تازہ ترین
عالمی وبا کی زد میں جموں،کشمیر اور لداخ،متاثرہ افرادکی تعداد12
سرینگر/19مارچ/کے این ایس / عالمی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اور سرینگر میں پہلے مثبت کیس کی تصدیق کے ساتھ ہی پوری وادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ کئی علاقوں میں کرونا وائرس کے خوف سے لاک ڈاؤن ہوگیا۔تجارتی مرکز لالچوک سمیت پورے شہر میں دکانات،تجارتی مراکز اور کاروباری ادا رے بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہا جسکے نتیجے میں سرکاری ونجی دفاتر میں ملازمین کی حاضری بہت کم رہی۔ادھر انتظامیہ کی جانب سے بھی شہر خاص سمیت کئی علاقوں میں احتیاطی اقدامات کے تحت بندشیں بھی عائد کی گئیں۔
انتظامیہ نے سرینگر آنے والی بین الضلعی ٹرانسپورٹ اور ریل سروس کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ وادی کشمیر کے سبھی10اضلاع میں آگلے اعلان تک دفعہ144نافذ کی گئی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پوری دنیا کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر اور لداخ بھی عالمی وبا ’کورونا وائرس‘ کی زد میں آگیا ہے۔تینوں خطوں میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد12ہے جبکہ وادی کشمیر میں گذشتہ روز (بدھ) کو پہلے مثبت کیس کی تصدیق ہوگئی،جس نے پوری وادی کو تشویش میں مبتلاء کیا۔سرینگر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیس کے بعد جمعرات کو لاک ڈاؤن کے مناظر چہار سو دیکھنے کو ملے جبکہ انتظامیہ نے بھی احتیاطی اقدامات کے تحت بندشیں عائد کیں اور فورسز کی بھاری نفری میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعینات کی گئی۔وائرس کو پھیلنے سے بچانے کے اقدامات کے تحت شہر میں نرمی کیساتھ بندشیں عائد کی گئیں۔اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر جوکہ ضلع مجسٹریٹ بھی ہیں،شاہد اقبال چودھری نے دفعہ144سے متعلق ایک آرڈر جاری کیا۔
اس دوران لوگوں نے احتیاطی اقدامات کے تحت گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔تجارتی مرکز لالچوک کے گھنٹہ گھر،کوکربازار،بڈ شاہ چوک،مائسمہ،ریل چوک،پولو ویو،گونی کھن،ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ،مہاراجہ بازار سمیت پورے شہر میں سبھی بازاروں میں دکانات،تجارتی مراکز،کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہا،البتہ نجی گاڑیاں،آٹو رکھشا اور موٹر سائیکل چلتے دیکھے گئے۔شہر میں لاک ڈاؤن جیسی صورتحال کے نتیجے میں چہار سو ہو کا عالم دیکھنے کو ملا۔سیکیورٹی فورسز نے لوگوں کی نقل وحرکت کو محدود رکھنے کیلئے شہر خاص اور سیول لائنز کو ملانے والے راستوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی تھیں،جس دوران راستوں کو سیل کرنے کیلئے خار دار تار کا بھی استعمال کیا گیا۔
ایس ایم سی کی جانب سے جگہ جگہ کیڑے مار دوا اسپرے کرنے والی ٹیموں تعینات کی گئی تھیں،جو گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر اسپرے کررہی تھیں۔ ضلع مجسٹریٹ،شاہد اقبال چودھری کا کہنا ہے کہ انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گئے،جسکے تحت شہر میں بندشیں عائد کی گئیں۔ان کا کہناتھا کہ ایک خاتون جو کہ بیرون ملک سے سفر کرکے آئی تھیں،کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عوامی نقل وحرکت کو محدود کرنے کیلئے بندشیں عائد کرنی پڑی۔ادھرآرڈر میں کہا گیا ہے کہ عوامی نقل وحرکت اور تجاری سرگرمیوں پر عائد بندشیں اگلے اعلان تک جاری رہیں گی۔
ڈاکٹر شاہد نے بتایا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ2005کے تحت پہلے جاری کئے حکمنامہ میں مزید توسیع کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں مجرما نہ جرم کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان کا کہناتھا کہ عوامی تعاؤن سے ہی کورونا وائرس پر قابو پایاجاسکتا ہے جبکہ ہم سب کو مل جل کر اس وائرس کے خلاف جنگ کر نی ہوگی۔انہوں نے عوام کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ غذائی اجناس اور ایشا ضروریہ کوئی قلت نہیں ہوگی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جس بھی شخص نے کووڈ۔19متاثر ہ مریضہ سے ملاقات کی ہے کہ وہ نذدیکی صحت سہولیاتی مرکز یا 0194245755 2,0194245754 3,9419028251فون نمبرات پر رابطہ قائم کرے۔
ادھر بانڈی پورہ،بارہمولہ،پلوامہ اور کولگام اضلاع میں بھی دفعہ144نافذ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ وسطی ضلع بڈگام میں بھی جمعرات کو کئی علاقوں میں بندشیں عا ئد رہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ خیام خانیار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جوکہ سعودی عربیہ سے کشمیر عمرہ کرنے کے بعد لوٹی ہے،کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔مذکورہ خاتون 16مارچ کو کشمیر وارد ہوئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کیساتھ سفر کرنے والے سبھی مسافروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائیگا۔اس دوران انتظامیہ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے،جس کے تحت سرینگر آنے والی بین الضلعی ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ریجنل ٹرانسپورٹ افسر کشمیر کی جانب سے جاری آرڈر زیر نمبرRTOK/MVD/2020/920-28کے تحت جنوبی وشمالی کشمیر اور وسطی کشمیر کے اضلاع سے شہر میں داخل ہونے والے ٹرانسپورٹ مکمل پابندی عائد کی جارہی ہے۔حکمنامہ کے مطابق اگلے اعلان تک سرینگر میں بس سروس،منی بس سروس،مکسی کیب سروس اور آٹو مسافر سروس بند رہے گی۔اسی طرح سرینگرآنے والی بین الضلعی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند رہے گی۔معلوم ہوا ہے کہ بارہمولہ۔بانہال ریل سروس کو بھی31مارچ تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ریل حکام نے بھی اس ضمن میں با ضابط طور پر حکمنامہ جاری کیا ہے،جسکے تحت اگلے اعلان تک وادی کشمیر میں ریل سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔یاد رہے کہ جموں،کشمیر اور لداخ میں اب تک 12افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ادھربہت سے مسلم ممالک کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے مساجد کو عارضی طور پر بند کر رہے ہیں، کشمیر میں بھی مذہبی رہنما ہفتے کے روز اس معاملے پر اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔
کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے کہا کہ انہوں نے ہفتے کے روز تمام مذہبی رہنماوں کا اجلاس بلایا ہے۔ہفتہ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے اس اجلاس میں جماعت اسلامی، جمعیت اہل حدیث، عوامی ایکشن کمیٹی، متحدہ مجلس علما، جمعیت ہمدانی، اتحاد المسلمین، متحدہ مسلم کونسل، انجمن اتحاد اتحاد المسلمین،مسلم پرسنل لا بورڈ، دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ اور لال بازار، کاروان اسلامی، انجمنِ حمایت الاسلام، اسلامک اسٹڈی سرکل، اور انجمن شرعی شیعان اور دیگر تنظیمیں شرکت کریں گی۔مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ ہم تین نکات پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں مسجدوں کو صرف نماز جمعہ کے لئے محدود رکھنا، جمعہ کے روز مختصر خطبہ، اور مساجد میں نماز کو مکمل طور پر منسوخ کرنا شامل ہیں۔ ہمارے پاس اسلام میں یہ آپشن ہے۔ اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔مفتی اعظم نے حکومت ہند سے بھی اپیل کی کہ وہ کشمیر کے باہر مختلف جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو رہا کرے۔
کاروان اسلامی کے سرپرست مولانا غلام رسول نے کہا کہ اسلام میں ایک ایسی شق موجود ہے جس کے تحت زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی صورتحال کے وقت مساجد میں نماز عارضی طور پر منسوخ کی جاسکتی ہے۔ دریں اثنامتحدہ مجلس علما (ایم ایم یو)، جس کی سربراہی میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں،نے علمائے کرام، خطیبوں اور مساجد کے انتظامات سے اپیل کی ہے کہ وہ رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔جمعہ کی نماز میں عربی خطبہ انتہائی مختصر اور دعا صرف موجودہ وبا سے بچنے کیلئے کی جائے۔چین سے ظاہر ہونے والی وبا کورو نا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے،دنیا میں بھر میں 9ہزار کے قریب افراد ہلاک اور دو لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا میں مبتلاء ہیں۔
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
ہزیشکیان نے پوتن کو ایران اور امریکہ کے مابین نئی مذاکراتی تجاویز سے آگاہی کرائی
تہران، صدرِ ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ نے جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئی تجاویز کا تبادلہ کیا ہے۔
ایرانی صدر نے ترکمانستان میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے دوطرفہ اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کے لیے ملاقات کی۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق یہ ملاقات کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس (سی آئی ایس) سربراہی اجلاس اور بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی اجلاس کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور توانائی، زراعت، نقل و حمل اور تجارت سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مشترکہ منصوبوں کی تکمیل اور حتمی منظوری میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے قومی مفادات اور علاقائی استحکام کے مطابق جامع تعاون کو وسیع کرنے کے عزم کی تکرار کی۔
ایرانی طلبا کی خبر رساں ایجنسی اسنا کے مطابق پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے باوجود ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے کنارہ کش نہیں ہوگا۔
“ہم بات چیت کر رہے ہیں، مگر جب بھی ہم امریکہ سے بات کرتے ہیں، وہ دوبارہ حملہ کر دیتے ہیں۔ تاہم ہم مذاکراتی میز اور گفت و شنید سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”
پزشکیان نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن نے دو طرفہ طور پر نئی تجاویز پیش کی ہیں۔
“ہم نے ان تجاویز میں اپنی ترامیم کی ہیں۔ جب یہ حتمی ہو جائیں گی تو ہمیں موجودہ ثالثوں کے ذریعے بیٹھ کر انہیں یکجا کرنا ہوگا۔”
پزشکیان نے علاقائی امور اور اقوامِ متحدہ میں روس کے موقف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماسکو نے یکطرفہ پالیسیوں کے خلاف مدد کی۔انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ تہران اور ماسکو کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی “تیزی اورمظبوطی کے ساتھ” آگے بڑھے گی، اور کہا کہ موجودہ حالات تعاون کو گہرا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، بشرطیکہ ایرانی عوام کے حقوق بین الاقوامی قانون کے تحت محفوظ رہیں۔
دونوں رہنماؤں کی آخری ذاتی ملاقات یکم ستمبر کو کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی، جہاں انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور امریکہ-ایران جنگ پر بات کی تھی۔
اس ملاقات کے دوران پوتن نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو “غیر مستحکم اور بہت نازک” قرار دیا اور تہران کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔
مزید یہ کہ پزشکیان اور پوتن نے تاکہ ایران-امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بدھ کو فون پر بات کی تھی، جس میں روسی صدر نے تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت میں ماسکو کی آمادگی ظاہر کی۔
پوتن سی آئی ایس سربراہی اجلاس اور بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچے تھے۔
توقع ہے کہ سی آئی ایس اجلاس رکن ممالک کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لے گا۔
بحیرہ کیسپین ماحولیاتی اجلاس میں پانچ ساحلی ممالک – آذربائیجان، ایران، قازقستان، روس اور ترکمانستان – کے رہنما یکجا ہوئے ہیں ، اجلاس کے ایجنڈے میں خطے میں ماحولیاتی تعاون شامل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoبیلا کلسٹر کے 729 ووٹوں میں سے 728 کو حذف کرنا ووٹ کی چوری : راہل
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoہندوستان پر 100 فیصد امریکی برآمدی ڈیوٹی کے خدشے کے درمیان مودی اور ٹرمپ نے کی ٹیلی فون پر بات چیت
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر کا عمر پر ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام، جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ’بدقسمت‘ قرار
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
