تازہ ترین
منفرد فیملی آئی آئی ڈی:اگر ہندوستان میں یہ نمبر سسٹم موجود نہیں تو یہاں پر اس کا اطلاق کیوں ؟ عوام کو یہ ایک سازش نظر آرہی ہے: عمر عبداللہ
سری نگر 13 دسمبر(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے منگل کے روز کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقت ایک عجیب سا وقت چل رہاہے، اس تاریخی ریاست کے ساتھ لگاتار بھید بھاﺅ اور سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہاہے، ناانصافیاں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے، سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کے ذہن میں کیا ہے؟
ہماری پہچان، ہماری عزت اور ہماری شناخت سب کچھ مٹانے کے بعد بھی وہ مطمئن نہیں ہیں ، آئے روز ایسے فیصلے لئے جارہے ہیں جو عوام کُش اورعوام دشمن ثابت ہورہے ہیں۔
ان باتو ںکا اظہار موصوف نے جنوبی کشمیر کے 3روزہ دورے کے پہلے دن ڈورو میں بلاک کمیٹی کے ایک اجلاس اور کوکرناگ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ 5اگست2019کو ہمیں بند کرکے یہ کہا گیا کہ یہی لوگ جموں وکشمیر کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار ہیں ،تعمیر و ترقی میں بھی یہی لوگ حائل ہیں اور لوگوں کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کئے گئے لیکن 3سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود ان وعدوں کا ایفا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں سے کہا گیا تھا کہ آپ مطمئن رہئے آپ کو نوکریوں کے آرڈر گھر پہنچائے جائیں گے۔
میں سوال کرتا ہوں کہاں ہیں وہ آرڈر؟ کون سا نوجوان آج سرکاری نوکری کا آڈر لیکر چل رہاہے؟ اُلٹا پولیس ہو یا سول انتظامیہ بھرتی عمل،موجودہ حکمران ایک دن لسٹ نکالتے ہیں، دوسرے دن بھوال مچتا ہے، تیسرے انکوائری ہوتی ہے اور چوتھے دن اس لسٹ رد کیا جاتاہے۔ نتیجہ ایک بھی بے روزگار کو نوکری نہیں مل رہی ہے اور اگلے امتحانوں تک بیشتر عمر کی حد پر کردیتے ہیں۔ “
عمر عبداللہ نے کہا کہ نئے کام تو دور کی بات موجودہ حکمران پچھلا کیا ہو بھی سنبھال نہیں پاتے ہیں۔کہتے ہیں کہ جموںوکشمیر اس ملک کا تاج ہے لیکن کبھی کبھی ایسے لگتا ہے کہ اُن کو صرف تاج کی زمین چاہئے، یہاں کے لوگوں کی اُن کو پرواہ نہیں، ہر طرح سے یہاں لوگوں ستانے میںلگے رہتے ہیں۔
اب یہاں کے لوگوں کو نیا فیملی شناختی کارڈ دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اب ہر کنبے کا ایک نمبر ہوگا۔اب ہمیں اپنے نام سے نہیں بلکہ نمبر سے پہنچانا جائے گا، ہندوستان میں یہ نمبر سسٹم کہیں موجود نہیں لیکن جموں و کشمیر کے موجودہ حکمران بنیادی ضروریات کی فراہمی سے زیادہ نمبروں کے تعین کو ترجیح دے رہی ہے،لیکن عوام کو یہ ایک سازش نظر آرہی ہے۔
”ہمیں تو لگا تھا کہ آپ ہمارا جھنڈا اُتارنا چاہتے ہیں اور ہمارا آئین ختم کرنا چاہتے لیکن اب تو یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ آپ ہمارا نام بھی مٹانا چاہتے ہیں۔
“انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اس کا علاج بھی ہمارے پاس ہے، یہ (مرکز) ہمیشہ الیکشن سے بھاگ نہیں سکتے، کبھی نہ کبھی تو یہاں الیکشن کروانے ہونگے، اگر ہمیں اپنی پہچان کو بچنا ہے،
اگر ہمیں اپنی شناخت کو بنائے رکھنا ہے، تو پھر جب بھی انتخابات ہونگے ہمیں ان میں بڑھ چڑکر حصہ لینا ہوگا اور ظاہر سے بات ہے کہ نیشنل کانفرنس کے اُمیدواروں کو کامیاب بنانا ہوگاتبھی جاکر ہم جموںکشمیر کو اس دلدل سے نکال سکیںگے۔
اگر موجودہ صورتحال دیکھنے کے بعد بھی ہم پیچھے رہ گئے، پھر ہم کسی اور کو قصور وار نہیں ٹھہرا سکتے ہیں، پھر قصور سیدھا سیدھا ہمارا ہوگا، کیونکہ یہ سارا کچھ دیکھنے کے بعد بھی اگر ہماری آنکھیں بند رہیں اور ہم کمل لپیٹ کر گھروں میں بیٹھے رہے، پھر کچھ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ ”جو باقی ملک میں ہمارے مسلمان بھائیوں کےساتھ ہورہا کیا وہ ہمیں نہیں دِکھتا ہے؟کس طرح وہاں نوجوانوں کو بجلی کے کھمبوں کے ساتھ باندھ کر پیٹا جاتا ہے اور اس کیخلاف کوئی کارروائی نہیںہوتی ہے۔
جب کہیں قتل ہوتا ہے تو قاتل کے مذہب کو دیکھ کر خبر بنائی جاتی ہے، خدانخواستہ اگر قاتل مسلمان نکلتا تو ہر مسلمان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
کیا دوسرے مذہب کے لوگ قانون نہیں توڑتے ہیں؟کیا دوسرے مذہب کے لوگ ڈاکے نہیں ڈالتے ہی؟ کیا دوسرے مذہب کے لوگ قتل نہیں کرتے؟ لیکن عجیب سا ماحول بنا ہے، ہر چیز کو مذہب کے ساتھ تولا جاتا ہے اور ایک شخص کی غلطی کیلئے باضابطہ طور پر ایک پوری قوم کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں،اسی لئے ہم پریشان ہے۔
ہمیں لوگوں تک یہ باتیں پہنچانی ہیں اور صورتحال سے آگاہ کرنا ہے“۔ لوگوں سے کہنا ہے کہ آنے والے انتخابات بجلی، سڑک، پانی کا الیکشن مت سمجھئے بلکہ اس تشویشناک ماحول کو یہاں پہنچنے سے روکنے کی جدوجہد سمجھئے، آئندہ انتخابات میں اپنی پہنچان، شناخت ، انفرادیت، عزت اور وقار کیلئے حصہ لیجئے۔
انہوں نے کہاکہ کئی پارٹیاں ایسی ہی جو پہلے ہی سودا کرگئیں ہیں، جنہوں نے ہاتھ اوپر کردیئے، جو بی جے پی ساتھ لڑنے کیلئے تیا رنہیں ہیں، یہ ہم ہی ہیں جو ہر موقعے پر بی جے پی والوں کو ٹوکتے ہیں اور یہ بات جاننے کے باوجود بھی ہم نہیں رُکتے ہیں کہ وہ تمام سرکاری مشینری ہمارے خلاف استعمال کرتے ہیں۔جس دن نیشنل کانفرنس کا کوئی بیان نکلتاہے یا ہمارا کوئی پروگرام ہوتا ہے اگلے روز ہمارے خلاف کوئی نہ کوئی اقدام اُٹھایا جاتاہے۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی کو پاکستان کے ایجنڈے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے: سنیل شرما
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے کے چند گھنٹے بعد اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کو کہا کہ بی جے پی اسمبلی کو ان کے بقول پاکستان کے ایجنڈے کے لیے پلیٹ فارم نہیں بننے دے گی۔
سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی حمایت کرتی ہے، لیکن اسمبلی سے منظور قرارداد میں دفعہ 370، دفعہ 35 اے اور 1953 سے قبل کی آئینی پوزیشن کے حوالوں کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کو بی جے پی ارکان کے احتجاج کے درمیان ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کی۔
ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شرما نے کہا کہ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے تک محدود رہتی تو بی جے پی اس کا خیرمقدم کرتی۔
انہوں نے کہاکہ ’’بی جے پی محض مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتی۔ ہم ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں ہیں۔ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کے نام پر پیش کی جاتی تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے۔‘‘
شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور اپوزیشن کے لیے حکومت کی ہر تجویز کی مخالفت کرنا ضروری نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس ایوان سے غریب عوام کو بہت سی توقعات ہیں۔ اسمبلی کا یہ پانچواں دن ہے اور کئی ایسے مسائل ہیں جن پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ یہ ضروری نہیں کہ اپوزیشن ہر معاملے کی مخالفت کرے۔‘‘
تاہم، انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت پر ان کے بقول ایسے مسائل دوبارہ اٹھانے کی کوشش کا
الزام لگایا جو پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اچن میں 361 کروڑ روپے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ ٹینڈر کے مرحلے میں
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ سری نگر کے اچن میں مجوزہ 800 ٹن یومیہ (ٹی پی ڈی) مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (آئی ایس ڈبلیو ایم) پروجیکٹ، جس کی تخمینی لاگت 361 کروڑ روپے ہے، فی الحال ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ کا قلمدان بھی سنبھالتے ہیں، نے جاری خزاں اجلاس کے دوران وقفۂ سوالات میں رکن اسمبلی مبارک گل کے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔
وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ ابھی تک کسی ایجنسی یا ٹھیکیدار کو یہ پروجیکٹ الاٹ نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ یہ فی الحال ٹینڈر کے عمل سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ پروجیکٹ میں روزانہ 800 ٹن کچرے کو پروسیس کرنے کی صلاحیت ہوگی اور اس کی مدت 25 سال مقرر کی گئی ہے، جس میں تعمیراتی کام کے لیے 24 ماہ شامل ہیں۔
مجوزہ مربوط پروجیکٹ میں کمپوسٹنگ سہولیات، بایو-سی بی جی پلانٹ، میٹریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف)، ریفیوز ڈیریوڈ فیول (آر ڈی ایف) سہولت، سائنسی سینیٹری لینڈ فل، ٹرانسفر اسٹیشنز، لیچیٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر اور دیگر ماحولیاتی بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔
دریں اثنا، ایوان کو بتایا گیا کہ نئے مربوط پروجیکٹ کے شروع ہونے تک سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کی جانب سے اچن میں میونسپل کچرے کے سائنسی انتظام، ماحولیات کے تحفظ اور پرانے جمع شدہ کچرے کی صفائی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یواین آئی۔ طا۔
جموں و کشمیر
کپواڑہ میں اسکارپیو کھائی میں جا گری، پانچ افراد ہلاک، سات زخمی
سری نگر، شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈھر علاقے میں پیر کو ایک اسکارپیو گاڑی سڑک سے پھسل کر دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں نو ماہ کے شیر خوار بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ حادثہ لائن آف کنٹرول کے قریب اس وقت پیش آیا جب اسکارپیو گاڑی ٹیٹوال سے سمیری کی جانب جارہی تھی۔ راستے میں گاڑی سڑک سے پھسل گئی اور نیچے جا کر کشن گنگا دریا میں جا گری۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد ادریس (30)، حمزہ (نو ماہ)، سعیدہ بیگم (28)، شبیر احمد (50)، سمیری کے تمام رہائشی، اور ٹیٹوال کے رہائشی راجہ ارشد (30) کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے میں ڈرائیور سمیت چھ دیگر مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) ٹنگڈھر منتقل کیا گیا، جہاں سے پانچ زخمیوں کو مزید بہتر علاج کے لیے اعلیٰ طبی مرکز منتقل کرنے کی سفارش کی گئی۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 281 اور 125(a) کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ حادثے میں لوگوں کی جان جانے سے ’’شدید رنجیدہ‘‘ ہیں اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ضلعی انتظامیہ کو انہیں بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے کرناہ-ٹنگڈھر علاقے میں پیش آنے والا ایک المناک واقعہ قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کی روح کے سکون اور غم زدہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا ہونے کے لیے دعا کی۔
عمر عبداللہ نے ضلعی انتظامیہ اور طبی حکام کو زخمیوں کو بہترین ممکنہ علاج اور تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے حکام سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو بھی کہا۔
جیل میں قید رکن پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنما انجینئر رشید نے بھی اس المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے حکام سے اپیل کی کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو ہر ضروری مدد فراہم کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حادثے کے بعد کسی بھی متاثرہ خاندان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یواین آئی۔ ط ا
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
ہندوستان7 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
جموں و کشمیر6 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان5 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا7 days agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
