ہندوستان
عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو دھوکہ دیا: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی حکومت نے دہلی کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور ان کی طرف سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے اور حقیقت سب کے سامنے آ گئی ہے، اس لئے دہلی کے عوام اسمبلی الیکشن میں ووٹ دے کر ان کو سبق سکھائیں گے کانگریس کے خزانچی اجے ماکن، دہلی کانگریس کے انچارج قاضی نظام الدین اور دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی حکومت کے کاموں پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت کہتی ہے کہ وہ اس معاملے میں کام کر رہے ہیں۔ ہم کام کی سیاست کرتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ وہ کام کی سیاست بھی نہیں کرتے۔
عام آدمی پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈروں نے کہاکہ “وہ اپنی جیب میں 2 روپے کا قلم رکھتے ہیں، پارٹی کا نام عام آدمی ہے لیکن وہ ایک بادشاہ کی طرح شیشے کے محل میں رہتے ہیں۔ دہلی اور مرکزی حکومت ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتی رہتی ہیں، جبکہ عوام پریشان ہیں، ان دونوں حکومتوں نے دہلی کو نفرت کا بازار بنا دیا ہے، یہاں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں اور کورونا کے دور میں لوگوں کی عزتوں سے مسلسل سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ لوگوں کو رشتہ داروں کی لاشوں کے لیے کئی دن انتظار کرنا پڑا، اس وقت مرکزی حکومت سینٹرل وسٹا کی تعمیر پر پیسہ خرچ کر رہی تھی۔
انہوں نے کہاکہ “آج دہلی میں بزرگوں کو پنشن حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، حیران کن بات یہ ہے کہ 10 سالوں کے اندر بزرگوں کی پنشن کے 1780 کروڑ روپے ختم ہو گئے ہیں، جسے دہلی حکومت مرکز کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے خرچ نہیں کر رہی ہے۔ دہلی میں نئے راشن کارڈ بننا بند ہو گئے ہیں، دہلی میں گزشتہ 11 سالوں سے یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ہندوستان میں 2014 سے بی جے پی کی حکومت ہے۔
کانگریس لیڈروں نے کہاکہ “دہلی کے لوگوں نے ان دونوں حکومتوں کو بڑی امیدوں کے ساتھ منتخب کیا تھا، لیکن ان سالوں میں انہیں صرف جھوٹے وعدوں کے ساتھ دھوکہ دیا گیا۔ دہلی میں 15 سال تک کانگریس کی حکومت رہی۔ اس دوران دہلی نے نئی جہتیں پیدا کیں۔”
ترقی ہو یا سماجی شعبہ، ہماری حکومت نے غریبوں، خواتین اور نوجوانوں سمیت ہر طبقے کے لیے کام کیا، ان برسوں میں دہلی میں غریبوں کے لیے مکان دینے کا وعدہ کیا گیا۔ لیکن انہوں نے سال 2023 میں 2.80 لاکھ لوگوں کو بے گھر کردیا۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
کھڑگے نے اپنی ریلی کے بعد اسٹیج کی ’تطہیر‘ کا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھایا، نڈا نے افسوس کا اظہار کیا
نئی دہلی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو ہلدوانی میں ان کی ریلی کے بعد اسٹیج کی ’تطہیر‘ کیے جانے کا معاملہ ایوان میں اٹھایا اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ایوان کے لیڈر جگت پرکاش نڈا نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں گی مسٹر کھڑگے نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ہلدوانی کے رام لیلا میدان میں ریلی کرنے گئے تھے۔ ریلی میں لاکھوں لوگ موجود تھے اور انہوں نے لوگوں کے مسائل پر بات کی، لیکن یہ جان کر انہیں بہت افسوس ہوا کہ بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگوں نے ہون کرکے اس اسٹیج کی ’تطہیر‘ کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ دلت ہیں، لیکن ایک آئینی عہدے پر فائز رہتے ہوئے اس ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں۔
اس پر مسٹر نڈا نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک معاملہ ہے اور یہ صرف کانگریس ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہا گیا ہے کہ اس میں بی جے پی کے لوگ شامل تھے۔ بی جے پی اس طرح کی سرگرمیوں کی حمایت نہیں کرتی اور اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ’’میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی اس کی مذمت کرتی ہے اور ہمارے قومی صدر بھی یہاں موجود ہیں، وہ بھی اس معاملے کو دیکھیں گے۔ آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، اس پر ہمیں افسوس ہے۔‘‘
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ وہ اس معاملے کو سیاسی مسئلہ نہیں بناناچاہتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دلت ہیں لیکن کبھی کسی کے سامنے گڑگڑائے نہیں اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی توہین کی گئی ہے۔
اس پر ایوان کے لیڈر نے کہا کہ وہ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ بی جے پی اس کی حمایت نہیں کرتی۔ یہ ملک کے لیے افسوس کا موضوع ہے اور اس معاملے کو سنسنی خیز نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ’’مجھے بھی اتنا ہی دکھ ہے۔ ہم اس کی تحقیقات کریں گے۔ قصوروار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ہم ان کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔‘‘
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ کام کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔
اس پر چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی چھوا چھوت کی حمایت نہیں کرتا۔ سب اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ اس معاملے کی تحقیقات کرکے قصورواروں کو سزا دی جائے۔
یواین آئی۔ظ ا
ہندوستان
تبدیلی، اتحاد، آئین کے تحفظ کے لیے سیاسی طاقت ضروری: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی لانے، اتحاد قائم رکھنے، آزادی کو برقرار رکھنے اور آئین کے تحفظ کے لیے مضبوط سیاسی طاقت کا ہونا ضروری ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعرات کے روز یہاں ‘رچناتمک کانگریس’ کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی طاقت کے بغیر وسیع تر تبدیلی لانا اور آئین و جمہوریت کی حفاظت کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی حمایت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آئی، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد اس کے کچھ رہنماؤں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ بی جے پی اپنے بل بوتے پر حکومت بنا سکتی ہے اور اسے آر ایس ایس کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں، جبکہ لوگوں کو مذہب کے نام پر بانٹتے ہیں اور ایسا کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ ملک میں تعمیری پروگرام ہونے چاہئیں، جن سے ہر شخص معاشی اور سماجی طور پر آگے بڑھ سکے۔ ترقی کا فائدہ صرف کارپوریٹ اور صنعت کاروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ سماج کے ہر طبقے کو اس کا فائدہ ملنا چاہیے۔
پارلیمنٹ کی کارروائی کے حوالے سے اپوزیشن پر لگائے جانے والے الزامات پر انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ صرف وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر دکھانے کے لیے نہیں ہے۔ ارکانِ پارلیمنٹ عوام کی آواز اٹھانے کے لیے پارلیمنٹ میں آتے ہیں اور وہاں تمام خیالات کو سنا جانا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی تمام فریقین کے نظریات کو سامنے رکھنے کی توقع ظاہر کی۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ ملک کی آزادی کی جدوجہد اورملک کی تعمیر میں تعاون دینے والے رہنماؤں کے بارے میں بھی عوام کو بتایا جانا چاہیے۔ انہوں نے پنڈت جواہر لال نہرو، مہاتما گاندھی، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرکاری شعبے کے اداروں (پی ایس یوز)، اسکولوں اور انجینئرنگ کالجوں سمیت متعدد اداروں کی تعمیر میں کانگریس کا اہم کردار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بڑی تعداد میں ڈاکٹر، انجینئر، ماہرینِ اقتصادیات اور تاجر موجود ہیں، لیکن ان کی تیاری میں پہلی حکومتوں اور اداروں کے تعاون کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ تاریخ کو سمجھے بغیر ملک کی تعمیر میں تعاون دینے والے رہنماؤں پر تنقید کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی جمہوریت، آئین اور آزادی کے تحفظ کے لیے مضبوطی سے جدوجہد کریں، کیونکہ اگر آج کی نسل ملک کے لیے نہیں لڑے گی تو آنے والی نسلوں کا مستقبل متاثر ہوگا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
کھرگے کی توہین پر پرینکا نے جتایا سخت اعتراض، مودی سے مانگا جواب
نئی دہلی، کانگریس رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے اتراکھنڈ میں کانگریس کی ریلی میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کے خطاب کے بعد اسٹیج کی تطہیر (شُدّھی کرن) کے معاملے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں جواب مانگا ہے۔
محترمہ واڈرا نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا عمل اور ایسی سوچ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی نظریاتی سوچ کو ظاہر کرتی ہے۔ اس طرح کی سوچ بے حد شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تنگ نظری کو مسترد کیا جانا چاہیے، یہ کیا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو اس واقعے کی مذمت کرنی چاہیے اور معافی مانگنی چاہیے۔ مسٹر کھرگے نے اسے خود کا اور دلت برادری کی توہین بتایا ہے اور چھوت چھات جیسا عمل قرار دیا ہے۔
جمعرات کے روز اس مسئلے پر راجیہ سبھا میں کافی ہنگامہ ہوا اور قائدِ ایوان جے پی نڈا نے اس واقعے کی مذمت کی اور کارروائی کا یقین دلایا۔ قابلِ ذکر ہے کہ ایسی خبریں ہیں کہ اٹھ اگست کو ہلدوانی کے رام لیلا میدان میں کانگریس کی ریلی میں مسٹر کھرگے کے خطاب کے بعد اسٹیج کو دھویا گیا اور تطہیر کے لیے ہون کیا گیا۔
یو این آئی ایف اے
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
جموں و کشمیر21 hours agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
