تازہ ترین
عزیزالرحمان: جانوروں کی ہڈیوں کو آرائشی سامان بنانے والا سری نگر کا نوجوان
سری نگر،(یو این آئی): اپنے اندر پوشیدہ ہنر اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے نہ صرف بے وقعت چیزوں کو بھی کو گوہر بنایا جاسکتا ہے بلکہ اپنی روزی روٹی کی سبیل بھی کی جاسکتی ہے۔یہ باتیں سری نگر کے گلاب باغ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ عزیزالرحمان نے صحیح ثابت کرکے دکھائی ہیں جو جانوروں کی ہڈیوں پر نقش و نگاری کرکے مختلف النوع آرائشی چیزیں بناتا ہے۔
اس طرح وہ نہ صرف اپنے اندر پوشیدہ ہنر کی جلوہ نمائی کرکے اپنے شوق کو پورا کر رہے ہیں بلکہ اپنے ذاتی خرچے کی بھی سبیل کر رہے ہیں۔موصوف نوجوان آرٹ کا طالب علم ہے نہ کسی آرٹ اسکول میں زیر تربیت ہے بلکہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر میں شعبہ فشریز میں گریجویشن کرر ہا ہے۔

تصویریو این آئی
عزیزالرحمان نے اپنے اس انوکھے شوق کے بارے میں یو این آئی اردو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچپن سے ہی مجھے جانوروں کی ہڈیوں کو ضائع ہونے کے بجائے ان کو آرائشی ساز و سامان میں تبدیل کرنے کا شوق تھا۔انہوں نے کہا:‘کچھ نیا اور انوکھا کرنے کا مجھے ہمیشہ سے ہی ذوق و شوق رہتا ہے، ہمیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی تو میں گھر میں ہی کچھ نہ کچھ کرتا رہتا تھا’۔
ان کا کہنا تھا:‘آرٹ سے مجھے جنون کی حد تک لگاؤ ہے اور معمولی چیزوں کو کسی فنی شاہکار میں تبدیل کرنا میرا شوق یے ’۔موصوف نوجوان نے کہا کہ میں نے سال2020 میں جب کورونا وبا کی وجہ سے سب بند ہوگیا، باقاعدگی سے ہڈیوں پر مختلف قسم کی نقش و نگاری کرکے ان کو فن پاروں میں بدلنے کا کام شروع کیا۔انہوں نے کہا:‘میں جانوروں کی ہڈیوں کو لا کر ان کو پانی میں ابالتا ہوں اور پھر ان کو سکھانے کے بعد ضروری کاٹ تراش کرکے ان پر سائز نقش و نگاری کرتا ہوں ان مختلف آرائشی ساز وسامان کی شکل دیتا ہوں ’۔
ان کا کہنا تھا:‘میں ہڈیوں، کھوپڑیوں کی کارونگ کرکے ان کو مختلف آرائشی چیزیں جیسے چاقو کے ہینڈل،زیورات وغیرہ بناتا ہوں ’۔عزیز الرحمان نے کہا کہ میرے ہاتھوں سے بنی ہڈیوں کی آرائشی چیزوں کی سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ہوتی ہے اور ان کے شوقین مجھ سے رابطہ کرکے ان کو خریدتے بھی ہیں۔

تصویریو این آئی
انہوں نے کہا کہ میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ان فن پاروں کو ڈالتا ہوں اور اس وقت میرے پاس مختلف قسموں کی کم سے کم تیس چیزیں موجود ہیں۔موصوف نوجوان نے کہا کہ میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے اس آرٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت صرف کروں گا اور اس کو مزید وسعت دوں گا۔انہوں نے کہا:‘میں شاید اس فن کے ساتھ وابستہ پہلا کشمیری نوجوان ہوں تاہم کشمیر میں لوگ ابھی اس فن کی طرف متوجہ نہیں ہیں ’۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فن جو یہاں فی الوقت منفرد بھی ہے اور انوکھا بھی ہے، کو روزگار کا ایک موثر ذریعہ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں دعویٰ کیا کہ یہ فن نہ صرف اپنے روزگار کا ذریعہ بن سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ بھی سینکڑوں نوجوان جڑ کر اپنی روزی روٹی کی سبیل کر کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکتے ہیں۔
عزیزالرحمان نے کا ماننا ہے کہ ہر کسی نوجوان میں کوئی نہ کوئی ہنر پوشیدہ ہوتا ہے جس کو بروئے کار لانے سے وہ اپنا روز گار ہی نہیں بلکہ بلکہ اپنا نام بھی روشن کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ان کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سرکاری نوکری ہی صرف روز گار کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ ہمیں تحصیل تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو نکھارنا چاہئے اور اپنے لئے روزگار کے وسائل خود پیدا کرنے چاہئے۔
عزیزالرحمان نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد گھروں میں بے کار بیٹھنے کے بجائے اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کریں۔انہوں نے کہا کہ محنت،شوق اور جدوجہد جاری رکھنے سے ہی ہم اپنے خوابوں کی دنیا کو تعمیر کرکے اپنے آپ اور اپنے وطن کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
