پاکستان
عمران خان کا غیر ذمہ دارانہ بیان، جنسی درندگی میں ملوّث افراد کو نامرد بنا دینا چاہئے
برطانیہ میں فحاشی بڑھنے سے اس وقت طلاق کی شرح 70فی صد تک پہنچ چکی ہے۔ان کا خاندانی نظام ٹوٹ رہا ہے لیکن ہمارا خاندانی نظام ابھی بچا ہوا ہے۔
اپنے دور کے بہترین آل راؤنڈر اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران نے کل ٹی وی پرایک انٹرویو کے داران انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بچکانا بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچّوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوّث افراد کو عبرت آموز سخت سزائیں دینی چاہئے اور ایسے مجرموں کو چوک میں سرعام تختہ دار پر لٹکایا جائے یا انھیں کیمیائی مواد کے استعمال سے نامرد بنا دیا جائے۔
عمراں خان جواب دیتے وقت یہ بھول گئے کہ وہ خود وزیر اعظم ہیں اور ان کی قیادت میں ہی پاکستانی حکومت کام کرتی ہے اس لئے ان کو مشورہ نہیں بلکہ اس جانب قدم اٹھانے چاہئے۔ دوسرا یہ کہ انہیں علم ہی نہیں کہ پوری دنیا میں پھانسی کی سزا کی مخالفت کی جاتی ہے۔
کل انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل ’’92 نیوز‘‘ کے پروگرام ’ہارڈ ٹاک‘ پاکستان کے میزبان ڈاکٹر معید پیرزادہ کو خصوصی انٹرویو دیا ۔ انھوں نے مختلف موضوعات کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے لیکن ان کی گفتگو کا مرکزی موضوع لاہور، سیال کوٹ موٹروے پر گذشتہ ہفتے پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ تھا۔
اس حوالے سے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ’’جنسی زیادتی کے واقعے میں ملوّث مجرموں کو مثالی سزا دینی چاہیے، میرے خیال میں اسے چوک پر سرعام پھانسی دینی چاہیے اور یہ سزا خواتین کی عصمت ریزی اور بچوں سے غیر فطری فعل کرنے والوں کے لیے مخصوص ہونی چاہیے۔‘‘
انھوں نے کہا کہ ’’بدقسمتی سے جب ہم نے اس موضوع پر بحث وتمحیص کی تو ہمیں بتایا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر سرعام پھانسی کی سزا قابل قبول نہیں ہو گی اور یورپی یونین کی جانب سے دیا جانے والا جی ایس پی پلس اسٹیٹس بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔‘‘
انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ زنا بالجبر کے مجرموں کو کیمیائی یا سرجیکل طریقے سے نامرد بنانے کی تجویز بھی زیرغور ہے اور ایسا کئی ملکوں میں کیا جا رہا ہے۔انھوں نے بعد میں اس ضمن میں مجوزہ قانون کی منظوری دے دی ہے۔اب اس کی بنیاد پر ایک مسودہ قانون تیار کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے نشان دہی کی کہ ’’موٹر وے اجتماعی ریپ کا مرکزی ملزم 2013 ء میں بھی گینگ ریپ کے ایک واقعہ میں ملوّث رہ چکا ہے۔ معاشرے کو اس طرح کے مجرموں سے مستقل بنیاد پر پاک کرنے کے لیے ہمیں نئی قانون سازی کی ضرورت ہے۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ ’’جنسی جرائم کے مجرموں کا صرف پولیس نہیں بلکہ پورے معاشرے کو مقابلہ کرنا چاہیے، دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ جب کسی معاشرے میں فحاشی بڑھتی ہے تو دو چیزیں ہوتی ہیں:جنسی جرائم بڑھ جاتے ہیں اور دوسرا، خاندانی نظام تباہ ہو جاتا ہے۔‘‘
عمران خان نے اس کی مثال بھی دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں فحاشی بڑھنے سے اس وقت طلاق کی شرح 70فی صد تک پہنچ چکی ہے۔ان کا خاندانی نظام ٹوٹ رہا ہے لیکن ہمارا خاندانی نظام ابھی بچا ہوا ہے۔ (قومی آواز)
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا2 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان2 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا17 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر17 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا21 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا21 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان19 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا2 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا17 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا21 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
