دنیا
میکسیکو میں فائرنگ، نو افراد ہلاک
میکسیکو سٹی، میکسیکو کی موریلوس ریاست کے دارالحکومت کرنواکا میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ شہری تحفظ اور امداد کے کرنواکا سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرنے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سڑک پر شراب پینے والے دو شہریوں کے درمیان فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تھے۔
سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح الٹاوسٹا میں پیش آیا۔ یہاں تین گاڑیوں پر سوار مسلح افراد کے ایک گروپ نے سڑک پر شراب پی رہے کچھ شہریوں پر حملہ کیا اور ایک دیگر کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جب پولیس موقع پر پہنچی تو شرپسندوں کے ساتھ مڈبھیڑہوئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ایک مردہ ڈرائیورکے ساتھ چیروکی وین اور ایک زخمی ڈرائیور کےساتھ ایک موٹر سائیکل کو پولیس اہلکاروں نے قبضے میں لیا۔ ڈیوٹی کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور بدقسمتی سے دونوں کی جان چلی گئی۔
ایک اور واقعے میں تلالٹینانگو میں ایک اور وین پکڑی گئی۔ اس میں پانچ افراد سوار تھے، جو جیکٹ اور ایک مواصلاتی ریڈیو سے لیس تھے، سبھی مارے گئے۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
امریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ گرین لینڈ میں طے پانے والے معاہدے کے بعد وہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے۔
22 ستمبر کو، ریاستہائے متحدہ، ڈنمارک اور گرین لینڈ نے جزیرے پر امریکی فوجی موجودگی کو بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں، جب مسٹر روبیو سے پوچھا گیا کہ کیا ریاستہائے متحدہ کو ان نایاب معدنیات کی کان کنی کا موقع ملا ہے جو جزیرے سے مالا مال ہے، تو انہوں نے کہا، “یقیناً، ہم ان کے ساتھ شراکت میں ایسا کریں گے۔”
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ امریکہ کی ترجیح نہیں ہے، لیکن یہ موقع مقامی حکام کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے بعد پیدا ہوا۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا، “اب جب کہ یہ (معاہدہ) ہمارے پیچھے ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس وہاں اچھی سرمایہ کاری کرنے کا موقع ہے۔”
گرین لینڈ میں اہم معدنی ذخائر ہیں۔ ڈنمارک اور گرین لینڈ کے جیولوجیکل سروے (جی ای یو ایس) کے مطابق، اس جزیرے پر یورپی یونین کی طرف سے “اہم” درجہ بند 34 میں سے 24 کی شناخت کی گئی ہے۔ بہت سے دریافت شدہ وسائل کی صحیح مقدار ابھی تک معلوم نہیں ہے۔
تاہم قدرتی حالات اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے ان خزانوں کی ترقی مشکل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
تہران، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ملک کے حکام نے مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں کے لیے قطر کے ثالثوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے اور ان پر جلد ہی امریکہ کی جانب سے جواب ملنے کی امید ہے۔
ذرائع نے اس سے پہلے دونوں ممالک کے حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکی اور ایرانی نمائندوں نے پیر کو مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر ثالث ممالک کے ساتھ الگ الگ بات چیت کی تھی۔
ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے مسٹر عراقچی کے حوالے سے کہا کہ ’’ہم نے قطر کے ثالثوں کے ساتھ ایران کی شرائط پوری کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکہ کا جواب قطر کے ثالثوں کے ذریعے ایران کو بتایا جائے گا۔ امید ہے کہ یہ جواب کل تک مل جائے گا۔‘‘
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران نے علاقائی بحران کو حل کرنے کے لیے ’’اگر امریکہ کسی معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے تو‘‘ ایک حل پیش کیا ہے۔
ایران نے اس سے پہلے امریکہ کی جانب سے سمندری ناکہ بندی اور تیل کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے کی 7 روزہ تجویز پیش کی تھی۔ تاہم امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔
مسٹر عراقچی نے اس کے باوجود اتوار کی رات کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے بیان کے باوجود ایران ثالثوں کے آخری جواب کا انتظار کر رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
برطانیہ کے فئیر فورڈ فوجی ہوائی اڈے کے واقعے میں ’’غیر ملکی طاقت‘‘ کا ہاتھ: روبیو
واشنگٹن، امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ برطانیہ کے فئیر فورڈ فوجی ہوائی اڈے پر ہفتے کے آخر میں پیش آئے واقعے میں غیر ملکی طاقت کا ہاتھ تھا۔
مسٹر روبیو نے پیر کو فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’برطانیہ میں ہفتے کے آخر میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی سنگین صورتحال ہے۔ اس میں واضح طور پر کسی غیر ملکی طاقت کا ہاتھ ہے… میں برطانیہ کا ان کے تعاون اور مدد کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آئندہ دنوں میں اس بارے میں مزید بہت سی خبریں سامنے آئیں گی۔‘‘
اتوار کو دھماکہ خیز مواد سے متعلق قانون کے تحت جرائم کے شبہ میں ہوائی اڈے کے قریب 5 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی حراست میں لیے گئے افراد کی فہرست کے مطابق، پانچوں برطانوی شہری ہیں۔ ان کی عمریں 23 سے 25 سال کے درمیان ہیں اور سبھی لندن میں رہتے ہیں۔ اگلے دن انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ آر اے ایف فئیر فورڈ یورپ کا واحد امریکی فوجی ہوائی اڈہ ہے جسے باقاعدگی سے تزویراتی بمبار طیاروں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
برطانوی حکام نے مارچ میں امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے ہوائی اڈے کے استعمال کی اجازت دی تھی۔ برطانیہ کے مطابق امریکی طیارے اس ہوائی اڈے کا استعمال صرف دفاعی کارروائیوں کے لیے کر سکتے ہیں۔ امریکی حملے کے خلاف اس سے پہلے بھی ہوائی اڈے کے قریب احتجاج ہو چکے ہیں۔
یو این آئی۔این یو۔
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر7 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
ہندوستان6 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
