تازہ ترین
”میرا جسم میری مرضی“ آزادی یا فریب؟
مولانا ارشد کبیر خاقان مظاہری
آج کی دنیا میں جہاں ایک طرف سائنس ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، وہیں انسانی اقدار، اخلاقیات، اور معاشرتی توازن زوال کا شکار ہیں۔“میرا جسم میری مرضی”جیسا نعرہ اسی زوال پذیر تہذیب کا پرچم بردار ہے۔ اسے عورت کی آزادی، خودمختاری اور خود ارادیت کا عنوان دیا جا رہا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ آزادی کی یہ تعبیر کیا واقعی عورت کی فلاح کی ضامن ہے یا تباہی کا پیش خیمہ؟
”میرا جسم میری مرضی“کا مطلب کیا ہے؟
کیا یہ صرف اتنا سا ہے کہ عورت کو تعلیم، صحت، روزگار، تحفظ اور عزت دی جائے؟ اگر ایسا ہے تو اسلام اس کا سب سے بڑا داعی ہے۔
لیکن اگر اس کا مطلب یہ ہے کہ عورت مردوں کی طرح ہر قسم کی اخلاقی، جنسی، اور معاشرتی پابندیوں سے آزاد ہو جائے — تو یہ نہ صرف فطرت کے خلاف ہے بلکہ انسانیت کے لیے زہر ہلاہل ہے۔
یہ نعرہ دراصل مغربی تہذیب سے مستعار لیا گیا ہے، جہاں فرد کی آزادی کو اتنا مطلق مانا گیا کہ نہ خاندان بچا، نہ معاشرت، نہ انسانیت کی حرمت۔
اسلام نے عورت کو وہ مقام دیا جو کسی اور تہذیب نے نہیں دیا۔چنانچہ حضرت خدیجہؓ، حضرت فاطمہؓ، حضرت عائشہؓ، حضرت رابعہ بصریؒ یہ سب وہ روشن مثالیں ہیں جنہوں نے علم، کردار، روحانیت، اور تقویٰ سے دنیا کو منور کیا، مگر کبھی“میرا جسم میری مرضی”کا نعرہ نہیں لگایا۔کیونکہ اسلام عورت کو آزاد کر کے بے مہار نہیں کرتا، بلکہ باوقار بناتا ہے۔اسلام کہتا ہے:”مرد عورتوں کے محافظ و ذمہ دار ہیں“۔”اپنے گھروں میں وقار کے ساتھ رہو۔“یہ آیات پابندی نہیں، تحفظ اور عزت کی ضمانت ہیں۔
”میرا جسم میری مرضی“کی عملی تعبیر مغربی دنیا میں دیکھ لیں:
جنسی آزادی کے نام پر بے راہ روی۔خاندان کا ادارہ تباہ۔زنا، اسقاط حمل، جنسی بیماریاں عام۔باپ کا پتہ نہ ہونا۔ تنہائی، ڈپریشن، خودکشی۔کیا یہ وہی آزادی ہے جس کے لیے ہم اپنی بیٹیوں کو تیار کر رہے ہیں؟آزادی جب قانون، اخلاق اور فطرت کی حدود کو توڑ دے، تو وہ“فراڈ”بن جاتی ہے نہ کہ“اختیار”۔
ایک بیٹی کی پکار:
آج کی بیٹی کو تعلیم دو، شعور دو، تحفظ دو،اگر ایسا شعور مت دو جو اس کی عصمت چھین لے،ایسی آزادی مت دو جو فراخ دلی کے پردے میں فحاشی کو پروان چڑھائے،ایسا لباس مت دو جو جسم دکھانے کا ذریعہ بنے،
ہماری بیٹیاں آسماں کی چمکتی چاندنی ہیں، بازار کی رنگین روشنی نہیں۔انھیں ایسا بناو کہ فاطمہؓ کی حیاء، عائشہؓ کا علم، خدیجہؓ کا وقار ان کی شخصیت کا حصہ بن جائے۔
جدید لڑکیوں کے لیے پیغام:
ہم تمہیں روکنے نہیں آئے،ہم تمہیں بچانے آئے ہیں۔جسم تمہارا ہے، مگر وہ اللہ کی امانت ہے۔تم آزاد ہو، مگر ذمہ دار بھی ہو۔جسم تمہاری پہچان نہیں، کردار تمہاری شناخت ہے۔لباس تمہاری زیبائش نہیں، پردہ تمہاری حفاظت ہے۔نعرہ تمہاری ترقی نہیں، تربیت تمہارا زینہ ہے۔
”میرا جسم میری مرضی“کا نعرہ دراصل عورت کو اس کی فطری شناخت سے کاٹ کر ایک مصنوعی آزادی کا لالی پاپ تھمانے کی کوشش ہے۔اسلام عورت کو عزت، وقار، اختیار، تحفظ، اور روحانیت دیتا ہے — مگر اس کی حدود میں۔یاد رکھو!آزادی جب حیاء کھو دیتی ہے، تو عزت کی لاشیں چوراہوں پر بکتی ہیں۔حیاء جب اختیار کے ساتھ چلتی ہے، تو عورت بنتی ہے ایک ایسی روشنی، جو نسلوں کو اجالا بخشتی ہے۔والسلام
—
ناظم: مدرسہ نورالمعارف،مولانا علی میاں نگر،دیا گنج،ضلع ارریہ جنرل سکریٹری:ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
