جموں و کشمیر
شری امرناتھ یاترا: آئی جی پی کشمیر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
سری نگر، انپسکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون وی کے بردی نے یہاں پولیس کنٹرول روم کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ کے دوران 29 جون سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں ڈی آئی جی وسطی کشمیر، ڈی آئی جی شمالی کشمیر، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر، کشمیر زون کے تمام ضلعوں کے ایس ایس پیز، ایس ایس پی ٹریفک سٹی، ایس ایس پی ٹریفک رورل، ایس ایس پی سیکورٹی، ایس ایس پی اے پی سی آر، اور ایس پی ٹیلی کمیونکیشن نے شرکت کی۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ میٹنگ میں موجود افسروں نے آئی جی پی کشمیر کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن (پی پی ٹی) کے ذریعے سیکورٹی پلان کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس میں ان کے متعلقہ اضلاع کی مخصوص ضروریات اور امرناتھ یاترا کے ہموار انعقاد کے لئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بتایا گیا۔
بیان میں کہا گیا: ‘افسروں کو ہدایت دیتے ہوئے، آئی جی پی کشمیر نے حفاظتی کوششوں کو مربوط بنانے اور آپریشنل، قدرتی اور انسانی ساختہ آفات سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک متفقہ نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے لئے وضع کردہ ایس او پیز کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
مسٹر بردی نے شاہراہوں پر چوکس گشت اور نگرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے روڈ اوپننگ پارٹیوں کی تعیناتی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے یاتریوں کی محفوظ نقل و حمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
آئی جی پی کشمیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ رات کے وقت کسی بھی نا خوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے شبانہ بندوبست کو مضبوط کریں۔
انہوں نے گاڑیوں میں یاترا کرنے والوں اور پیدل یاترا کے شیڈول اور کٹ آف اوقات کا بھی جائزہ لیا جو مقررہ راستوں پر یاتریوں کے منظم اور محفوظ بہائو کو بر قرار رکھنے کے لئے اہم ہے۔
میٹنگ کے دوران انہوں نے ایس او پیز کی بنیاد پر فرضی مشقیں کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ زمینی سطح پر ان کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے اور بہتری کے لئے علاقوں کی نشاندہی کی جا سکے۔
آئی جی پی کشمیر نے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اور ڈی آئی جی وسطی کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ زونز میں ہائی ڈینسٹی کائونٹر آپریشن منصوبوں کا جائزہ لیں تاکہ جامع سیکورٹی کوریج کو یقینی بنایا جا سکے اور ممکنہ خطرات کا بر وقت جواب دیا جا سکے۔
میٹنگ کے دوران انہوں نے سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے اور قابل عمل انٹلی جنس پیدا کرکے ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے ساتھیوں کوچیک کرنے پر زور دیا۔
مسٹر بردی نے تمام افسروں سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مستعد رہنے کی تاکید کی اور رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے افسروں کو ہدیات دی کہ وہ تمام سٹریٹیجک مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر تمام کیمپنگ مقامات پر سخت سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے افسروں پر ہر یاترا کیمپ پر مناسب افرادی قوت کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
بتادیں کہ امسال 52 دنوں پر محیط سالانہ شری امرناتھ جی یاترا 29 جون سے شروع ہوگی۔
یاترا حسب روایت 48 کلو میٹر طویل بنون – پہلگام اور 14 کلو میٹر طویل بالتل روٹس سے شروع ہوگی۔
سال گذشتہ زائد از ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے شری امر ناتھ جی یاترا کی تھی۔
یو این آئی – ایم افضل
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے چوواڑی علاقے میں جعلی نوٹ چھاپنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ شہر میں جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے پیر کو دیر رات چوواڑی علاقے میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایاکہ ’’ملزمان مبینہ طور پر ایک کرائے کے کمرے سے جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے کا کام کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران 13,500 روپے مالیت کے جعلی نوٹ، اسکیننگ مشین، پرنٹر، کمپیوٹر اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔‘‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام ملزمان سے یہ معلوم کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے کتنے جعلی نوٹ بازار میں چلائے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بہار کے رہنے والے وجے ساہنی، مدھیہ پردیش کے رہنے والے راہل اہروار اور جھارکھنڈ کے رہنے والے اندرپال کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ’’ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند روز قبل اس علاقے میں آئے تھے اور ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا۔‘‘
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی کو پاکستان کے ایجنڈے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے: سنیل شرما
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے کے چند گھنٹے بعد اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کو کہا کہ بی جے پی اسمبلی کو ان کے بقول پاکستان کے ایجنڈے کے لیے پلیٹ فارم نہیں بننے دے گی۔
سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی حمایت کرتی ہے، لیکن اسمبلی سے منظور قرارداد میں دفعہ 370، دفعہ 35 اے اور 1953 سے قبل کی آئینی پوزیشن کے حوالوں کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کو بی جے پی ارکان کے احتجاج کے درمیان ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کی۔
ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شرما نے کہا کہ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے تک محدود رہتی تو بی جے پی اس کا خیرمقدم کرتی۔
انہوں نے کہاکہ ’’بی جے پی محض مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتی۔ ہم ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں ہیں۔ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کے نام پر پیش کی جاتی تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے۔‘‘
شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور اپوزیشن کے لیے حکومت کی ہر تجویز کی مخالفت کرنا ضروری نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس ایوان سے غریب عوام کو بہت سی توقعات ہیں۔ اسمبلی کا یہ پانچواں دن ہے اور کئی ایسے مسائل ہیں جن پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ یہ ضروری نہیں کہ اپوزیشن ہر معاملے کی مخالفت کرے۔‘‘
تاہم، انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت پر ان کے بقول ایسے مسائل دوبارہ اٹھانے کی کوشش کا
الزام لگایا جو پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اچن میں 361 کروڑ روپے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ ٹینڈر کے مرحلے میں
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ سری نگر کے اچن میں مجوزہ 800 ٹن یومیہ (ٹی پی ڈی) مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (آئی ایس ڈبلیو ایم) پروجیکٹ، جس کی تخمینی لاگت 361 کروڑ روپے ہے، فی الحال ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ کا قلمدان بھی سنبھالتے ہیں، نے جاری خزاں اجلاس کے دوران وقفۂ سوالات میں رکن اسمبلی مبارک گل کے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔
وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ ابھی تک کسی ایجنسی یا ٹھیکیدار کو یہ پروجیکٹ الاٹ نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ یہ فی الحال ٹینڈر کے عمل سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ پروجیکٹ میں روزانہ 800 ٹن کچرے کو پروسیس کرنے کی صلاحیت ہوگی اور اس کی مدت 25 سال مقرر کی گئی ہے، جس میں تعمیراتی کام کے لیے 24 ماہ شامل ہیں۔
مجوزہ مربوط پروجیکٹ میں کمپوسٹنگ سہولیات، بایو-سی بی جی پلانٹ، میٹریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف)، ریفیوز ڈیریوڈ فیول (آر ڈی ایف) سہولت، سائنسی سینیٹری لینڈ فل، ٹرانسفر اسٹیشنز، لیچیٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر اور دیگر ماحولیاتی بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔
دریں اثنا، ایوان کو بتایا گیا کہ نئے مربوط پروجیکٹ کے شروع ہونے تک سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کی جانب سے اچن میں میونسپل کچرے کے سائنسی انتظام، ماحولیات کے تحفظ اور پرانے جمع شدہ کچرے کی صفائی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یواین آئی۔ طا۔
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر7 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان5 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
