تازہ ترین
لوک سبھا انتخابات کا دوسرا مرحلہ :، سرینگر اورادھم پور میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
خبراردو:
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ریاست کی دو پارلیمانی نشستوں جن میں سرینگر اور اُدھم پور شامل ہیں ، میں ووٹران اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں پارلیمانی نشستوں میں 29لاکھ 81ہزار سے زائد رائے دہندگان اپنی حق رائے دہی سے مختلف سیاسی پارٹیوں سے وابستہ 24سیاسی اُمیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست جو15اسمبلی حلقہ ہائے انتخابات پر مشتمل ہیں ، میں بی جے پی، کانگریس، این سی، پی ڈی پی، اے آئی پی سمیت درجنوں سیاسی پارٹیوں سے وابستہ نمائندے میدان میں اپنی سیاسی قسمت آزمائی کرنے جارہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست میں این سی اور پی سی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے جارہا ہے۔
ادھر ریاستی انتظامیہ نے مائیگرنٹ ووٹروان کے لیے اندرون و بیرون ریاست حق رائے دہی کے استعمال کے لیے ٹھوس انتظامات عمل میں لائے ہیں۔ معلوم ہوا کہ انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری قواعد و ضوابط کے تحت مائیگرنٹ ووٹران کے لیے 26پولنگ مراکز قائم کئے ہیں جہاں مائیگرینٹ ووٹران اپنے آئینی حق کا استعمال کریں گے۔ادھر انتظامیہ نے سرینگر اور اُدھم پور نشستوں کے تحت آنے والے علاقوں میں قائم پولنگ مراکز کے ارد گرد سیکورٹی کے کڑے انتظامات اُٹھائے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 4426 میں سے نامزد حساس ترین پولنگ مراکزکے ارد گرد پولیس اور دیگر نیم فوجی دستوں کی بھاری کمک کو تعینات کرلیا گیا ہے جہاں شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔
ادھر ریاستی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر سرینگر اور اُدھم پور کی نشستوں میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پوسٹرز کے ذریعے رائے دہندگان کے اندر خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے ووٹران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاخوف دوسرے مرحلے کے دوران پولنگ مراکز کا رخ کرکے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ ریاستی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر سرینگر اور اُدھم پور کی پارلیمانی نشستوں پر ووٹنگ عمل کو خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کے لئے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات اُٹھائے گئے ہیں۔
دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ الیکشن عمل کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کے لئے فورسز کی جتنی کمک درکار تھی انہیں پہلے ہی متعلقہ پولنگ مراکز پر بھیجا جاچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوک انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران سرینگر اور اُدھم پور کی پارلیمانی نشستوں کو آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں تاہم یہاں الیکشن عمل کو پرامن اور افرا تفری سے پاک ماحول میں منعقد کرانے کے حوالے سے سیکورٹی کے کڑے انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ اُدھم پور حلقہ انتخابات کے تحت آنے والے حساس علاقوں بشمول اُدھم پور، مڑواہ، دچھن اور کشتوارجیسے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پولنگ مراکز پر پولنگ عملے کو پہلے ہی روانہ کیا گیا ہے جن کی حفاطت کو یقینی بنانے کے لیے فورسز اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ڈی جی پی کے مطابق سرینگر پارلیمانی نشست پر بھی سیکورٹی کے کڑے انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔انتخابات کے دوران شرپسندوں کی جانب سے رائے دہندگان کو دھمکیوں سے مرعوب کرنے سے متعلق ڈی جی پی کا کہنا تھا کہ سرینگر پارلیمانی نشست کے تحت آنے والے چند علاقوں میں اگر چہ شرپسند عناصر کی جانب سے دیواروں اور عمارتوں پر الیکشن بائیکاٹ کے پوسٹرس چسپاں کئے گئے تھے تاہم ان ملک دشمن سرگرمیوں میں جن افراد بھی ملوث ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس موقعے پر انہوں نے رائے دہندگان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج پولنگ مراکز کارخ کرکے اپنی حق رائے دہی کا بھر پوراستعمال کریں۔
شاہراہ پر پابندی کے نتیجے میں سیب صنعت زوال کے دہانے پر
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
