دنیا
مراکش میں منی بس گہری کھائی میں جاگری، 24 افراد ہلاک
رباط، مراکش میں منی بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق شمالی افریقی ملک کے اب تک کے بدترین سڑک حادثات میں سے ایک حادثے میں بس میں سوار تمام ہی مسافر موت کے منہ میں چلے گئے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ مسافر وسطی صوبےعزیلال کے قصبے ڈیمنیٹ میں ہفتہ وار بازار کے لیے پہاڑی راستے سے سفر کر رہے تھے کہ منی بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔
نشریاتی ادارے 2ایم پر نشر تصاویر میں گاڑی کو کھائی کی گہرائی میں تباہ دکھایا گیا۔
ڈیمنیٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر یوسف مخلوفی نے 2 ایم کو بتایا کہ تمام مسافر مر چکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں کم از کم 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
مقامی این جی او کے لیے کام کرنے والے شہری نے کہا کہ منی بس کے پاس لائسنس نہیں تھا اور یہ ایسا مسئلہ ہے جو خاص طور پر صوبہ عزیلال سمیت دیگر پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا ایک ہی قصبے سے تھا، انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تدفین کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
مراکش اور دیگر شمالی افریقی ممالک کی سڑکوں پر اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں جن میں سالانہ ہزاروں اموات ہوتی ہیں۔
مقامی حکام نے بتایا کہ مارچ میں گیارہ افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب کہ منی بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر درخت سے جا ٹکرائی تھی۔غریب شہری دیہی علاقوں میں سفر کرنے کے لیے کوچز اور منی بسوں کا استعمال کرتے ہیں۔
گزشتہ سال اگست میں مراکش کے معاشی دارالحکومت کاسا بلانکا کے مشرق میں ایک موڑ پر بس الٹنے سے 23 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے تھے۔
نیشنل روڈ سیفٹی ایجنسی کے مطابق مراکش میں سالانہ اوسطاً 3ہزار 500 اموات اور 12ہزار افراد زخمی ہوتے ہیں ، یہ روزانہ اوسطاً 10 اموات بنتی ہیں، گزشتہ سال ان ہلاکتوں کی تعداد 3ہزار 200 کے لگ بھگ تھی۔2012 میں ملکی تاریخ کے بدترین بس حادثے میں 42 افراد ہلاکت کے بعد سے حکام نے 2026 تک اموات کی شرح کو نصف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ پڑوسی ملک الجزائر میں 19 جولائی کو 34 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب کہ مسافر بس تیل لے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔
الجزائر کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ یہ کئی برس کے دوران ملک کا سب سے مہلک سڑک حادثہ تھا، اس میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کئی شدید جھلس گئے تھے۔
تیونس کے بدترین سڑک حادثات میں سے ایک 2019 میں پیش آیا تھا جب ایک بس کھائی میں جا گری تھی اور کم از کم 24 شہر ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے تھے۔
لیبیا کی وزارت داخلہ کے محکمہ ٹریفک نے 2018 میں ملک بھر میں 4 ہزار 115 سڑک حادثات ریکارڈ کیے جن میں 2ہزار 500 افراد ہلاک اور 3 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک مصر کی سڑکوں پر تقریباً 7 ہزار افراد حادثات کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
موساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
یروشلم، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے کہا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایران کی فردو یورینیم افزودگی تنصیب کا کئی مرتبہ دورہ کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ دورے کب کیے گئے اور ان کے ہمراہ کون تھا۔
عبرانی زبان کے میڈیا کے مطابق صفد میں منعقدہ گیلیلی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کوہن نے کہا، ’’ہم نے فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا تاکہ اس مقام کو سمجھ سکیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’امریکیوں کی جانب سے اس پر بمباری میرے تمام خوابوں کی تکمیل تھی۔‘‘
فردو کے علاوہ ایران کی اصفہان اور نطنز میں موجود جوہری تنصیبات کو بھی جون 2025 میں ہونے والی 12 روزہ اسرائیل۔ایران جنگ کے دوران امریکی حملوں سے شدید نقصان پہنچا تھا۔
بعد ازاں ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ان تنصیبات پر موجود تقریباً 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم زمین میں دفن کر دی گئی تھی۔ تاہم اسرائیل نے بعد میں اندازہ لگایا کہ تہران نے اس مواد میں سے کچھ کو ممکنہ طور پر پکیکس ماؤنٹین کے مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
کوہن کے مطابق 60 فیصد تک افزودہ یورینیم اب بھی ’’بم بنانے سے بہت دور‘‘ ہے۔ تاہم یہ دعویٰ جوہری ماہرین کی بعض جائزہ رپورٹس سے مختلف ہے۔ جوہری ماہر ڈیوڈ البرائٹ کا کہنا ہے کہ 60 فیصد افزودہ یورینیم کو مزید افزودہ کرکے چند ہفتوں یا حتیٰ کہ چند دنوں میں ہتھیاروں کے درجے کے مواد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
کوہن اس سے قبل ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے والی موساد کی کارروائیوں کے بارے میں بھی کھل کر بات کر چکے ہیں۔ 2021 میں موساد کی سربراہی چھوڑنے کے فوراً بعد ایک غیر معمولی ٹیلی ویژن انٹرویو میں انہوں نے کئی کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کی تھیں، جن میں 2018 میں تہران کے ایک گودام سے ایران کے جوہری محفوظ شدہ ریکارڈ چوری کرنے کی کارروائی بھی شامل تھی۔
انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا تھا کہ نطنز میں ایران کی زیر زمین سینٹری فیوج تنصیب کے ایک حصے کی تباہی کے پیچھے بھی موساد کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے تصدیق کی تھی کہ ایرانی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کو موساد نے ہی ہلاک کیا تھا اور تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش سے باز رہنے کی تنبیہ کی تھی۔
چینل 12 کو دیے گئے اس انٹرویو میں موساد کے سابق سربراہ نے ایران کے جوہری بنیادی ڈھانچے سے اپنی واقفیت کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع دیا جائے تو وہ دیان کو نطنز میں زیر زمین موجود اس ’’تہہ خانے‘‘ میں لے جائیں گے جہاں، ان کے بقول، ’’سینٹری فیوجز گھومتے تھے۔‘‘
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
دمشق، دمشق کی ایک عدالت نے منگل کو شام کے سابق صدر بشار الاسد کو منصوبہ بند قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی ہے عدالت نے شام کے صوبہ درعا میں سیاسی سلامتی کے سابق سربراہ عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی عدالت نے نجیب کو منصوبہ بند قتل اور تشدد کا مجرم قرار دیا غور طلب ہے کہ بشار الاسد 2000 میں اپنے والد حافظ الاسد کی موت کے بعد شام کے صدر بنے تھے۔ ابتدائی طور پر، انہیں ایک جدید اور اصلاح پسند رہنما کے طور پر دیکھا جاتا تھا، لیکن جب 2011 میں ملک بھر میں ان کی حکمرانی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے، تو انہوں نے انہیں کچلنے کے لیے سخت فوجی کارروائی کا سہارا لیا۔ اس کے بعد شام ایک طویل اور تباہ کن خانہ جنگی میں الجھ گیا، جس میں لاکھوں شہری مارے گئے اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ اپنی دو دہائیوں سے زیادہ کی آمرانہ حکومت کے دوران، اسد پر اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے الزامات ہیں۔
شامی باغی افواج کے ہاتھوں دمشق پر قبضے اور دسمبر 2024 میں حکومت کے خاتمے کے بعد، بشار الاسد 8 دسمبر 2024 کو روسی فوج کی مدد سے راتوں رات شام سے فرار ہو گئے، جہاں صدر ولادیمیر پوتن نے انہیں اور ان کے خاندان کو سیاسی پناہ دے دی۔ وہ اس وقت روس کے دارالحکومت ماسکو میں اپنے خاندان کے ساتھ سیاسی پناہ گزین کے طور پر مقیم ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
تہران، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے دنیا کے سامنے خود کو ایک “مضبوط اور ناقابل تسخیر طاقت” کے طور پر ثابت کیا ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہو کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
مسٹر عراقچی نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور حکام نے انہیں کئی بار بتایا ہے کہ ایران نے “معجزہ کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ “کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایران امریکہ کا اس طرح مقابلہ کر سکتا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو اسرائیل، مغربی ممالک اور کچھ دوسرے ممالک کی حمایت حاصل تھی، اس کے باوجود ایران نے اس کا سامنا کیا۔
مسٹر عراقچی نے جنگ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے کیے گئے مطالبات کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ نے جنگ کے آغاز میں سوشل میڈیا پر دو الفاظ لکھے تھے: ’’غیر مشروط ہتھیار ڈالنا‘‘۔ وہ ہم سے یہی چاہتے تھے اور 20 دن بعد وہی دشمن مذاکرات کی التجا کر رہا تھا۔
مسٹر عراقچی کے تبصرے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے درمیان مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا2 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان2 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا19 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر19 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا23 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا23 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان21 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا2 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا19 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
