہم نے بتایا کہ وہ 10 برس میں ملک کے ساتویں وزیر اعظم ہیں۔
یو این آئی ایم جے
دنیا
ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت کے شعبے کی نگرانی کے لیے کمیٹی بنانے کا منصوبہ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی نگرانی کے لیے 10 افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر غور کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا، ’’ہم کسی طرح کی ایک کمیٹی بنانے کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں، جس میں شاید 10 افراد ہوں… تاکہ یہ کمیٹی پورے شعبے کی نگرانی کر سکے۔‘‘
صدر نے یقین ظاہر کیا کہ مصنوعی ذہانت کے نمونوں کو ’’اچھے مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا‘‘ اور مزید کہا کہ اگر انہیں برے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کو اپنی نگرانی اور ضابطے کے لیے ’’بہت بڑے پیمانے پر‘‘ اقدامات کرنے ہوں گے۔
حالیہ ہفتوں میں مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات کے بارے میں عوامی سطح پر بحث جاری ہے۔ اینتھروپک کے 2 ملازمین نے اپنی رائے ظاہر کی کہ آئندہ 10 برس کے دوران مصنوعی ذہانت کے انسانیت کو تباہ کرنے کا امکان 10 فیصد ہے۔
12 ستمبر کو اینتھروپک کے سربراہ داریو امودی نے زیادہ طاقتور مصنوعی ذہانت کے نمونوں کی تیاری میں عالمی سطح پر رفتار کم کرنے کی اپیل کی تھی اور اس کے لیے سلامتی سے متعلق خدشات کا حوالہ دیا تھا۔
امریکی ارب پتی ایلن مسک اور اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے بھی اس خیال کی حمایت کی تھی۔
14 ستمبر کو ٹرمپ نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا کہ مصنوعی ذہانت دنیا پر قبضہ کر لے گی اور انسانیت کو تباہ کر دے گی۔ انہوں نے انہیں من گھڑت قرار دیا تھا۔ صدر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مسلسل ترقی کی حمایت کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کو اس میدان میں سبقت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
یو این آئی ایم جے
ہندوستان
ترکیہ کے صدر کو ہندوستان کی خود مختاری سے جڑے معاملے میں بولنے کا کوئی حق نہیں: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، ہندوستان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے جموں و کشمیر کے بارے میں دیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہندوستان کی خود مختاری سے جڑا معاملہ ہے اور اس پر کسی بیرونی فریق کو بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان اس ناپسندیدہ تبصرے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا، “ترکیہ کے صدر کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران جموں و کشمیر کے بارے میں ناپسندیدہ تبصرے کو ہندستان مسترد کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کی سالمیت نیز خود مختاری سے جڑا معاملہ ہے اور کسی بیرونی فریق کو اس پر بولنے کا حق نہیں ہے۔”
رپورٹوں کے مطابق مسٹر اردگان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کشمیر کے مسئلے سمیت تمام تنازعات کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے دائرے میں بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں رکنیت کے بارے میں تمام اراکین مل کر فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی رکنیت کا موضوع آتا ہے تو اراکین کو اجتماعی طور پر اس بارے میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
ان سے میڈیا میں آئی ان رپورٹوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا جن میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان ترکیہ کو ایس سی او کا مکمل رکن بنانے کے حق میں نہیں ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان7 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
