تازہ ترین
علی الصبح بانگ دینے پر مرغے پر 33 ہزار روپے جرمانہ
دنیا بھر کے مختلف علاقوں میں رہنے والے اکثر افراد صبح سویرے مرغے کی بانگ (اذان) دینے کی فطرت سے بخوبی آگاہ ہوں گے اور عموماً کچھ لوگ مرغوں کی بانگ کے ساتھ ہی اپنی صبح کا آغاز کرتے ہیں۔
تاہم ہر کسی کو مرغوں کی بانگ اچھی نہیں لگتی اور کچھ لوگ مرغوں کی اس عادت کو اپنی نیند میں خلل مانتے ہیں اور اس سے نالاں نظر آتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ اٹلی میں پیش آیا جہاں ایک 83 سالہ بزرگ شخص پر مرغے کی بانگوں کی وجہ سے جرمانہ عائد ہوگیا۔
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ٹاؤن کاسٹیراگا ویڈراڈو میں 83 سالہ شخص کو علی الصبح مرغے کی مسلسل بانگوں کی وجہ سے جرمانے کا سامنا ہے۔
اٹلی کے مقامی اخبار آئی ایلسیٹاڈنو کے مطابق طویل عرصے سے اس علاقے میں رہائش پذیر انجیلو بولیٹی کو جرمانے کی مد میں 166 یورو ادا کرنے ہوں گے جو اندازاً 195 ڈالر اور 33 ہزار پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔
انجیلو بولیٹی نے مقامی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ میرے پاس اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں کہ اس کی کیا ضرورت تھی۔
انہوں نے بتایا کہ کارلینو نامی مرغا ان کے باغ رہتا تھا جو ان کی ملکیت تھا اور اس علاقے میں گزشتہ 10 برس سے تھا۔
تاہم انجیلو بولیٹی نے آخر کار اپنے پڑوسیوں کی شکایات کے بعد مرٖغے کو اپنے ایک دوست کے حوالے کردیا تھا۔
بعدازاں انہوں نے کارلینو کو عارضی طور پر اپنے دوست سے اس وقت واپس لیا تھا جب ان کا دوست 20 روز کی چھٹیوں پر گیا تھا۔
لیکن پڑوسیوں کی جانب سے مرغے کی واپسی سے متعلق شکایت کے بعد پولیس افسر نے انجیلو بولیٹی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔
دراصل کارلینو نامی مرغے کی آواز صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب سنی گئی تھیں۔
مرغے کے مالک پر مقامی قانون کی بنیاد پر تقریباً 200 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا، جس کے مطابق پالتو جانوروں کو پڑوسیوں کے مکانات سے کم از کم 32.8 فٹ دور ہونا چاہیے۔
انجیلو بولیٹی جو پیشے کے لحاظ سے معمار ہیں تاہم اب وہ ریٹائر پوچکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ اس قانون سے لاعلم تھے اور وہ جرمانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے آئی ایل سیٹاڈنو کو بتایا کہ وہ مجھے پہلے آگاہ کرسکتے تھے، میں نہیں سمجھا تھا۔
انجیلو بولیٹی کا کہنا تھا کہ میں اپیل کرسکتا ہوں لیکن 83 برس کی عمر میں کہاں جاؤں گا؟ میں یہاں نہیں رکوں گا، میں پولیس ہیڈکوارٹرز اور ضلعی انتظامیہ سب سے رابطہ کروں گا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں میونسپلٹی میں نجی جھاڑیاں کاٹنے اور پارکنگ کی بےقاعدہ جگہوں سے متعلق رپورٹس درج کروائی تھیں لیکن مجھے ان پر کوئی ردعمل موصول نہیں ہوا۔
دوسری جانب کاسٹیراگا ویڈراڈو کی میئر ایما پرفیتی نے انجیلو بولیٹی کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس جولائی کے اوائل میں انجیلو بولیٹی کے گھر گئی تھی جب پہلی مرتبہ انہوں نے پالتو جانوروں سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔
میئر کے مطابق انہوں نے افسران سے کہا تھا کہ مرغا صرف 20 روز کے لیے ان کے گھر ہوگا لیکن کارلینو بتائی گئی مدت کے بعد بھی موجود تھا۔
ایما پرفیتی نے کہا کہ کارلینو کی علی الصبح کارلینو کی بانگیں پڑوسیوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور کہا کہ گاؤں میں موجود مرغیوں کے مالکان کو شور کے مسائل نہیں ہیں۔
ٰیہاں یہ بات مدنظر رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ مرغے کی بانگوں سے تنگ آکر لوگوں نے شکایت درج کروائی ہو۔
اس سے قبل فرانس میں ایک جوڑے نے علی الصبح بانگ دینے والے مرغے کے خلاف عدالت میں کیس کردیا تھا لیکن عدالت نے چند سماعتوں اور وکلاء کے درمیان زبردست بحث کے بعد انسانوں کے بجائے مرغے کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا۔(ڈان نیوز)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
