تازہ ترین
مرسلین عباس میر: سری نگر سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ فنکار
سری نگر، (یو این آئی) سری نگر کے حسن آباد علاقے سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ فنکار مرسلین عباس میر اپنی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ فائن آرٹس کے بھی ماہر ہیں اور نو عمری میں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی پروگرام ’سکون‘ میں انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ فن میری روح کی تسکین کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا: ’فن کے ساتھ مجھے بچپن سے ہی لگاؤ تھا اور دس برس کی عمر میں ہی میں نے پورٹریٹ بنانا شروع کئے اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ میرا شوق بڑھتا گیا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’میں اسکول کا کام مکمل کرنے کے بعد تصویریں ، کارٹوں بنانے کے کام میں مشغول ہوتا تھا اوور پہلے میں نے اپنے ہم جماعتیوں کے پورٹریٹ بنانا شروع کئے‘۔
موصوف فنکار نے کہا کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ میرا یہ شوق بڑھتا گیا اور میں نے ’وال پینٹنگ‘ کرنا بھی شروع کی۔
انہوں نے کہا: ‘میں نے حال ہی میں نگین علاقے میں ایک ریستوران میں معروف گلو کار نصرت فتح علی خان کا پورٹریٹ بنایا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’میں نے اس فن میں مہارت حاصل کرنے کے لئے اسکول کے فن آرٹ ٹیچر کی طرف رجوع کیا جنہوں نے مجھے فری ٹائم میں اس کے اسرار و رموز سکھائے‘۔
مرسلین عباس نے کہا کہ میں نے چھٹی جماعت میں سب سے پہلے واپنے والدین کا پورٹریٹ بنایا۔
انہوں نے کہا: ‘یہ پورٹریٹ اگرچہ ہوبہو نہیں تھا لیکن میں نے مشق جاری رکھی اور اس کے بعد اپنے ایک رشتہ دار کا پورٹریٹ بنایا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ میں رات کو دس بجے کے بعد ہی دو تین گھنٹے اس کام کے ساتھ صرف کرتا ہوں۔
موصوف فنکار نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر اپنے انسٹا گرام اور فیس بک اکاؤنٹس پر اپنے فن پارے اپ لوڈ کرتا ہوں
انہوں نے کہا کہ میرے فن پاروں کی کافی سراہنا کی جا ہی ہے اور مجھے آرڈرس بھی مل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اپنے فن کو زیادہ سے زیادہ تشہیر دینے کا سب سے موثر ذریعہ ہی نہیں بلکہ کوئی بھی فن سیکھنے کا بھی سب سے بہترین ذریعہ ہے۔
مرسلین عباس نے کہا کہ جو نوجوان کسی بھی فن کو سیکھنے کا شوق رکھتے ہیں وہ گھر بیٹھے ہی یوٹیوب کی وساطت سے اس کی مکمل تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر اپنا فاضل وقت اپنی دلچسپی کے کسی فن کے ساتھ گذرایں۔
نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا: ’منشیات کی لت میں پڑنے والے نوجوان اپنی زندگیوں کے ساتھ ہی نہیں کھیلتے ہیں بلکہ اپنے اپنے اہلخانہ اور دیگر احباب و اقارب کے لئے باعث ذلت بن جاتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ایسی زندگی گذاریں کہ جس سے وہ خود بھی خوش رہ سکیں اور ان کے اہلخانہ بھی خوش رہیں۔
ہندوستان
راہل گاندھی نے لوگوں سے اپنے مسائل اور جدوجہد شیئر کرنے کے لیے ’ستیہ گرہ‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے ’ستیہ گرہ‘ کے نام سے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا ہے، جس کے ذریعے ملک بھر کے لوگ ناانصافی کے خلاف اپنی جدوجہد اور مسائل ان کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ ملک بھر میں لوگ اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں اور اکثر اکیلے ہی جدوجہد کررہے ہیں۔ ’ستیہ گرہ‘ انہی آوازوں کو ایک نقشے پر یکجا کرنے کی ایک پہل ہے، تاکہ مقامی سطح پر جاری جدوجہد کو قومی پلیٹ فارم مل سکے۔
پارٹی نے ہفتہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی نے جمعہ کو گاندھی جینتی کے موقع پر اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو لانچ کیا تھا۔
مسٹر گاندھی نے آج اس پلیٹ فارم کے بارے میں کہا، ’’ملک بھر میں لوگ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنما کی حیثیت سے آپ کی لڑائی میری لڑائی ہے۔ اب نئے ستیہ گرہ کا وقت ہے۔ آپ کن مسائل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، مجھے بتائیے۔ میں آپ کی بات سن رہا ہوں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں زمین، خواتین کے حقوق، دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے حقوق، تعلیم اور امتحانات سمیت مختلف مسائل کو لے کر احتجاج ہورہے ہیں۔ ’ستیہ گرہ‘ کے ذریعے ان تحریکوں کو منظم کرنے اور انہیں ایک نقشے پر یکجا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے شہری اپوزیشن رہنما کو بتاسکتے ہیں کہ وہ کون ہیں، ان کے لیے کیا اہم ہے اور ان کے حقوق کی راہ میں کون رکاوٹ بن رہا ہے۔ لوگوں کی جانب سے شیئر کیا گیا ہر مسئلہ ’ستیہ گرہ میپ‘ پر ایک پن کی شکل میں نظر آئے گا۔
مسٹرگاندھی نے کہا کہ مسئلے کی سنگینی اور ترجیح کی بنیاد پر ضروری اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ لوگوں کی آواز سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک سنی جاسکے۔ انہوں نے کہا، ’’جہاں سچ کو دبایا جارہا ہے، وہاں لوگوں کو اس کی مخالفت کرنے میں مدد کرنا اپوزیشن رہنما کی حیثیت سے میری ذمہ داری ہے۔‘‘
’ستیہ گرہ‘ پلیٹ فارم پر لوگ اپنی جدوجہد کی کہانی شیئر کرسکتے ہیں۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ، سڑک، خط لکھ کر یا جہاں بھی ان کی ضرورت ہوگی، لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوکر مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
کھرگے نے کرناٹک میں خشک سالی پر مودی کو خط لکھ کر مداخلت کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک میں شدید خشک سالی کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ان سے ذاتی طور پر فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کھرگے نے ہفتہ کو وزیراعظم کو خط کے ذریعے کرناٹک میں خشک سالی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ ریاست میں ستمبر تک 58 فیصد بارش کی کمی رہی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی اس سلسلے میں خط لکھا تھا۔
انہوں نے وزیراعظم سے کلیان کرناٹک خطے میں مرکزی ٹیم بھیج کر خشک سالی سے ہونے والے نقصانات کا فوری جائزہ لینے، ریاست کی جانب سے قومی آفات سے نمٹنے کے فنڈ (این ڈی آر ایف) اور ریاستی آفات سے نمٹنے کے فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے تحت مانگی گئی 3705.30 کروڑ روپے کی مکمل امداد جاری کرنے اور چھوٹے و معمولی کسانوں کو راحت دینے کے لیے تازہ ترین اراضی ریکارڈ کی بنیاد پر ان پٹ سبسڈی کا حساب لگانے کی درخواست کی۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ ریاست کے مزید 11 تعلقوں، جہاں فی الحال زمینی تصدیق کا عمل جاری ہے، اور دیگر اہل تعلقوں کو اسی جاری خشک سالی کے واقعے کے تحت مرکزی امداد کے لیے شامل کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے پینے کے پانی کی دستیابی یقینی بنانے اور متبادل بجلی کی لاگت کے لیے زیادہ امداد دینے کے ساتھ ساتھ ریاست کو بغیر تاخیر فوری اور مناسب راحت فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
خمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
ریاض، یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط کی سمت داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کردیا گیا ہے۔
اتحاد کے مطابق جمعہ کی صبح تقریباً تین بجے خمیس مشیط کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو راستے میں ہی ناکام بنا دیا گیا، جبکہ اس سے قبل شہر کی جانب داغے گئے دو دیگر میزائل بھی روک کر تباہ کیے گئے تھے۔
بیان کے مطابق حوثی ملیشیا کے چار ڈرونز کو بھی ناکام بنایا گیا۔ اتحاد نے کہا کہ یہ کارروائیاں شہری آبادی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی حوثی کوششوں کے تسلسل کے تناظر میں کی گئی ہیں۔
اتحاد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس کی افواج حوثی ملیشیا کی کارروائیوں کو روکنے اور شہریوں و شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے ضروری عملی اقدامات جاری رکھیں گی۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
دنیا1 week agoہم فتح کے قریب : نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کے باوجود نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
دنیا1 week agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی نے عمر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی مخالفت کی، 2000 کی خود مختاری قرارداد کے حوالہ پر سوال اٹھایا
-
کھیل1 week agoسروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
-
دنیا1 week agoامریکہ-چین سربراہ اجلاس کے آغاز پر ٹرمپ کا شی جن پنگ کا شاندار استقبال
-
دنیا1 week agoیو ایس ایس ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ میں خودکشی کی آٹھ سے زائد کوششیں
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
