تازہ ترین
لالبازاراورپلوامہ پولیس اسٹیشنوں پرگرنیڈ حملے،ایک اہلکارزخمی
لاوے پورہ شوٹ آؤٹ، گرینیڈحملوں کے بعد شہر سرینگر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
سرینگر: لاوے پورہ سرینگر میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان مختصر مسلح تصادم آرائی کے محض ایک روز بعد لا بازار سرینگر میں مشتبہ جنگجوؤں نے پولیس اسٹیشن پر ایک ہتھ گولہ داغا،جو نشانے سے چوک کر پولیس اسٹیشن کے باہر سڑک پر زوردار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا جسکے نتیجے میں ایک فورسز اہلکار زخمی ہوا۔
ادھر جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں گزشتہ شام مشتبہ جنگجوؤں نے ایک ہتھ گولہ پھینکا جو پولیس اسٹیشن کے صحن میں گرکر پھٹ گیا۔پولیس نے بتایا اِس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ دونوں واقعات کے بعدپولیس اور فورسز نے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے تلاشی کارروائی تیز کی۔ اس دوران گزشتہ دنوں سے شہر میں گرینیڈ حملوں اور لاوے پورہ جھڑپ کے بعد سرینگر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے جنگجویانہ کارروائیوں میں اچانک تیزی آئی،جس دوران تازہ حملوں کے دوران سرینگر کے لال بازار علاقے میں جمعرات کو مشتبہ جنگجوؤں نے پولیس اسٹیشن کی طرف ایک ہتھ گولہ پھینکا جو نشانہ سے چوک کر تھانہ سے باہر گر کر ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیاجس میں ایک فورسز اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں زخمی اہلکار کا اعلاج جاری ہے،تاہم اسکی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
اس دوران عینی شاہدین نے کے این ایس کو بتایا دھماکے سے آس پاس کے مکان ہل گئے اور کچھ وقت کے لئے بازار میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ہے۔پولیس اور فورسز نے واقعے کے بعدحملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے جگہ جگہ تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا جس دوران کسی کی گرفتار عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قائم پولیس اسٹیشن پر نا معلوم شخص نے بدھ کی رات دیر گئے ایک گرینیڈ پھینکا جو تھانے کے صحن میں گر کر ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا،اس دوارون اس واقعے میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
پولیس کے ایک افسر نے واقعے کے تصدیق کرتے ہوئے جنگجوؤں نے ایک ہتھ گولہ پھینکا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا،تاہم دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔پولیس اسٹیشن پر حملے کے فوراً بعد فوج،فورسز اور پولیس نے علاقے میں حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ سرینگر شہر میں گزشتہ کئی روز کے الگ الگ گرینیڈ حملوں اورلاوے پورہ مسلح تصادم آرائی کے بعد شہر میں فورسز کو متحرک کر کے جگہ جگہ تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا،جبکہ موٹرسائیکل سوار اور چھوٹی گاڑیوں کو باریک بینی سے تلاشی لی کا رہی ہے۔
خیال رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر شہر میں 3گرینیڈ حملے اور فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک تصادم آرائی میں ایک 2جنگجوؤ ں اور سی آر پی ایف اہلکارہلاک ہوئے جبکہ2فورسز اہلکاروں سمیت9افراد زخمی ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس،دلباغ سنگھ نے کہا کہ شہر میں گرینیڈٖ حملوں میں ملوث افراد کو بہت جلد بے نقصاب کیا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ گرینڈ پھینکنے والے ماڈیول کا سراغ لگانے کیلئے تحقیقاتی عمل جاری ہے۔(کے این ایس)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
