تازہ ترین
مسعودی نے کولگام میں تعمیرو ترقی کے کاموں اور لوگوں مسائل و مشکلات کا جائزہ لیا
نیشنل کانفرنس ضلع کولگام لیڈران، انچارج کانسچونسیز اور یوتھ عہدیداران کیساتھ تبادلہ خیالات
سکینہ ایتو، عبدالمجید لارمی اورعمران نبی ڈار نے بھی اجلاس سے خطاب کیا
سر ینگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والی قابل از وقت برف باری کے بعد مالکانِ باغات کو مناسب معاوضہ فراہم کرنے میں موجودہ انتظامیہ کی نااہلی نے پھل اُگانے والوں کو زبردست مالی پریشانی کے بھنور میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بے وقت برفباری سے جنوبی کشمیر میں بہت زیادہ نقصان ہوا اور کولگام، دمحال حانجی پورہ، ہوم شالی بُگ اور دیوسر سب سے زیادہ متاثرہوئے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ژولگام کولگام میں پارٹی لیڈران اور عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقعے پر پارٹی کی سٹیٹ سکریٹری سکینہ ایتو، ضلع صدر کولگام ایڈوکیٹ عبدالمجیدلارمی، انچارج کانسچونسی کولگام عمران نبی ڈار، ضلع سکریٹری صفدر خان، زون صدر یوتھ پیرزادہ فیروز، ضلع صدر یوتھ عادل گورو، بلاک صدور صاحبان کے علاوہ ضلع کے چاروں حلقہ انتخابات کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران پارٹی لیڈران نے رکن پارلیمان کو اپنے اپنے علاقوں میں بجلی کی بدترین سپلائی پوزیشن اور پینے کے پانی کی قلت کی صورتحال سے واقف کروایا۔
مالکانِ باغات کی حالات زار بیان کرتے ہوئے پارٹی لیڈران حکومت کی طرف سے اعلان کردہ معاوضے کو ناکافی قرار دیا اور کہا کہ متاثرین کے باغات کو تقریباً 80فیصد نقصان پہنچا ہے اور اعلان کردہ معاوضہ زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا۔ اس کے علاوہ رکن پارلیمان کو ضلع میں تعمیر و ترقی کے کام ٹھپ ہونے کے بارے میں بھی آگہی دلائی گئی۔
اس کے علاوہ لیڈران نے رکن پارلیمان کی توجہ گذشتہ برسوں کے دوران ضلع کے ہیلتھ سیکٹر کی تجدید میں انتظامیہ کی ناکامی کی طرف مرکوز کرائی۔ حالیہ برفباری کے بعد لوگوں کو راحت پہنچانے میں انتظامیہ کی ناکامی کا خلاصہ کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ ضلع میں خراب ٹرانسفارمروں، ترسیلی لائنوں، پلوں اور کلورٹوں کی مرمت کیلئے کوئی بھی تسلی بخش اقدامات نہیں کئے گئے۔
لیڈران نے کہا کہ اشیاء ضروریہ اور خورد ونوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہے اور مہنگائی عروج پر ہے لیکن انتظامی سطح پر قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا جارہا ہے۔ بازاروں میں لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اور انتظامیہ اس سب صورتحال کی خاموش تماشائی بن بیٹھی ہے۔
رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی وہ تمام مسائل متعلقہ حکام کیساتھ اٹھائیں گے اور ان کا سدباب کرانے کی حق ممکن کوشش کی جائے گی۔
دنیا
یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
صنعا، یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف تقریباً 500 فوجی کارروائیوں میں 1540 افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوجی ترجمان کرنل ماجد عبداللہ النزیلی نے کہا کہ فوج نے صنعا میں حوثیوں کے اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں میزائل، ڈرون اور توپ خانے سے بھی حملے کیے گئے۔ ان کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں تعز گورنری میں ہوئیں، جہاں حوثیوں کی پیش قدمی روک دی گئی۔
الجزیرہ کے مطابق تعز کے مختلف محاذوں پر شدید لڑائی جاری ہے اور شہری علاقوں پر گولہ باری سے عام شہری بھی متاثر ہوئے ہیں۔ صوبے کے ذُباب علاقے میں ایک گولہ رہائشی علاقے میں گرنے سے ایک شیرخوار بچہ ہلاک ہوگیا۔
دریں اثنا، حکومتی فوج نے حوثیوں کے زیر قبضہ الحوبان کو حکومتی کنٹرول والے تعز شہر سے ملانے والی اہم گزرگاہ بند کردی ہے۔ حکام کے مطابق یہ راستہ حوثیوں کی دراندازی کی کوشش، حملوں اور فوجی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث بند کیا گیا۔
یمن میں حکومت اور حوثیوں کے درمیان 2022 میں قائم جنگ بندی رواں سال جولائی میں ختم ہونے کے بعد لڑائی میں تیزی آئی ہے۔ ستمبر کے وسط میں حوثیوں نے مغربی یمن کے بعض علاقوں، بندرگاہی شہر المخا اور باب المندب کے اہم جزیروں پر قبضہ کرلیا تھا۔ لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
راجوری میں لائن آف کنٹرول پار کرکے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو فوج نے حراست میں لے لیا
جموں، جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرکے بھارتی حدود میں داخل ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو بھارتی فوج کے جوانوں نے حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
حکام کے مطابق پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خوئی رٹہ علاقے کی رہنے والی اس لڑکی کی شناخت سامیہ عظیم کے طور پر ہوئی ہے۔ فوجی جوانوں نے اسے لام سیکٹر (نوشہرہ) میں لائن آف کنٹرول کے قریب گشت کے دوران حراست میں لیا۔
ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد لڑکی کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نوشہرہ پولیس فی الحال اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے کہا کہ وہ غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے بھارتی علاقے میں داخل ہوگئی تھی۔
حکام نے کہا کہ معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سکیورٹی ایجنسیاں تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
مرکزی وزیر وی سومنا نے ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے آبی تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا
جموں، مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے اور جل شکتی وی سومنا نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی جانب سے آبی تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے کیے جارہے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔
سرکاری بیان کے مطابق جائزہ اجلاس میں شرائن بورڈ کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر آلوک کے. موریہ نے وزیر کو پانی کے وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے کیے جارہے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے سے متعلق بورڈ کی کوششوں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔
وزیرموصوف کو گندے پانی کی نکاسی اور صفائی اور علاقے میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اجلاس میں چھتوں سے بارش کے پانی کو جمع کرنے، زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے، آلودہ پانی کی صفائی اور شجرکاری جیسے اقدامات کو نمایاں کیا گیا۔
مسٹر سومنا نے پانی کے تحفظ، گندے پانی کے انتظام اور شجرکاری کے لیے شرائن بورڈ کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے خاص طور پر ایسے علاقوں میں پائیدار آبی انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا جہاں سال بھر بڑی تعداد میں یاتری آتے ہیں۔
بعد میں مرکزی وزیر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن میں پوجا کی۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
دنیا1 week agoہم فتح کے قریب : نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کے باوجود نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا
-
دنیا1 week agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی نے عمر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی مخالفت کی، 2000 کی خود مختاری قرارداد کے حوالہ پر سوال اٹھایا
-
کھیل1 week agoسروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
-
دنیا1 week agoیو ایس ایس ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ میں خودکشی کی آٹھ سے زائد کوششیں
-
ہندوستان1 week agoپی ایم مودی نے دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا، انتودیہ اورشمولیت پرمبنی ترقی کے ان کے وژن کو یاد کیا
-
ہندوستان1 week agoووٹ چوری سے آئین اور جمہوریت ختم ہو رہی ہے، اقتدار مخالف لہر کا خاتمہ منصفانہ انتخابات پر بڑا سوال: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں 3 روزہ ہڑتال سے قبل بینک ملازمین کا مظاہرہ
-
دنیا1 week agoٹرمپ کی شی جن پنگ کے ساتھ وائٹ ہاؤس عشائیے میں چین کے ساتھ قریبی تعلقات کی اپیل
-
دنیا4 days agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
