تازہ ترین
شہدائے بدر کو خراج عقیدت کو عوامی مجلس عمل کا خراج
جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل نے اولین معرکہ حق و باطل کے شہدائے بدر کو خراج عقیدت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے سرکردہ اور ممتاز عالم دین، تحریک حریت کشمیر کے بانی، مہاجر ملت۔ مفسر قرآن میرواعظ مولانا یوسف شاہ ؒ کے ۳۵ ویں یوم وصال پر مرحوم رہنما کی بے لوث دینی، سیاسی، سماجی، تبلیغی، تصنیفی اور تفسیری خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اہالیان کشمیر کے تئیں انکے احسانات کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے ۔
کے این ایس کو موصولہ بیان کے مطابق مجلس عمل نے یہ بات واضح کی کہ امسال کووڈ۔19 کے عالمگیر اور مہلک وبا، مسلسل لاک ڈاؤن، اور سربراہ تنظیم میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی لگاتار نظر بندی کے سبب حسب سابق جلسہ عام میں اجتماعی طور پر اپنے محسن کو خراج عقیدت ادا کرنا ممکن نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر حد متارکہ کے آر پار کشمیری عوام بلا امتیاز اپنے محسن و مربی مرحوم میرواعظ کشمیر اور تحریک حریت کشمیر کے تمام جانباز سپاہیوں کو انکی بیش بہا تاریخ ساز دینی و سیاسی خدمات کیلئے شاندار الفاظ میں اس عزم اور عہد کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ ان کے بلند نصب العین اور مشن کی آبیاری کیلئے ہم سب عہد بند ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بیش از بیش بلندی کیلئے دعا کرتے ہیں۔
بیان میں یہ بات زور دیکر کہی گئی کہ مہاجر ملت نے غریب الوطنی کے دوران بھی جس طرح سے کشمیری عوام کے حقوق کی نمائندگی کی اور تادم وفات اپنے حق و صداقت کے موقف پر قائم رہ کر پورے برصغیر میں دائمی امن و سلامتی کے قیام کیلئے کوششیں کیں۔ عوامی مجلس عمل اور اسکی قیادت اُسے ہر سطح پر آگے بڑھانے کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے گی۔
اطلاعات کے مطابق مظفر آبادمیں مفسر قرآن کے مزار پر وزیراعظم پاکستانی زیر انتظام کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اپنے کابینی رفقا کے ساتھ حاضری دی جبکہ انفرادی طور پر لوگوں نے فاتحہ خوانی اور گلباری میں بھی حصہ لیا۔بیان میں عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے اپنے اپنے گھروں میں پنج وقتہ نمازوں میں مفسر قرآن کے درجات کی بلندی کے ساتھ ساتھ موجودہ خطرناک وباسے مکمل طور پر نجات کیلئے دعاؤں کا اہتمام کریں۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
