تازہ ترین
مرکزی حکومت کا بڑا اعلان: پہلے مرحلہ میں 3 کروڑ لوگوں کو مفت میں ملے گی کورونا ویکسین
ملک کے کل116 اضلاع میں 259 مقامات پر کورونا ویکسین کی ڈرائی رن شروع
خبراردو
سرینگر:مرکزی وزارت صحت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پہلے مرحلہ میں 3 کروڑ لوگوں کوکورونا ویکسین مفت میں ملے گی۔اس دوران صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے کل 116 اضلاع میں 259 مقامات پر ہفتے کو کورونا ویکسین کی ڈرائی رن کی۔
کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق ہندوستان میں کورونا ویکسین کو لے کر تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔ کورونا ویکسین کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج ملک بھر میں ویکسین ڈرائی رن کیا جارہا ہے۔ اس خاص موقع پر صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے پہلے مرحلہ میں ملک بھر کے ضرورت مند لوگوں کو مفت میں ویکسین دی جائے گی، جن میں ایک کروڑ ہیلتھ کیئر اور دو کروڑ فرنٹ لائن ورکرس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ترجیحات والے دیگر 27 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائے جانے کا پروسیس جولائی تک تیار کرلیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کا جائزہ لینے کیلئے دہلی میں واقع جی ٹی بی اسپتال پہنچے مرکزی وزیر سے جب پوچھا گیا کہ کیا دہلی کی طرح دیگر ریاستوں کے لوگوں کو کورونا کی ویکسین مفت میں ملے گی یا پھر انہیں پیسے ادا کرنے پڑیں گے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہلی ہی نہیں پورے ملک میں کورونا ویکسین مفت میں لگائی جائے گی۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ گزشتہ مرتبہ ہم نے چار ریاستوں میں ڈرائی رن چلایا تھا۔ پچھلی مرتبہ ڈرائی رن کے بعد ہم نے اپنی گائیڈ لائنس میں تھوڑی بہتری کی ہے۔ آج سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ڈرائی رن کی گئی۔ سب کچھ ویسے ہی کیا جارہا ہے جیسے ویکسینیشن کے دوران کیا جائے گا۔ صرف ایک اصلی ٹیکہ کو چھوڑ کر، سبھی چیزوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ لوگ کمرے میں کیسے انتظار کریں گے۔
نیز کوڈ ایپ میں ڈیٹا کیسے درج کیا جائے گا۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ سبھی ٹیکہ کاری افسران کا ایک خاص ضابطہ ہے اور اس کو ایک دو تین چار کے طور پر شمار کیا جائے گا۔ ہم نے دو ہزار سے زیادہ ماسٹر ٹرینروں کو ٹریننگ دی ہے۔اس دوران کورونا ویکسین کی ویکسینیشن مہم سے وابستہ مسائل کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر آج ملک بھر کے 116 اضلاع میں 259 مقامات پر ’ڈرائی رن‘ کا آغاز ہوگیا۔
ملک کی چار ریاستوں میں کورونا ویکسین کے’ڈرائی رن‘ یعنی ریہرسل کی کامیابی کے بعد مرکزی حکومت نے آج ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں ’ڈرائی رن‘ کا اعلان کیا تھا۔ٹیکہ کاری کی مہم کے حوالے سے جمعہ کے روز ماہرین اور پورے ملک کے ڈرگ کنٹرولرز کی میٹنگیں ہوئیں جس میں ٹیکہ کاری کی مہم کی تمام تیاریوں اور ٹیکہ کے حوالے سے آخری فیصلہ کیا گیا۔ریاستوں میں ٹیکہ کاری کی مہم کے لیے وسیع تیاری کی گئی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی اور اترپردیش میں اس کے لیے ہر طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کے روز کہا کہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام خطوں میں کورونا ویکسین کے ویکسینیشن کے لئے’ڈرائی رن‘ کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔قابل غور ہے کہ ’ڈرائی رن‘ کے دوران ویکسینیشن مہم سے متعلق تمام کارروائیوں پر عملدرآمد کیا جاتاہے۔
اس سے کورونا ویکسین کے حوالہ سے تیار ’کو۔ون ایپ‘ بیرونی ماحول میں مینکس کی طرح سے کام کرتا ہے، اس کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوجائے گا اور اس سے نمٹنے کے طریقے بھی بنائے جاسکیں گے۔ اس سے مختلف سطحوں پر ویکسینیشن مہم میں شامل ہونے والے لوگوں کا بھی حوصلہ بڑھے گا(کے این ایس)
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
