تازہ ترین
وادی میں4اور5جنوری کے لئے ”یلو الرٹ“ جاری،بھاری برفباری کی پیش گوئی
وادی کشمیر میں سردی کی شدت برقرار
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.9ڈگری سیلشیس ریکارڈ
سرینگر:وادی کشمیر میں چلہ کلان کی سردی کی شدید لہر جاری رہنے کے بیچ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.9ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے4اور5جنوری کے لئے ”یلو الرٹ“ جاری کرتے ہوئے بھاری برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں چلہ کلان کے12ویں روز مجموعی طور پر موسم خشک رہا جبکہ دن کھلی دھوپ سے لوگوں نے کسی حد تک راحت کا سانس لیا۔تاہم شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مطلع صاف رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر میں رات کا درجہ کم وبیش تمام اضلاع میں نقطہ انجماد سے نیچے ہی ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے رات کے درجہ حرارت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.9ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔سیاحتی مقام پہلگام جوکہ امرناتھ یاتریوں کا بیس کیمپ بھی ہے،میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں گزشتہ رات کا درجہ حرارت منفی6.4ڈگری سیلشیس درج کیا گیا تھا۔سرینگر میں گزشتہ برس19دسمبر کو ریکارڈ توڑ رات درجہ حرارت منفی6.6ڈگری سیلشیس درج کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی7.5ڈگری سیلشیس درج کیا گیا تھا،گذشتہ رات یہاں منفی9.0ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر قاضی گنڈ میں رات کا درجہ حرارت منفی6.1ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔گزشتہ رات یہاں درجہ حرارت منفی5.7ڈگری سیلشیس ہی ریکارڈ کیا گیا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں رات کا درجہ حرارت منفی6.1ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیاجبکہ جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
21دسمبر کو وادی کشمیر میں 40روزہ سخت ترین سردی کا پہلا مرحلہ شروع ہوا اور یہ 31جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔اس عرصے کے دوران وادی کشمیر میں نہ صرف کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا بلکہ برفباری ہونے کے امکانات بھی زیادہ رہتے ہیں۔اس مدت کے بعد 20روزہ چلہ خرد کا دوسرا مرحلہ شروع ہوتا ہے جبکہ 10روزہ چلہ بچہ بھی اہلیان کشمیر کو کانپنے پر مجبور کر تا ہے۔محکمہ موسمیات نے4اور5جنوری کے لئے ”یلو الرٹ“ جاری کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ اس عرصے کے دوران پیر پنچال کے آر پار بھاری برفباری ہونے کا امکان ہے۔
سخت ترین سردی کی لہر،پانی وبجلی کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا ہے۔اطلاعات کے مطابق منفی درجہ حرارت کی وجہ سے جہاں آبی ذخائرجزوی طور پر منجمد ہورہے ہیں جبکہ پانی کی ٹینکیاں بھی منجمد ہورہی ہیں جسکی وجہ سے پانی کی سپلائی متاثر ہورہی ہے۔ادھر ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں شاہراہ پر ہفتے کو ایک روز ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی۔
کشمیر شاہراہ پر جمعے کو مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حرکت معطل رہی۔وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ لیہہ شاہراہ31 دسمبر سے ٹریفک کے لئے بند کردی گئی جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ قریب تین ہفتوں سے ٹریفک بند ہے۔(کے این ایس)
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
