تازہ ترین
فروری2019میں اسمبلی انتخابات: : جموں میں اعلیٰ سطحی مشاورت اور سرگرمیاں شروع
خبراردو:
جموں: مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی جانب سے ریاست میں پارلیمانی انتخابات کیساتھ ساتھ یااسے قبل اسمبلی انتخابات کرائے جانے کااشارہ دئیے جانے کے بعدگورنرانتظامیہ نے مجوزہ انتخابی عمل کیلئے درکارانتظامات کوحمتی شکل دینے کیلئے اعلیٰ سطحی مشاورت کاسلسلہ شروع کردیاہے اوراس سلسلے میں فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رنبیرسنگھ نے منگل کے روزجموں میں ریاستی گورنرستیہ پال ملک کیساتھ ایک اہم میٹنگ کی ۔اس دوران معلوم ہواکہ ریاست کے محکمہ الیکشن نے پارلیمانی انتخابات کیساتھ ساتھ ممکنہ طورپرکرائے جانے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لینابھی شروع کردیاہے ۔
خیال رہے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر شیلندکمارنے کچھ روزقبل ہی اسبات کااشارہ دیاتھاکہ اگرمرکزی الیکشن کمیشن ماہ فروری2019میں یہاں ریاستی اسمبلی کیلئے انتخابات کرانے کافیصلہ لیتاہے تواُن کاماتحت محکمہ الیکشن کوروبہ عمل لانے کیلئے تیارہے ۔ذرائع سے معلوم ہواکہ اگلے سال اپریل اورمئی کے مہینوں میں ہونے والے پارلیمانی(لوک سبھا)انتخابات سے 2ماہ قبل جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کرائے جانیکاقوی امکان ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی سرکاربھی اسبات کے حق میں ہے کہ ریاست میں جلدسے جلدنئی اسمبلی معرض وجودمیں اائے اوریہاں ایک نئی عوامی یامنتخب سرکارکمان سنبھال ل۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزکی جانب سے ریاست میں جلدسے جلداسمبلی انتخابات کرائے جانے کے واضح اشارے ملنے کے بعدریاست میں متحرک علاقائی اورقومی سطح کی مین اسٹریم جماعتوں نے اپنی سرگرم تیزکردی ہیں ۔
ذرائع کاکہناتھاکہ ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت نے اسمبلی انتخابات کرائے جانے کیخلاف کوئی بیان نہیں دیاہے بلکہ بیشترسیاسی جماعتوں کایہ موقف سامنے آیاہے کہ ریاست میں صدرراج کوزیادہ طول نہ دیتے ہوئے یہاں اسمبلی انتخابات عمل میں لائے جائیں ۔اس دوران ذرائع نے بتایاکہ جموں میں انتخابی عمل کے حوالے سے انتظامی سطح پرمشاورت کاسلسلہ تیزکیاگیاہے ۔اوراسی مشاورت کی ایک کڑی کے بطورفوج کی شمالی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے منگل کو جموں میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے ملکر اْنہیں جموں کشمیر کی حفاظتی صورتحال سے آگاہ کیا۔بتایاجاتاہے کہ میٹنگ کے دوران ریاست بالخصوص کشمیروادی کی سیکورٹی صورتحال کوزیرغورلایاگیا،جس دوران فوج کے اعلیٰ افسرنے گورنرکوبتایاکہ کشمیروادی میں ابھی بھی کچھ علاقوں میں جنگجوسرگرم ہیں لیکن مجموعی طورپراب صورتحال کافی بہترہے ۔ایک سرکاری بیان کے مطابق جنرل سنگھ نے گورنر کو اگلے علاقوں کی حفاظتی صورتحال سے آگاہی دلائی۔
جنرل رنبیرسنگھنے گورنر کو جنگجو مخالف سرگرمیوں کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں۔انہوں نے کنٹرول لائن پر رہنے والے لوگوں کی حفاظت کے بارے میں بھی گورنرایس پی ملک کو مطلع کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گورنر ستیہ پال ملک نے فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی سراہنا کی۔ انہوں نے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحدپر چوکسی بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس دوران معلوم ہواکہ ریاست کے محکمہ الیکشن نے پارلیمانی انتخابات کیساتھ ساتھ ممکنہ طورپرکرائے جانے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لینابھی شروع کردیاہے ۔خیال رہے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر شیلندکمارنے کچھ روزقبل ہی اسبات کااشارہ دیاتھاکہ اگرمرکزی الیکشن کمیشن ماہ فروری2019میں یہاں ریاستی اسمبلی کیلئے انتخابات کرانے کافیصلہ لیتاہے تواُن کاماتحت محکمہ الیکشن کوروبہ عمل لانے کیلئے تیارہے۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر شیلندر کمار نے پارلیمانی انتخابات سے کچھ وقت پہلے ریاست میں اسمبلی الیکشن کرائے جانے کااشارہ دیتے ہوئے واضح کیاکہ اگر مرکزی الیکشن کمیشن نے ایسا کوئی فیصلہ لیاتو ریاست کا الیکشن محکمہ اسمبلی انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے تیار ہے ۔
خبررساں ایجنسی کے ساتھ۳۰،دسمبرکو فون پر بات کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر شیلندر کمار کا کہناتھا کہ ریاست جموں وکشمیرمیں پارلیمانی انتخابات سے پہلے یا پارلیمانی انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات کرانے کا فیصلہ بہت جلد لیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ جنوری کے دوسرے ہفتے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس سلسلے میں اہم میٹنگ طلب کی ہے اور ریاست کے محکمہ برائے الیکشن کے حکام کو بھی اس میٹنگ میں شرکت کے لئے مدعوکیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مرکزی الیکشن کمیشن کے ذمہ داروں کو ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ انتظامی سطح پر کی جانیوالی تیاریوں کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کریں گے ۔ شیلندر کمار کا کہناتھاکہ اگر مرکزی الیکشن کمیشن نے ریاست میں پارلیمانی انتخابات سے پہلے یا مجوزہ پارلیمانی انتخابات کے ساتھ اسمبلی الیکشن کرانے کا فیصلہ لیاتو ہم یعنی ریاست کا محکمہ الیکشن اس کے لئے تیار ہے ۔
انہوں نے کہاکہ فیصلہ لیاگیا تو ہم اپنی تمام تر تیاریاں مقرر ہ وقت سے پہلے ہی مکمل کرسکتے ہیں ۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نے بتایاکہ ریاست کی گورنر انتظامیہ نے پہلے ہی کشمیر اور جموں صوبوں کے صوبائی کمشنروں کی سربراہی میں دوالگ الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں ، جو ریاست میں پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کے حوالے سے کی جانیوالی تیاریوں بشمول سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیکر سرکار کو اپنی اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔انہوں نے کہاکہ مرکزی الیکشن کمیشن کی طلب کردہ میٹنگ میں شرکت سے پہلے میں یعنی شیلندر کماردونوں صوبوں کے صوبائی کمشنروں کیساتھ میٹنگ کرکے اس بات کا مکمل جائزہ لوں گا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کرانے کے لئے کس حدتک صورتحال بہتر ہے اور کس حدتک انتظامیہ کو الیکشن عمل کے لئے تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ موسم سرما الیکشن عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتاہے ۔ شیلندر کمار نے بتایا کہ موسم سرما کے باوجود ریاست میں الیکشن کا عمل ہوتا رہاہے اوراب کی بار بھی ایسا ہوسکتاہے ۔تاہم انہوں نے کہ اگر لوگوں کو موسم سرما کے دوران پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچنے میں کوئی دشواری پیش آتی ہے تو اس صورت میں دوسرا فیصلہ بھی لیاجاسکتاہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ انتظامی سطح پر فروری2019ء میں ہمیں پارلیمانی انتخابات کرانے میں کوئی دشواری نہیں ہے
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
ہزیشکیان نے پوتن کو ایران اور امریکہ کے مابین نئی مذاکراتی تجاویز سے آگاہی کرائی
تہران، صدرِ ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ نے جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئی تجاویز کا تبادلہ کیا ہے۔
ایرانی صدر نے ترکمانستان میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے دوطرفہ اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کے لیے ملاقات کی۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق یہ ملاقات کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس (سی آئی ایس) سربراہی اجلاس اور بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی اجلاس کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور توانائی، زراعت، نقل و حمل اور تجارت سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مشترکہ منصوبوں کی تکمیل اور حتمی منظوری میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے قومی مفادات اور علاقائی استحکام کے مطابق جامع تعاون کو وسیع کرنے کے عزم کی تکرار کی۔
ایرانی طلبا کی خبر رساں ایجنسی اسنا کے مطابق پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے باوجود ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے کنارہ کش نہیں ہوگا۔
“ہم بات چیت کر رہے ہیں، مگر جب بھی ہم امریکہ سے بات کرتے ہیں، وہ دوبارہ حملہ کر دیتے ہیں۔ تاہم ہم مذاکراتی میز اور گفت و شنید سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”
پزشکیان نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن نے دو طرفہ طور پر نئی تجاویز پیش کی ہیں۔
“ہم نے ان تجاویز میں اپنی ترامیم کی ہیں۔ جب یہ حتمی ہو جائیں گی تو ہمیں موجودہ ثالثوں کے ذریعے بیٹھ کر انہیں یکجا کرنا ہوگا۔”
پزشکیان نے علاقائی امور اور اقوامِ متحدہ میں روس کے موقف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماسکو نے یکطرفہ پالیسیوں کے خلاف مدد کی۔انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ تہران اور ماسکو کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی “تیزی اورمظبوطی کے ساتھ” آگے بڑھے گی، اور کہا کہ موجودہ حالات تعاون کو گہرا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، بشرطیکہ ایرانی عوام کے حقوق بین الاقوامی قانون کے تحت محفوظ رہیں۔
دونوں رہنماؤں کی آخری ذاتی ملاقات یکم ستمبر کو کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی، جہاں انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور امریکہ-ایران جنگ پر بات کی تھی۔
اس ملاقات کے دوران پوتن نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو “غیر مستحکم اور بہت نازک” قرار دیا اور تہران کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔
مزید یہ کہ پزشکیان اور پوتن نے تاکہ ایران-امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بدھ کو فون پر بات کی تھی، جس میں روسی صدر نے تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت میں ماسکو کی آمادگی ظاہر کی۔
پوتن سی آئی ایس سربراہی اجلاس اور بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچے تھے۔
توقع ہے کہ سی آئی ایس اجلاس رکن ممالک کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لے گا۔
بحیرہ کیسپین ماحولیاتی اجلاس میں پانچ ساحلی ممالک – آذربائیجان، ایران، قازقستان، روس اور ترکمانستان – کے رہنما یکجا ہوئے ہیں ، اجلاس کے ایجنڈے میں خطے میں ماحولیاتی تعاون شامل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکی فوج کے انخلا کے بعد عراق کو نئی سکیورٹی صورتحال میں توازن کے چیلنج کا سامنا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر کا عمر پر ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام، جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ’بدقسمت‘ قرار
