تازہ ترین
میگھالیہ کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو لوگوں کو پہلے رکھے، خاندان کو نہیں: مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو میگھالیہ کے وزیر اعلی اور نیشنل پیپلز پارٹی کے صدر کونراڈ کے سنگما پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام کو خاندان کو نہیں لوگوں کو پہلے رکھنے والی حکومت کی ضرورت ہے۔
مسٹر مودی نے یہاں پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میگھالیہ میں، میں ہر جگہ بی جے پی کی لہر دیکھ سکتا ہوں۔ جوان ہوں یا بوڑھے، مرد ہوں یا عورت، تاجر ہوں یا سرکاری ملازم، کسان ہوں یا مزدور، سبھی ایک آواز میں کہہ رہے ہیں ‘میگھالیہ میں بی جے پی سرکار’ (میگھالیہ کو بی جے پی کی حکومت چاہیے)۔ میگھالیہ اور شمال مشرق کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔
لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما کے بیٹے اور کانگریس کے دور حکومت کے بارے میں مسٹر مودی نے کہا، “یہ کچھ خاندانوں کی خود غرضی کی وجہ سے ہوا کہ میگھالیہ کے مفادات کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی۔ اس سیاست نے آپ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ ایک ایسی سیاسی پارٹی ہے جس نے دہلی اور میگھالیہ میں بھی اپنی تجوریاں بھرنے کے لیے پورے میگھالیہ کو اے ٹی ایم بنالیا ۔
انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا، ’’کیا میگھالیہ کو خاندانی سیاست سے آزاد ہونا چاہیے یا نہیں؟ اب مجھے یقین ہے کہ میگھالیہ اور شمال مشرق کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ میں آپ کی محبتوں اور آشیرواد کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دوں گا۔ انہوں نے شمال مشرقی ریاست کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب سے بی جے پی مرکز میں اقتدار میں آئی ہے، وہ میگھالیہ اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کو یقینی بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا، “اس جگہ میں کچھ خاص ہے۔ میگھالیہ کے ہر کونے میں تخلیقی صلاحیت موجود ہے۔ ہم سب کو میگھالیہ کی ثقافت پر فخر ہے۔ میں یہاں امید اور ترقی کے پیغام کے ساتھ آیا ہوں۔
کانگریس لیڈروں پر طنز کرتے ہوئے مودی نے کہا، ”کچھ لوگ جنہیں ملک نے مسترد کر دیا ہے وہ کہہ رہے ہیں ‘مودی تیری قبر کھدیگی’۔ لیکن، ملک کے لوگ کہہ رہے ہیں ‘مودی تیرا کمل کھلے گا’۔ آپ کا کمل کھلے گا۔ ملک، میگھالیہ اور ناگالینڈ کے عوام ایسے لوگوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
بی جے پی شمال مشرقی ریاست میں تنہا مقابلہ کر رہی ہے۔ این پی پی، جو کہ بی جے پی کی زیر قیادت نارتھ ایسٹ ڈیموکریٹک الائنس کا ایک جزو ہے، بھی تنہا مقابلہ کر رہی ہے۔ میگھالیہ کی 60 میں سے 59 اسمبلی سیٹوں کے لیے 27 فروری کو پولنگ ہونی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان2 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
